عالی جاہ ، دوبارہ غور سے پڑھئیے کہ قاسمی صاحب نے اپنے کالم میں لکھا کیا ہے۔ ان کا تعلق چونکہ پنجاب سے ہے اس لئیے پنجابی زبان کی حالت پہ تفصیلی اظہار خیال کیا۔ جو نتیجہ آپ نے نکالا یہ اس مضمون اور صاحب مضمون کا مقصود نہیں ہے۔ ضمنَا بتا دیتا ہوں کہ پنجابی زبان پاکستان کی تمام علاقائی زبانوں میں اردو کی صرف و نحو اور لہجے کے سب سے زیادہ قریب ہے اس لئیے پنجابیوں کو کبھی یہ احساس نہیں ہوتا کہ وہ اردو بول رہے ہیں یا پنجابی۔ اور صاحب مضمون کا نقطہ نظر ہے کہ ہم علاقائی زبانوں کے ساتھ ساتھ اردو کا خون بھی انگریزی کو پلا رہے ہیں۔ ان کی یہ بات صائب ہے۔