پرویز مشرف کی کرپشن کا ثبوت

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

فخرنوید

محفلین
main2.gif
 

راشد احمد

محفلین
چیف جسٹس نے اسلام آباد میں فارم ہاوسز پر بھی سوموٹو ایکشن لیا تھا۔ کچھ دن بعد ہی سارے جج معزول ہوگئے تھے
 
انصار عباسی صاحب کو بھی مشرف جیسی چھوٹی مچھلی ہی ملی تھی، شائد زرداری سے ڈیل ہو گئی ہے وگرنہ اب تک انکے چار سو کروڑ ڈالر کے بارے میں بھی کچھ تحقیق کر لیتے۔
 

مہوش علی

لائبریرین
مجھے نہیں لگتا کہ مشرف صاحب اس آٹھ دس ہزار روپے کے بجلی کے بل کی کرپشن میں ملوث ہوں گے۔
اور انصار عباسی صاحب کے دعوے کے برخلاف چک شہزاد میں بنایا گیا یہ گھر کسی بھی لحاظ سے محل نہیں ہے، بلکہ ایک گھر ہی ہے۔ لگتا ہے کہ انصار عباسی صاحب نے کبھی محل دیکھے نہیں ہیں۔

مزید یہ کہ مشرف صاحب کا ایک بیٹا امریکہ میں مقیم ہے اور Highly Educated انسان ہے۔ اس نے جس میدان میں اپنی ڈگری مکمل کی ہے، وہ مشکل ترین سمجھی جاتی ہے اور امریکہ میں اس فیلڈ کے لوگ سب سے زیادہ معاوضہ اپنی خدمات کا پاتے ہیں۔ میں جلد ہی انکے متعلق مکمل معلومات فراہم کروں گی۔

ویسے زرداری تھوڑے عرصے بینظیر کا شوہر رہ کر اتنی کرپشن کر گیا تھا کہ پاکستان کا امیر ترین بندہ بن گیا۔ مگر مشرف صاحب تو دس سال صدر رہے ہیں اور اگر واقعی وہ کرپٹ ہوتے تو انکے زمانے میں اتنی بڑی بڑی ڈیلیں ہوئی ہیں کہ چک شہزاد کیا، وہ تو اسلام آباد کے سب سے پوش علاقے میں کئی ایکڑ کا محل بناتے۔
مگر مشرف کا پورا خاندان بمع ماں باپ اور بچے اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کے لیے جابز کا سہارا لے رہے ہیں۔ امریکہ میں مشرف صاحب کے بیٹے کا جاب کرنا اس کا ثبوت ہے ورنہ حمزہ شریف یا بلاول کے جاب کرنے کا سوال ہی نہیں پیدا ہوتا ۔ مشرف کی والدہ بھی انتہائی پڑھی لکھی خاتون تھیں۔
 

مہوش علی

لائبریرین
نیز مشرف صاحب کا یہ انٹرویو بھی مکان کے سلسلے میں شائع ہو گیا ہے۔ اور یہ آٹھ دس ہزار کی بجلی کا معاملہ اتنا چھوٹا ہے کہ مشرف صاحب کو اسکے بارے میں علم ہی نہیں ہے۔


انصار عباسی صاحب کسی ذاتی دشمنی کا بدلہ لیتے دکھائی دیتے ہیں۔
 

مہوش علی

لائبریرین
بلال مشرف نے Actuarial Sciences میں ڈگری کی ہوئی ہے اورامریکی میں اس فیلڈ میں ڈگری کرنا سب سے مشکل کام سمجھا جاتا ہے۔ صرف انتہائی جینئس لوگ ہی اس ڈگری کو مکمل کر پاتے ہیں۔ انڈسٹری میں یہ لوگ اسی لیے سب سے زیادہ معاوضہ پاتے ہیں۔


