پروگرامنگ کا مسئلہ

ijaz1976

محفلین
ماہر پروگرامر حضرات مشورہ دیں کہ سب سے پہلے کون سی پروگرامنگ لینگویج سیکھنی چاہئے اور خاص کر ایسی پروگرامنگ لینگویج بتائیں جس کو سیکھ کر اردو سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ میں استعمال کیا جاسکے یعنی جو اردو ورڈ پروسیسر اور اردو ڈیسک ٹاپ پبلشنگ سافٹ ویئر بنانے کے لئے استعمال ہوسکے۔:happy:
اس کے علاوہ یہ کہ سب سے آسان لینگویج کونسی ہے اور کونسی لینگویج پہلے سیکھنی چاہئے؟؟؟:confused:
شکریہ
والسلام
اعجاز احمد
 
نبیل

تکنیکی معاون
آپ پروگرامنگ لینگویج سیکھنے کی بجائے ہیری پوٹر کے جادوگری کے سکول میں داخلہ لے لیں۔
 
dehelvi

پروگرامنگ اور آسانی کی آپس میں خاصی دشمنی ہے۔ اس لئے اگر آپ سیکھنے کے لئے کوئی آسان لینگویج منتخب کرنا چاہتے ہیں تو میرے خیال میں آپ کو مایوسی ہوگی، کیونکہ کوئی پروگرامنگ لینگویج بھی اتنی آسان نہیں ہوتی کہ معمولی سمجھ رکھنے والا بلا تکلف سیکھ لے۔ تاہم انسان کی ہمت ایک ایسی چیز ہے جس کے ذریعہ ہر مشکل کام سر انجام دیا جاسکتا ہے۔
میرا مشورہ یہ ہوگا کہ اگر آپ ویب ڈیویلپمنٹ کے لئے پروگرامنگ سیکھنا چاہتے ہیں توآپ پی ایچ پی سیکھ لیں۔ ڈیسک ٹاپ ایپلیکیشن ڈیویلیپمنٹ میں مڈل لیول تک تو وی بی اور سی شارپ ڈاٹ نیٹ کار آمد ہیں، لیکن جس طرح کی ڈیولپمنٹ کا آپ نے ذکر کیا ہے اس کے لئے میرا خیال ہے کہ آپ کو سی پلس پلس یا جاوا پروگرامنگ سیکھنے کا کڑوا گھونٹ پینا پڑے گا۔
باقی اس سے بہتر مشورہ محفل کے دوسرے ڈیولپر حضرات دے سکیں گے۔ والسلام
 
ijaz1976

محفلین
آپ پروگرامنگ لینگویج سیکھنے کی بجائے ہیری پوٹر کے جادوگری کے سکول میں داخلہ لے لیں۔

نبیل بھائی کیا ناراضگی ہوگئی ہے؟ میں نے ایسی کونسی انہونی بات پوچھ لی ہے جو طبع نازک پر گراں گزری؟؟؟؟
اگر میری کسی بات سے آپ کو تکلیف پہنچی ہے تو میں معذرت خواہ ہوں

