پریم کتھا: براڈوے کے ایک مشہور کھیل کے گیت کا اردو قالب

امریکن براڈوے تھیئٹر کے ایک مشہور کھیل ’’ بوائیز فرام سیراکیوز‘‘ کے ایک مشہور گیت کا اردو قالب

پریم کتھا

شوخ رنگین دھاگوں سے میری بُنت
مجھ کو سوچوں کے گرداب سے یوں بچالیتی ہے
میری سکھیو! سُنو!
انگلیوں کو بس اپنی نچاتی رہو!
اپسراؤ ! سُنو!
پریم کو من کے مندر میں جانے نہ دو!
بونتے یوں بُنو!
انگلیوں کو ہی قابو میں اپنے رکھو
اپنے دھاگوں پہ قینچی چلاؤ مگر
اپنے کومل سے من کو نہ زخمی کرو!
ناریاں کچے دھاگوں سے سیتے ہوئے سو بھی جائیں مگر
ہم تو پریتم کی یادوں میں نینوں سے آنسو بہاتی رہیں
پریمیکا! پریم کرنا تو سپنوں کی دنیا میں کھو جانا ہے
پریم کرنا تو دیوانہ پن ، بالکوں کا یہ اک کھیل ہے
پریم کرنا تو الھڑ جوانی کا اِک ڈھونگ ہے
ایک دن اپنے ساجن پہ من ہار بیٹھی تھی میں
جس سمے پورن ماشی کی تھی رات اور چندرما ساتھ تھا
کتنی بھولی تھی میں
اپنے نینوں سے کچھ دیکھتی ہی نہ تھی
ایک دن اپنے ساجن پہ من ہار بیٹھی تھی میں
پریم کو اپنے جنموں کا ساتھی سمجھ بیٹھی تھی
پریم مجھ کو دغا دے گیا

I weave with brightly colored strings,
To keep my mind of other things,
So ladies let your fingers dance,
And keep your hands out of romance,
Lovely witches!
Let the stitches,
Keep your fingers under control,
Cut the thread but leave the whole heart whole,
Merry maids can sew and sleep,
Wives can only sew and weep,
Falling in love with love
Is falling for make-believe,
Falling in love with love
Is playing the fools,
Caring too much is such a juvenile fancy,
Learning to trust is just for children in school,
I fell in love with love,
One night when the moon was full,
I was unwise with eyes
Unable to see,
I fell in love with love,
With love everlasting,
But love fell out with me
 
آخری تدوین:

سید عاطف علی

لائبریرین
واہ واہ خلیل بھائی ۔ خوب سماں باندھا ہے ۔مجھے تو لگتا ہے کہ کسی پنڈت کی طبع زاد تخلیق لگتی ہے کہ مجھے کئی الفاظ اجنبی لگے ۔ ہندی زبان سے میری واقفیت زیادہ نہیں البتہ الفاظ جو کیفیات کا سماں باندھتے ہیں ان سے اندازہ خوب ہوجاتا ہے ۔
بالکل ایسے ہی جیسے محسوس ہوتا ہے کہ محترمہ کی صداؤں کی تان سے ضرور کوئی نہ کوئی شیشہ چٹخا ہوگا ۔ :)
 
واہ واہ خلیل بھائی ۔ خوب سماں باندھا ہے ۔مجھے تو لگتا ہے کہ کسی پنڈت کی طبع زاد تخلیق لگتی ہے کہ مجھے کئی الفاظ اجنبی لگے ۔ ہندی زبان سے میری واقفیت زیادہ نہیں البتہ الفاظ جو کیفیات کا سماں باندھتے ہیں ان سے اندازہ خوب ہوجاتا ہے ۔
جزاک اللہ سید عاطف علی بھائی! پسندیدگی پر شکریہ قبول فرمائیے۔
 
سیما علی

لائبریرین
خلیل بھائی!!
بے حد کمال،لطف آگیا ۔آپ کا بے حد شکریہ،انتہائی خوبصورت ادائیگی،زبردست۔۔۔۔
بہت ڈھیر ساری دعائیں۔۔۔۔
 
صابرہ امین

لائبریرین
امریکن براڈوے تھیئٹر کے ایک مشہور کھیل ’’ بوائیز فرام سیراکیوز‘‘ کے ایک مشہور گیت کا اردو قالب

پریم کتھا

شوخ رنگین دھاگوں سے میری بُنت
مجھ کو سوچوں کے گرداب سے یوں بچالیتی ہے
میری سکھیو! سُنو!
انگلیوں کو بس اپنی نچاتی رہو!
اپسراؤ ! سُنو!
پریم کو من کے مندر میں جانے نہ دو!
بونتے یوں بُنو!
انگلیوں کو ہی قابو میں اپنے رکھو
اپنے دھاگوں پہ قینچی چلاؤ مگر
اپنے کومل سے من کو نہ زخمی کرو!
ناریاں کچے دھاگوں سے سیتے ہوئے سو بھی جائیں مگر
ہم تو پریتم کی یادوں میں نینوں سے آنسو بہاتی رہیں
پریمیکا! پریم کرنا تو سپنوں کی دنیا میں کھو جانا ہے
پریم کرنا تو دیوانہ پن ہے، یه بچوں کا اک کھیل ہے
پریم کرنا تو الھڑ جوانی کا اِک ڈھونگ ہے
ایک دن اپنے ساجن پہ من ہار بیٹھی تھی میں
جس سمے پورن ماشی کی تھی رات اور چندرما ساتھ تھا
کتنی بھولی تھی میں
اپنے نینوں سے کچھ دیکھتی ہی نہ تھی
ایک دن اپنے ساجن پہ من ہار بیٹھی تھی میں
پریم کو اپنے جنموں کا ساتھی سمجھ بیٹھی تھی
پریم مجھ کو دغا دے گیا