musharraf.jpg

Bilal Musharraf is a Vice President in the Silicon Valley Office. Prior to completing his MBA from Stanford, Mr. Musharraf worked in the actuarial profession for ten years. He worked as a consultant for Watson Wyatt Worldwide evaluating pension and health benefit plans. Prior to that, he worked in the insurance sector, pricing and reserving financial liability. He has also completed investment assignments at the Emerging Markets Division of the Abu Dhabi Investment Authority (UAE) and the Corporate Headquarters of the New Hope Group (China). He holds an M.B.A. from the Stanford Graduate School of Business and an M.A. from the Stanford University School of Education. He completed his B.S. in Actuarial Science in 1994 from the University of Illinois at Urbana-Champaign.
ؒLink
 

مغزل

محفلین
مہوش ، بہن آداب۔

( ارے ارے خوف زدہ نہ ہوں میں توسلام کرنے حاضر ہوا تھا۔، آپ جاری رکھیے ):rollingonthefloor:
 

تیلے شاہ

محفلین
He worked as a consultant for Watson Wyatt Worldwide evaluating pension and health benefit plans. Prior to that, he worked in the insurance sector, pricing and reserving financial liability. He has also completed investment assignments at the Emerging Markets Division of the Abu Dhabi Investment Authority (UAE) and the Corporate Headquarters of the New Hope Group (China). He holds an M.B.A. from the Stanford Graduate School of Business and an M.A. from the Stanford University School of Education. He completed his B.S. in Actuarial Science in 1994 from the University of Illinois at Urbana-Champaign.


ہا ہا ہا
مشکل ترین ۔۔۔۔میں بھی پچھلے چار سال سے انشورنس میں کام کر رہا ہوں
یعنی کے میں بھی مشکل ترین کام کررہا ہوں
:eek:
 

مہوش علی

لائبریرین
He worked as a consultant for Watson Wyatt Worldwide evaluating pension and health benefit plans. Prior to that, he worked in the insurance sector, pricing and reserving financial liability. He has also completed investment assignments at the Emerging Markets Division of the Abu Dhabi Investment Authority (UAE) and the Corporate Headquarters of the New Hope Group (China). He holds an M.B.A. from the Stanford Graduate School of Business and an M.A. from the Stanford University School of Education. He completed his B.S. in Actuarial Science in 1994 from the University of Illinois at Urbana-Champaign.


ہا ہا ہا
مشکل ترین ۔۔۔۔میں بھی پچھلے چار سال سے انشورنس میں کام کر رہا ہوں
یعنی کے میں بھی مشکل ترین کام کررہا ہوں
:eek:

تیلے شاہ صاحب، مجھے نہیں پتا کہ آپ انشورنس کا کیا کام کرتے ہیں، لیکن کیا آپ Acturist ہیں؟
مجھے نہیں علم کہ آپ بیس ہزار ماہانہ کماتے ہیں یا پچاس ہزار، مگر میرے بھائی آپ اپنا مقابلہ بلال مشرف سے کیوں کر رہے ہیں۔ بلال مشرف کی NYSE میں باقاعدہ مستقل سیٹ ہے جس کی اپنی مالیت تین ملین ڈالر کے لگ بھگ ہے۔

تو میرے بھائی، آپ اپنا مقابلہ بلال مشرف سے نہ کیجئے۔ پورے پاکستان میں شاید 50 کے قریب ہی Acturist ہوں گے۔

************************

مشرف صاحب کے ایک لیکچر کا معاوضہ ڈیڑھ لاکھ ڈالر کے قریب

انصار عباسی اور مشرف صاحب کے مخالفین الزامات لگاتے وقت اس وقت بھی یہ دلیل دے رہے ہیں کہ ایک جنرل کی تنخواہ میں چک شہزاد کا گھر نہیں بن سکتا۔ اور مشرف صاحب آٹھ دس ہزار کی ماہانہ چوری کر رہے ہیں۔