کیا انپیج میں سی پلس پلس اور جاوا لینگویجز استعمال ہوئی ہیں؟ یا کیا ان لینگویجز کے استعمال سے اردو ورڈ پروسیسر کے لئے محنت کی جاسکتی ہے
اگر ایسا ہے تو پھر انہیں پروگرامنگ لینگویجز کو سیکھنے کا پروگرام بناتے ہیں بلکہ اردو محفل پر ہی اس کے متعلقہ کلاسز شروع ہونی چاہئیں تاکہ ہم لوگ ان لینگویجز کو سیکھ کر اردو کی ترقی و ترویج میں اپنا کردار ادا کرسکیں۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
برادران دہلوی اور اعجاز، میں معذرت چاہتا ہوں کہ میرے پیغام کا کچھ غلط تاثر ملا ہے آپ کو۔ میں سمائیلی کا استعمال کرنا بھول گیا تھا۔
دراصل میں اعجاز کی سادہ لوحی سے متاثر ہوا تھا جو فوراً کوئی لینگویج سیکھ کر یوں ڈیسک ٹاپ پبلشنگ پیکج لکھنا چاہ رہے ہیں جیسے پروگرامنگ لینگویج نہ ہوئی جادو کی چھڑی ہوگئی۔ :)
ان پیج غالباً سی پلس پلس میں لکھا گیا ہے لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ سی پلس پلس سیکھ کر آپ بھی ان پیج لکھ پائیں گے۔ یہ اتنا ہی آسان ہوتا تو اب تک نہ جانے کتنے ان پیج جیسے پروگرام لکھے جا چکے ہوتے۔ بہرحال اگر آپ اپلیکیشن ڈیویلپمنٹ کے لیے کوئی پروگرامنگ لینگویج سیکھنا چاہتے ہیں تو میں آپ کو سی شارپ لینگویج سیکھنے کا مشورہ دوں گا۔ میں اس سلسلے میں آپ کی مدد کرنے کے لیے بھی تیار ہوں لیکن باقاعدہ کلاسز کا آغاز کرنے کا میں فی الحال وعدہ نہیں کر سکتا ہوں۔ آپ کچھ تفصیل بتائیں کہ آپ کا اس سے پہلے پروگرامنگ کا کتنا تجربہ ہے؟
 
فاتح

لائبریرین
اوہ! سمائیلی کے استعمال کا ذکر سن کر تو میری ساری امیدوں پر پانی ہی پھر گیا:(
ورنہ میں تو صبح ہونے کا نہایت بے صبری سے انتظار کر رہا تھا کہ اپنی بیٹی کے جاگنے پر اس سے ہیری پوٹر اور اس کے جادو گری کے سکول کا اتا پتا معلوم کر سکوں اور راتوں رات بے شمار اطلاقیے لکھ کر آپ سے بازی لے جا سکوں مگر۔۔۔ حسرت ان غنچوں پہ ہے جو بن کھلے مرجھا گئے:laughing:
 
dehelvi

محفلین
نبیل بھائی کیا ناراضگی ہوگئی ہے؟ میں نے ایسی کونسی انہونی بات پوچھ لی ہے جو طبع نازک پر گراں گزری؟؟؟؟
اگر میری کسی بات سے آپ کو تکلیف پہنچی ہے تو میں معذرت خواہ ہوں

کیا انپیج میں سی پلس پلس اور جاوا لینگویجز استعمال ہوئی ہیں؟ یا کیا ان لینگویجز کے استعمال سے اردو ورڈ پروسیسر کے لئے محنت کی جاسکتی ہے
اگر ایسا ہے تو پھر انہیں پروگرامنگ لینگویجز کو سیکھنے کا پروگرام بناتے ہیں بلکہ اردو محفل پر ہی اس کے متعلقہ کلاسز شروع ہونی چاہئیں تاکہ ہم لوگ ان لینگویجز کو سیکھ کر اردو کی ترقی و ترویج میں اپنا کردار ادا کرسکیں۔
برادر اعجاز! نبیل بھائی کی طرح میں بھی یہی پوچھوں گا کہ آپ کا پروگرامنگ سادہ سا سہی کتنا تجربہ ہے؟ اس کے بعد لرننگ کے ریسورسز مہیا کرنا بندہ کی ذمہ داری!!!!!!!!!
لیکن ملحوظ رہے کہ اردو اپلیکیشن ڈیولپمنٹ پروگرامنگ میں ذرا آگے کی چیز ہے۔
 
