ابن سعید
خادم
فیس بک آپ کو جے سان فارمیٹ میں ویب ریکوئیسٹ کا جواب دے گا۔ اسے آپ کسی جے سان پارسر سے پارس کر کے اپلیکیشن میں استعمال کر لیں اور اگر اس کو کیش کرنا یا اسٹور کرنا مفید ہو تو وہ کر لیں۔ ہمیں یقین ہے کہ دونوں ہی پلیٹ فارمز کے ایس ڈی کے میں جے سان کی پارسنگ بلٹ ان ہو گی۔یعنی اگر میں ایسی فیس بک ایپلیکیشن ڈیزائن کرنا چاہ رہا ہوں جو میرے کچھ چنے ہوئے دوستوں کی "حرکات و سکنات" کو فیس بک میں سے لے کر محفوظ کرے اس کے لئے فیس بک کے اے پی آئی کی مدد سے حاصل کروں گا۔ اور اپنے موبائل کے ایس کیو لائٹ میں اے پی آئی کی مدد سے محفوظ کروں گا۔
ویسے ہم آُ کو مشورہ دیں گے کہ نیٹیو ایپلیکیشن بنانے کے بجائے ایچ ٹی ایم ایل فائیو ایپلیکیشن بنائیں جسے ویب پر ہوسٹ بھی کر سکیں گے اور ان کو ان ڈیوائسیز کے لیے بعد میں پیکیج بھی کر سکیں گے۔ اس مقصد کے لیے سینچا ٹک کا پلیٹ فارم زبردست ہے، گو کہ اس کا کچھ لرننگ کَرو بھی ہے۔