پروگرامنگ زبان

آپ کونسی کمپیوٹر پروگرامنگ زبان استمعال کرتے ہیں؟


  • Total voters
    26

zerocool

محفلین
السلام علیکم
کس قسم کا کام چاہیئے آپ کو ویسے تو بہت سی ھیں پروگرامنگ زبانیں۔ ویب کا چاہیئے یا ڈیسک ٹاپ پروگرام چاہیئے میں پی ایچ پی استعمال کررہا ھوں۔ اور کبھی کبھی جاوا استعمال کرلیتا ھوں۔
 

الف نظامی

لائبریرین
ویب اور ڈیسک ٹاپ زبان الگ الگ سیکھنا بھی پروگرامر کے لیے مسلہ ہوتا ہے۔ سی شارپ ویب اور ڈیسک ٹاپ دونوں طرح کے اطلاقیوں کے لیے استمعال کی جاسکتی ہے۔
 

محسن حجازی

محفلین
میں نے سی، سی++، جاوا، سی شارپ، وژول بیسک میں کا کیا ہوا ہے۔ کچھ پائتھون میں بھی۔ آج کل ربی میں کر رہا ہوں۔ پی ایچ پی کافی پہلے کی تھی۔ اس کے علاوہ اسمبلی میں بھی کافی کرتب کیے تھے جب آتش جوان تھا :grin:
 

الف نظامی

لائبریرین
میں نے سی، سی++، جاوا، سی شارپ، وژول بیسک میں کا کیا ہوا ہے۔ کچھ پائتھون میں بھی۔ آج کل ربی میں کر رہا ہوں۔ پی ایچ پی کافی پہلے کی تھی۔ اس کے علاوہ اسمبلی میں بھی کافی کرتب کیے تھے جب آتش جوان تھا :grin:

کیا باتیں ہیں جناب کی۔
کیا آپ اردو محفل کے قارئین کے لیے اردو میں جاوا سکھا سکتے ہیں؟
 

وجی

لائبریرین
جی جے شارپ ڈوڈٹ نیٹ کے لیئے بنائی گئی ہے
net. پلیٹ فارم پر اب تک 28 کپیوٹر پروگرامینگ زبانیں شامل ہوچکی ہیں
 

فرخ

محفلین
میں بھی اب تھوڑا تھوڑا سی شارپ پر آچکا ہوں۔
کسی زمانے میں سی پلس پلس بھی استعمال کی تھی۔ جاوا صرف پڑھی ہی تھی اور امتحان پاس کر لیا تھا۔

موجودہ جاب میں تو مجھے زیادہ تر بیچ فائلز، وی بی، وی بی سکرپٹ، انسٹالرز، انسٹال شیلڈ اور اب وکس میں‌کام کرنا پڑتا ہے۔
 
Top