ماشا اللہ پہلے انہیں ذیل کی خبر آنکھیں کھول کر پڑھ لینی چاہیے کہ مشرف صاحب پاکستان کے صدر رہے ہیں اور انکی کتنی ویلیو ہے۔

http://news.in.msn.com/international/artic...umentid=1649015

Sunday, August 24, 2008
Musharraf in lecture circuit, PR firm offers $2 lakh per day!
“The speaking fee for Musharraf would be in the range of 150,000-200,000 dollars for a day, plus jet and other VIP arrangements on the ground,” the Daily Times quoted the magazine as saying

Lahore: Chicago-based international public relations firm “Embark LLC” is likely to approach former Pakistan president Pervez Musharraf to hire him for a series of lectures in the US, Middle East countries and Europe, fetching him between 150,000-200,000 US dollars per day.

After retiring from the presidency o Monday, Musharraf is leading a relaxed life in Rawalpindi for the past week playing tennis and golf with friends.

“When the 65-year-old former army chief finally leaves his British colonial-style residence inside Rawalpindi’s army garrison for an expected pilgrimage to Makkah in the next few days, he may continue traveling on a lucrative speaking tour through the Middle East, Europe and the US,” said a New York-based news magazine.

Musharraf, an articulate and a brash 44-year army veteran, can earn power on the lecture circuit could approach that of former US president Bill Clinton, who famously snubbed him during a lightning visit to Islamabad eight years ago.

Embark President David B Wheeler said that Musharraf would be accorded a VIP treatment while on speaking tours. “The speaking fee for Musharraf would be in the range of 150,000-200,000 dollars for a day, plus jet and other VIP arrangements on the ground,” the Daily Times quoted the magazine as saying.

According to Wheeler, Clinton, for whom Embark has arranged speaking engagements in the Middle East, commands up to 250,000 dollars per appearance. “If we did multiple events in multiple cities, Musharraf could get closer to the 500,000 to 1,000,000 dollars range for a series of talks,” he said.

Embark, which promises “unique experiences that educate, entertain and enlighten”, has in the past also booked speeches for former US president George HW Bush and former US secretary of state Colin Powell.

Meanwhile, Musharraf is also learnt to be planning to write a sequel to his successful 2006 autobiography, “In the Line of Fire”, which could easily net him another seven-figure windfall.


Source: ANI


MSN Special
News from Pakistan

اکیلے ان لیکچرز کے ذریعے ہیں مشرف صاحب نے ایک ملین ڈالر کما لیا ہو گا۔
مخالفت برائے مخالفت کرنے سے صرف شر ہی پیدا ہوتا ہے۔
افسوس کہ ہزاروں لاکھوں ہیں جو کہ انصار عباسی کی طرح مشرف نفرت کے الاؤ میں جل کڑھ رہے ہیں اور انصار عباسی کے اس پروپیگنڈہ پر وہ آنکھیں بند کر کے آمنا صدقنا کہہ رہے ہیں۔
 

راشد احمد

محفلین
تو میرے بھائی، آپ اپنا مقابلہ بلال مشرف سے نہ کیجئے۔ پورے پاکستان میں شاید 50 کے قریب ہی acturist ہوں گے۔

تعلیم کا گلا سڑا نظام پچاس بھی پیدا کرلے تو بہت بڑی بات ہے۔ بلال مشرف کا ابا آرمی چیف اور پاکستان کا سیاہ وسفید کا مالک تھا اس لئے اس نے امریکہ جاکر تعلیم حاصل کرلی۔ ورنہ وہ بھی پنجاب یونیورسٹی سے ایم اے اکنامکس کررہاہوتا۔
 
کچھ ذکر اتفاق فاؤنڈری کا بھی ہو جائے اسی ضمن میں - ماضی ء قریب میں‌ ضیا ء الحق کے قدموں کی برکت سے کون کہاں‌سے کہاں‌پہنچ گیا، شاید انصار عباسی اس وقت جنرلزم کی تعلیم حاصل کرنے میں‌مصروف تھے جسے وہ اب کچھ بھولتے جا رہے ہیں۔
 

