پرویز مشرف کو علاج کے لیے بیرون ملک منتقل کرنے پر غور

ساجد

محفلین
پاکستانی عوام کو ایک بار پھر بڑے آرام سے "سردار جی" بنا دیا گیا ہے ۔ پہلے تو لوگ مولانا برقعہ کا ٹھٹھہ لگاتے تھے لیکن اس کمانڈو نے تو وہ کام دکھایا ہے کہ شٹل کاک برقعہ بھی اس ہوشیاری پر پردہ نہ ڈال سکے گا ۔ مجھے پرویز مشرف سے دشمنی ہے نہ ہمدردی لیکن عوام کا حصہ ہونے کی وجہ سے اس پر غصہ ہے کہ اس نے بھی آخر کار ڈرامہ بازی ہی کی ۔
 
شمشاد

لائبریرین
ایک صاحب نے اعتراض کیا ہے کہ جب پرویز مشرف کو اتنا سخت ہارٹ اٹیک ہوا تھا تو اس کو نزدیک ترین ہسپتال میں لے جانا چاہیے تھا جو کہ پمز ہے۔ اس کو کیوں اتنی دور اے ایف آئی سی میں لیجایا گیا۔

ویسے بات میں دم ہے۔
 
ساجد

محفلین
پرویز مشرف کو محفوظ راستہ فراہم کردینا چاہیے
پرویز مشرف نہ ہوا ناٹو سپلائی ہو گئی ۔
6 منٹ کی مسافت کے ہسپتال کی بجائے 26 منٹ کی مسافت کے ہسپتال تک محفوظ راستے ہی کی بدولت پہنچا ہے تو یقین رکھیں کہ اب دیگر سارے راستے بھی محفوظ ہیں اور راستے بھی ایسے کہ جن کے جملہ حقوق مشرف کے قبیل کے ملزموں کے نام محفوظ ہیں ۔
 
قیصرانی

لائبریرین
پاکستانی عوام کو ایک بار پھر بڑے آرام سے "سردار جی" بنا دیا گیا ہے ۔ پہلے تو لوگ مولانا برقعہ کا ٹھٹھہ لگاتے تھے لیکن اس کمانڈو نے تو وہ کام دکھایا ہے کہ شٹل کاک برقعہ بھی اس ہوشیاری پر پردہ نہ ڈال سکے گا ۔ مجھے پرویز مشرف سے دشمنی ہے نہ ہمدردی لیکن عوام کا حصہ ہونے کی وجہ سے اس پر غصہ ہے کہ اس نے بھی آخر کار ڈرامہ بازی ہی کی ۔
ڈرامہ کرنا ہوتا تو شروع سے کرتا
 
قیصرانی

لائبریرین
پرویز مشرف نہ ہوا ناٹو سپلائی ہو گئی ۔
6 منٹ کی مسافت کے ہسپتال کی بجائے 26 منٹ کی مسافت کے ہسپتال تک محفوظ راستے ہی کی بدولت پہنچا ہے تو یقین رکھیں کہ اب دیگر سارے راستے بھی محفوظ ہیں اور راستے بھی ایسے کہ جن کے جملہ حقوق مشرف کے قبیل کے ملزموں کے نام محفوظ ہیں ۔
یہ بات واضح کرتی ہے کہ اگر ایمرجنسی نہ ہوتی تو بغیر راستے کی چیکنگ کئے، اے ایف آئی سی نہ لے جایا جاتا
 
ساجد

محفلین
یہ بات واضح کرتی ہے کہ اگر ایمرجنسی نہ ہوتی تو بغیر راستے کی چیکنگ کئے، اے ایف آئی سی نہ لے جایا جاتا
غور کریں تو میں نے بھی یہی بات کہی ہے لیکن ہم میں سے ایک دائیں طرف سے معاملے کو دیکھ رہا ہے اور دوسرا بائیں طرف سے ۔ یعنی میرا دایاں آپ کا بایاں اور "آپکا بایاں میرا دایاں" ۔ بس اسی دائیں بائیں کے چکر میں قوم کو سردار جی بنا دیا جاتا ہے :) ۔۔۔۔۔۔ حالانکہ بات سیدھی اور صاف ہے ۔
 
شمشاد

لائبریرین
پہلے بلاول بھٹو کے بیان پر ایم کیو ایم نے کہا کہ بلاول کا تضحیک آمیز تبصرہ افسوسناک ہے۔
پھر بلاول بھٹو نے الطاف حسین کو انکل الطاف کہہ کر مخاطب کیا ہے۔ اور ایک ٹاک شو میں ایم کیو ایم کے نمائندہ قمر منصور نے اس کو بلاول کا بچگانہ بیان کہا ہے اور اس خاصا آشیر واد دیا ہے۔
 
شمشاد

لائبریرین
آج کی تازہ ترین خبر

لندن میں علاج کے لیے دو ڈاکٹروں سے رابط ہو گیا ہے۔

آج ہی نواز شریف اور جنرل راحیل شریف کی ملاقات ہوئی ہے۔

ن لیگ کے خواجہ آصف نے کہا ہے اگر علاج کے لیے بیرون ملک جانا چاہیں تو حکومت نہیں روکے گی۔

(نوٹ : تے پچھے کی رہ گیا اے۔)
 
شمشاد

لائبریرین
پرویز مشرف کی اہلیہ کراچی سے راولپنڈی پہنچیں اور تھوڑی دیر ان کے ساتھ رہ کر دوپہر 12 بجے کی فلائیٹ سے دبئی روانہ ہو گئیں۔

(نوٹ : اے کی کیتا؟)
 
کاشفی

محفلین
وی نوٹڈ۔۔ وٹ دا نون کیتا سی۔۔۔
پرویز مشرف پرویز مشرف ہے۔۔نواز شریف یا شہباز شریف نہیں ۔۔جو اپنی بیگمات کو چھوڑ چھاڑ ایگریمنٹ کرکے پھُر سعودی ہوگیا تھا۔۔۔

بس دعا ہے کہ اللہ رب العزت پرویز مشرف کو صحت و تندرستی عطا کرے۔۔اور اسے ہر مشکلات سے نکال کر کامیاب و کامران کرے۔۔آمین
 
مشرف پر غداری کا مقدمہ نہیں چلنا چاہیے
مشرف جوکچھ بھی ہے مگر غدار نہیں ہے۔
اس کو محفوظ راستہ دینا چاہیے۔ یہی پاکستان کے حق میں ہے فی الحال
 
Top