I weave with brightly colored strings,
To keep my mind of other things,
So ladies let your fingers dance,
And keep your hands out of romance,
Lovely witches!
Let the stitches,
Keep your fingers under control,
Cut the thread but leave the whole heart whole,
Merry maids can sew and sleep,
Wives can only sew and weep,
Falling in love with love
Is falling for make-believe,
Falling in love with love
Is playing the fools,
Caring too much is such a juvenile fancy,
Learning to trust is just for children in school,
I fell in love with love,
One night when the moon was full,
I was unwise with eyes
Unable to see,
I fell in love with love,
With love everlasting,
But love fell out with me

کاش اس کو اردو میں بھی گایا جائے ۔ ۔
بہت عمدہ ۔ ۔ ڈھیروں داد قبول کیجیئے ۔ ۔ :):)
 
سیما علی

لائبریرین
کاش اس کو اردو میں بھی گایا جائے ۔ ۔
بہت عمدہ ۔ ۔ ڈھیروں داد قبول کیجیئے ۔ ۔ :):)
مجھے تو محترمہ کا دل آویز انداز بے حد بھایا۔ کیسی ہیں آپ ؟آپ سے بڑی اپنائیت کا احساس ہوتا ہے۔۔۔۔۔جیتی رہیے شاد و آباد رہیے:):):):):)
 
صابرہ امین

لائبریرین
مجھے تو محترمہ کا دل آویز انداز بے حد بھایا۔ کیسی ہیں آپ ؟آپ سے بڑی اپنائیت کا احساس ہوتا ہے۔۔۔۔۔جیتی رہیے شاد و آباد رہیے:):):):):)
آداب
جی میں یہیں ہوں ۔ ۔ آپ کیسی ہیں ۔ ۔ ۔ مجھے بھی آپ سے انسیت ہو چلی ہے ۔ ۔ ماشااللہ آپ کو نظم و نثر دونوں میں بہت دلچسپی ہے ۔ ۔ اللہ سلامت رکھے ۔ ۔ خوش رہیں ۔ ۔
مجھے ان کا انداز اور شاعری دونوں بھائے ہیں ۔ ۔ کچھ انگریزی شاعری بھی کرتے ہیں بھئ ہم ۔ ۔

اور خلیل صاحب کا ترجمہ بھی کیا شاندار ہے۔ ۔ کیسے انوکھے الفاظ ہیں بھئ ۔ ۔ ما شا اللہ ۔ ۔ اللہ خیالات اور قلم میں برکت دے ۔ ۔ آمین
 
آخری تدوین:

سیما علی

لائبریرین
:)
آداب
جی میں یہیں ہوں ۔ ۔ آپ کیسی ہیں ۔ ۔ ۔ مجھے بھی آپ سے انسیت ہو چلی ہے ۔ ۔ ماشااللہ بہت آپ کو نظم و نثر دونوں میں بہت دلچسپی ہے ۔ ۔ اللہ سلامت رکھے ۔ ۔ خوش رہیں ۔ ۔
مجھے ان کا انداز اور شاعری دونوں بھائے ہیں ۔ ۔ کچھ انگریزی شاعری بھی کرتے ہیں بھئ ہم ۔ ۔

اور خلیل صاحب کا ترجمہ بھی کیا شاندار ہے۔ ۔ کیسے انوکھے الفاظ ہیں بھئ ۔ ۔ ما شا اللہ ۔ ۔ اللہ خیالات اور قلم میں برکت دے ۔ ۔ آمین
جیتی رہیے،بات سچ ہے دل کو دل سے راہ ہے ۔یہ رشتے یہ ناطے سب انسیت کی بات ہے ۔جو دل کو اچھا لگ جائے وہ پاس ہو یا دور ہو عزیز ہو یا غیر ہو ۔خلیل بھائی کی کیا بات ہے، بہت اعلیٰ ترجمہ،یہاں ایک سے بڑھ کر ایک نورتن ہے ۔ماشاءاللہ،اللہ سلامت رکھے ۔۔۔۔۔
ارے واہ آپ کے جوہر بھی کمال ہیں ۔اللہ کرے زور قلم اور زیادہ:):)
 
آخری تدوین:
خلیل بھائی!!
بے حد کمال،لطف آگیا ۔آپ کا بے حد شکریہ،انتہائی خوبصورت ادائیگی،زبردست۔۔۔۔
بہت ڈھیر ساری دعائیں۔۔۔۔

خلیل بھائی کی کیا بات ہے، بہت اعلیٰ ترجمہ،یہاں ایک سے بڑھ کر ایک نورتن ہے ۔ماشاءاللہ،اللہ سلامت رکھے ۔۔۔۔۔

آداب عرض ہے۔
تشکر! ہمارے ترجمہ کی پسندیدگی پر شکریہ قبول فرمائیے۔
 
کاش اس کو اردو میں بھی گایا جائے ۔ ۔
بہت عمدہ ۔ ۔ ڈھیروں داد قبول کیجیئے ۔ ۔ :):)

ور خلیل صاحب کا ترجمہ بھی کیا شاندار ہے۔ ۔ کیسے انوکھے الفاظ ہیں بھئ ۔ ۔ ما شا اللہ ۔ ۔ اللہ خیالات اور قلم میں برکت دے ۔ ۔ آمین

آداب!. پسندیدگی پر ڈھیروں تسلیمات۔ خوش رہیے صاحب!
 
Top