راشد احمد

محفلین
اکیلے ان لیکچرز کے ذریعے ہیں مشرف صاحب نے ایک ملین ڈالر کما لیا ہو گا۔
ملک کا ستیاناس کرکے دوسروں کو لیکچر دے رہا ہے۔ ہمارے اوپر طالبان کا عذاب مسلط کرکے، معیشت اور ملک کے انفراسٹرکچر کا ستیاناس کرکے لوگوں کو تعلیم دے رہا ہے۔

مشرف صاحب کے ایک لیکچر کا معاوضہ ڈیڑھ لاکھ ڈالر کے قریب
سبحان اللہ کیا کہنے ہیں مشرف کے۔ بے وقوف ہیں وہ لوگ جو اسے ڈیڑھ لاکھ دے رہے ہیں ڈیرھ روپے کا انسان۔ وہ یہ لیکچر دے رہا ہوگا کہ ملک کو کیسے تباہ کرنا ہے۔ لال مسجد اور جامعہ حفصہ میں معصوموں کو کیسے قتل کرنا ہے۔ انصاف کا کیسے خون کرنا ہے۔ آئین کا کیسے ستیاناس کرنا ہے۔ لوگوں پر ظلم کیسے ڈھانے ہیں۔

وہ چک شہزاد میں گھر بنائے یا چک نمبر 53 گ ب میں اللہ ہی اسے چکے گا۔
 

مہوش علی

لائبریرین
تعلیم کا گلا سڑا نظام پچاس بھی پیدا کرلے تو بہت بڑی بات ہے۔ بلال مشرف کا ابا آرمی چیف اور پاکستان کا سیاہ وسفید کا مالک تھا اس لئے اس نے امریکہ جاکر تعلیم حاصل کرلی۔ ورنہ وہ بھی پنجاب یونیورسٹی سے ایم اے اکنامکس کررہاہوتا۔

راشد بھائی، یہ مقابلہ میں نے تو نہیں شروع کیا ہے۔ اور نہ ہی میں نے کسی پر نااہلی کا الزام لگایا ہے۔ مگر آپ دونوں [یعنی آپ اور تیلے شاہ برادر] اصل موضوع سے ہٹ گئے ہیں۔

ویسے 1994 میں بلال مشرف نے امریکہ سے ڈگری لی تھی۔ اس وقت مشرف صاحب جنرل کے عہدے پر نہیں تھے اور نہ ہی پاکستان کے سیاہ و سفید کے مالک تھے۔ یہ خاندان شروع سے ہی بہت پڑھا لکھا اور محنتی رہا ہے اور اپنی محنت کے بل بوتے پر اس نے ترقیاں کی ہیں۔ یہ ان کا ایک اچھا وصف ہے جس کی تعریف کر دینا کھلے دل کی نشانی، جبکہ انکی ترقی کو دیکھ کر تاؤ میں آ جانا تنگ دلی کی نشانی ہے۔
 

راشد احمد

محفلین
مجھے مشرف یا اس کے خاندان سے کچھ لینا دینا نہیں۔ ہم ان کی ترقی نہیں ان کے مظالم دیکھ کر تاؤ میں‌آجاتے ہیں جو انہوں نے عوام پر کئے ہیں۔ عوام کے ساتھ اس ظالم شخص نے کیا کچھ نہیں کیا نوسالوں میں۔