ijaz1976

محفلین
دہلوی بھائی نبیل بھائی کی وضاحت سے بھی آپ کو اندازہ نہیں ہوا کہ بندہ کو پروگرامنگ کا کتنا تجربہ ہے، اب میں نبیل بھائی کی بات کو سمجھا ہوں کہ انہوں نے ایسا کیوں کہا وجہ یہ ہے کہ اگر مجھے پروگرامنگ کا ذرا سا بھی تجربہ ہوتا تو میں یقیناً ایسی بات ہی نہ کہتا، لہٰذا پروگرامنگ جاننے کے بارے میں پوچھ کر دل جلانے والی باتیں نہ کریں::noxxx: اگر ایسا ہوتا تو میں یہ سوال ہی نہ کرتا کہ کونسی لینگویج سیکھنی چاہئے، اس سوال کا مقصد ہی ہے کہ کس طرح ابتدا کی جائے:grin:، باقی کافی عرصہ پہلے کچھ کتابوں کی مدد سے تھوڑی بہت ویژول بیسک شروع کی تھی لیکن اب تو وہ بھی بھول بھلا گئی ہے کیونکہ اس وقت تک میں اس ویب سائٹ کو نہ جانتا تھا اس کے علاوہ ویب پیج بنانے کا شوق اٹھا تھا تو تھوڑی بہت ایچ ٹی ایم ایل سیکھی تھی وہ بھی اس حد تک کہ ویب پیج کو نوٹ پیڈ میں ایڈٹ کیا جاسکے بس اس سے زیادہ کچھ نہیں، آپ یوں سمجھیں کہ الف سے ابتدا کرنا چاہتا ہوں لیکن ساتھ ہی یہ بھی چاہتا ہوں کہ کوئی ایسی لینگویج سیکھوں جو اوپر بیان کردہ مقصد میں بھی آگے چل کر کام آسکے، امید ہے کہ میرا مقصد و مطلب واضح ہوگیا ہوگا (دوجے لفظاں دے وچ پول کھل گیا ہوئے گا ساڈی پروگرامنگ دا):blushing::blushing::blushing:،
اب اس صورتحال کی روشنی میں مشورہ دیں کہ کیا کروں، کیا نبیل بھائی اب بھی سی شارپ والا مشورہ برقرار ہے یا کچھ تبدیلی کرنا چاہیں گے۔
آپ سب دوستوں کے تعاون کا بہت بہت شکریہ
والسلام
 
نبیل

تکنیکی معاون
اعجاز، کوئی بھی فن ہمیشہ محنت سے اور سیکھنے سے آ جاتا ہے۔ اس میں شرم والی کوئی بات نہیں ہے۔ میں پروگرامنگ کے ابتدائی اسباق دینے کو تیار ہوں۔ البتہ باقاعدگی کا وعدہ نہیں کر سکوں گا۔ لیکن سیکھنے والوں سے سنجیدہ رویے کی توقع ضرور رکھوں گا۔

محمد عمر، سی شارپ اور ویژوئل بیسک میں ڈیزائن ٹائم سپورٹ سے کچھ آسان ضرور ہو جاتا ہے لیکن کوڈنگ کے بغیر کوئی قابل ذکر پروگرام نہیں لکھا جا سکتا۔
 
ijaz1976

محفلین
نبیل بھائی سی شارپ اگر شروع کرنی ہے تو پھر اس کا ورژن وغیرہ اور متعلقہ لوازمات بھی بتا دیجیئے تاکہ مارکیٹ سے لے کر تیاری کرلوں پروگرامنگ سیکھنے کی۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
آپ ویژوئل سٹوڈیو2008 انسٹال کر لیں۔ اگر یہ نہ ملے تو ورژن 2005 انسٹال کر لیں۔ ویژوئل سٹوڈیو انسٹالیشن میں تقریباً تمام ضروری لوازمات سسٹم پر انسٹال ہو جاتے ہیں۔ اس کے آخر میں‌ ایم ایس ڈی این ڈیویلوپر ڈاکومنٹیشن انسٹال کرنے کی آپشن ہوتی ہے اور اسے بھی ضرور انسٹال کر لیا جانا چاہیے۔ آج کل ہر ڈیویلوپر کے لیے ایک اچھا انٹرنیٹ کنکشن بہت ضروری ہے۔ تقریباً تمام ڈیویلوپر نئی ٹیکنالوجی سے متعلق سیکھنے کے لیے یا اپنے پرابلمز کے حل کے لیے نیٹ پر سرچ کرتے ہیں۔ سی شارپ اور ڈاٹ نیٹ کے سلسلے میں خاص طور پر مائیکروسوفٹ کے ریسورسز نہایت اہم ہیں۔
 
