سویدا
محفلین
امریکی حکومت پاکستان کی ایٹمی صلاحیت کو قبضہ کرنے کا ارادہ نہیں رکھتی ۔ لیکن تباہ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔
ایک طرف آپ حکومت سے مل کر باہمی معاملات پر کام کرنے کی بات کرتے ہیں اور دوسری طرف آپ ریمنڈ جیسوں کو اور پاکستانیوں کو قتل کرنے والوں کو قونصل خانوں میں پناہ دیتے ہیں ۔
ایک طرف آپ پاکستان کی قانونی حدوں کے احترام کی بات کرتے ہیں اور دوسری طرف ایبٹ آباد جیسے علاقوں میں چوری چھپے آپریشن کرتے ہیں۔
ایک طرف تو آپ مذہب کے احترام کی بات کرتے ہیں اور دوسری طرف ایک ملزم کو عدالت کا ٹرائل کئے بغیر اس کو مار کر اس کی لاش سمندر میں پھینک دیتے ہیں۔
ایک طرف آپ دہشت گردی کو دنیا سے ختم کرنے کے دعوے کرتے ہیں دوسری طرف عراق میں لاکھوں مسلمانوں کو شہید کر کے افغانستان میں بمباری سے شہریوں کو شہید کرتے ہیں۔ پاکستان کے قبائیلی علاقوں میں ڈرون حملوں میں بے گناہوں کا خون بہاتے ہیں۔
اگر حساب لگایا جائے تو دہشت گردوں نے اتنے خون نہیں بہائے جتنے امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے خون کئے ہیں۔آئے دن اخبارات نیٹو کی بمباری اور ڈرون حملوں میں بے گناہوں کی ہلاکت کی خبروں سے بھرے ہوتے ہیں۔
میں جتنے پاکستانیوں سے ملا ہوں ان میں ۹۰ فیصد لوگ امریکہ کے لئے دل میں غم و غصہ اور حسد کیوں رکھتے ہیں اس کی کوئی تو وجہ ہوگی۔
صدیق بھائی جو کچھ آپ نے کہا سچ کہا لیکن بد قسمتی یہ ہے کہ امریکہ نے یہ سب کچھ جو کیا ہمارے منتخب حکمرانوں کی اجازت اور ان کے ملاپ کے ساتھ بلکہ ان کے علم میں لانے کے بعد کیا ہے
سو اب آپ جو بھی کہہ لیں خواستہ نخواستہ آپ کی رضا بھی اس میں شامل تھی