آج بھی پوری قوم کی بددعائیں مشرف کے ساتھ ہیں۔
 

مہوش علی

لائبریرین
الزامات کے طومار باندھنے والوں کی زبانوں کو نہیں پکڑا جا سکتا۔ کسی کے لیے جامعہ حفصہ کی ڈنڈنے ڈولی کرنے والی طالبات فرشتوں کی طرح معصوم تھیں، اور کسی کے لیے وہ لائبریری کی جگہ پر غیر قانونی طور پر ڈنڈا مافیا بنتے ہوئے قبضہ کرنے کی مجرمائیں اور غصب شدہ جگہ پر اپنا مدرسہ بنانے کی مجرمائیں اور پھر لال مسجد کے دہشتگردوں کو انسانی ڈھال کی صورت میں پناہ دینے والی مجرمائیں تھیں جن پر لازمی طور پر قانونی چارہ جوئی ہونی چاہیے تھی، اور انہیں یونہی چھوڑ دینا بہت بڑی غلطی تھی۔
بہرحال ان موضوعات پر پہلے بھی کھل کر گفتگو ہو چکی ہے اور مزید کرنی ہے تو الگ سے ڈورا کھول لیجئے یا پرانے ڈوروں پر ہی بحث کو بڑھا لیجیے۔ اس ڈورے میں اگر مشرف دشمنی میں جھوٹے الزامات لگانے کے حق میں اگر مزید دلائل ہوں تو پیش کیجئے ورنہ اس بحث برائے بحث کو میری طرف سے ختم سمجھئے۔
 

راشد احمد

محفلین
مشرف کی ساری عوام دشمن ہے۔ آج ہم مشرف کی کالی سیاہ کرتوتوں کا پھل کھارہے ہیں کہ ایک طرف ڈرون حملے ہورہے ہیں دوسری طرف طالبان کے مظالم، تیسری طرف معیشت کا ستیاناس۔مہنگائی، بے روزگاری، عوام پر تشدد، آئین کی پامالی، اختیارات سے تجاوز، کرپشن، ملک وقوم سے غداری

اللہ اسے دنیا میں عبرت کا نشان بنائے تاکہ دنیا میں‌بعد میں‌آنیوالے آمر عبرت پکڑیں آمین
 

قمراحمد

محفلین
زرداری تو جیسے پاکستان کو جنت کا نمونہ بنا رہا ہے نا۔۔۔۔ نواز شریف کو بھی دو بار دیکھ چکے ہیں۔ کچھ لوگوں کو بس منفی سوچنے کی عادت ہوتی ہے۔ انصار عباسی جس دن نواز شریف کے خلاف لکھے گا تب دیکھیں گے۔
 
بحث یہ نہیں ہے کہ مشرف اچھا ہے یا خراب، اختلاف اس بات پر ہے کہ ہمارا میڈیا ہمیں کیا پڑھانے کی کوشش کرتا ہے اور کیا چھپانے کی، مشرف جیسے لوگوں کے خلاف سوچ بھی میڈیا ہی پیدا کرتا ہے، اور ضیا الحق جیسے آمر کو امیر المومنین کے خطاب بھی یہی میڈیا دیتا ہے، عوام تو اسے پڑھ کر اپنی رائے قائم کر لیتی ہے اور پھر انہیں اسی القابات سے نوازتی ہے لیکن کوئی یہ نہیں‌دیکھتا کہ ملکوں کی عالمی معاشی‌ رینکنگ میڈیا میں انصار عباسی جیسے لوگ نہیں بناتے بلکہ اس ملک کی جی ڈی پی بناتی ہے جو کہ ایوب خان سے لیکر اب تک اگر کسی نے اچھی کی ہے تو وہ مشرف کی پالیسیوں نے ہی کی ہے ، میڈیا کو بھی اگر آزادی ملی تو یہ بھی ان کا ہی قصور تھا۔ باکس سے باہر نکل کر سوچنے کی ضرورت ہے نہ کہ اپنی ذاتی محبت یا نفرت کو کھول کر سر عام پیش کر دیا جائے اس سے تو صرف شخصی سوچ کا ہی پتہ چلتا ہے ہماری اپنی سیاسی اور معاشرتی فہم و فراست تو یہاں بے بس دکھائی دیتی ہے۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top