ijaz1976

محفلین
نبیل بھائی ویژول سٹوڈیو اور ایم ایس ڈی این انسٹال کرنے کے لئے ہارڈ ڈسک پر کتنی جگہ درکار ہوگی اور انٹرکنکشن تو میرے پاس پی ٹی سی ایل وائرلیس کا ہے اس کی ڈائونلوڈنگ سپیڈ تقریباً 14 سے 17 کلو بائٹ تک ہے۔ ایک اور بات یہ ہے کہ میرے پاس ایم ایس ڈی این کا ایک پرانا ورژن تو موجود ہے یہ اس وقت میں لایا تھا جب میں نے ویژول بیسک 6 انسٹال کی تھی کیا یہی والا چل جائے گا ورژن 2005 ہے شاید۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
مجھے یاد نہیں ہے کہ کتنی جگہ درکار ہے۔ ویژوئل بیسک 6 بہت پرانی ہو گئی ہے۔ اس سے کام نہیں چلے گا۔ آپ کے پاس سسٹم میں مین میموری اور ہارڈ ڈسک کتنی ہے؟
 
ijaz1976

محفلین
میرا سسٹم اے ایم ڈی کا ہے ،سسٹم کی میموری ڈی ڈی آر ٹو 1 جی بی ہے اور ہارڈ ڈسک 160 جی بی کی ہے سی ڈرائیو میں تقریباً 9 جی بی جگہ خالی ہوگی ٹوٹل سپیس سی ڈرائیو کی 15 جی بی ہے اور پروسیسر اے ایم ڈی ایتھلان +3500 ہے جو کہ انٹل کے تقریباً 2.2 گیگا کے برابر ہےاور نبیل بھائی میں یہ ایم ایس ڈی این کی سی ڈیز علیحدہ سے لایا تھا یہ وی بی 6 کے ساتھ نہیں تھیں،میرے خیال میں یہ ایم ایس ڈی این کئی سی ڈیز پر ہے، اس وقت میں آفس میں ہوں اس لئے کنفرم نہیں بتا سکتا گھر پہنچ کر پتا چلے گا، ویژول بیسک کا حوالہ تو اس لئے دیا کہ ایم ایس ڈی این کی سی ڈیز میں انہی دنوں لایا تھا جب میں نے ویژول بیسک شروع کی تھی۔
 
dehelvi

محفلین
نبیل بھائی ویژول سٹوڈیو اور ایم ایس ڈی این انسٹال کرنے کے لئے ہارڈ ڈسک پر کتنی جگہ درکار ہوگی اور انٹرکنکشن تو میرے پاس پی ٹی سی ایل وائرلیس کا ہے اس کی ڈائونلوڈنگ سپیڈ تقریباً 14 سے 17 کلو بائٹ تک ہے۔ ایک اور بات یہ ہے کہ میرے پاس ایم ایس ڈی این کا ایک پرانا ورژن تو موجود ہے یہ اس وقت میں لایا تھا جب میں نے ویژول بیسک 6 انسٹال کی تھی کیا یہی والا چل جائے گا ورژن 2005 ہے شاید۔
ویژول اسٹوڈیو کی فل انسٹالیشن میں (جس میں ویژول بیسک، سی شارپ، سی پلس پلس، اور جے شارپ وغیرہ شامل ہیں( تقریبا ساڑھے تین جی بی کی جگہ درکار ہوتی ہے۔ آپ نے سسٹم کی جو کنفیگریشن بتائی ہے اس میں یہ کام آسانی سے ہو جائے گا۔
تاہم ایم ایس ڈی این کے بارے میں یاد رکھیں جو ایم ایس ڈی این ویژول اسٹوڈیو ڈاٹ نیٹ کے سی ڈی یا ڈی وی ڈی کے ساتھ ملے وہی کار آمد ہوگا۔
فی الحال یہ دو ویب ریسورسز ضرور وزٹ کرلیں، میرے ناقص علم میں ڈاٹ نیٹ کا کوئی ڈیویلپر ان سے مستغنی نہیں‌ ہوگا۔
http://www.codeproject.com
http://www.csharpcorner.com

اللہ آپ کو نیک ارادوں میں کامیاب کرے۔
 
ijaz1976

محفلین
آج تو جمعۃ المبارک ہے کل ہفتہ کے روز ان شااللہ مارکیٹ سے جا کر لے آئوں گا ویژول سٹوڈیو کی ڈی وی ڈی یا سی ڈی۔
شکریہ
 
Top