عبداللہ امانت محمدی
محفلین
قرآن کی جو سورت آپکو زیادہ پسند ہے اس کا نام لکھیں؟
ماشاءاللہمیری پسندیدہ سورت سورۃ مزمل ہے جو اکثر و بیشتر میری زبان پر رہتی ہے
واقعی بہت پیاری سورت ہے۔ساری سورتیں ہی بہترین ہیں البتہ مجھے سورہ الرحمٰن زیادہ پسند ہے
سورت کی بجائے سورہ ہونا چاہیے تھامیں نے اسے پسندیدہ سورٹ پڑھا اور جواب بھی لکھا۔ وہ تو شکر ہے پوسٹ نہیں کیا ورنہ کمپیوٹر سائنس نے آج مروا دینا تھا۔
ابھی تو شکر ہے صورت نہیں پڑھا۔سورت کی بجائے سورہ ہونا چاہیے تھا
پہلی نگاہ میں مجھے بھی صورت کا شائبہ ہوا تھا۔ابھی تو شکر ہے صورت نہیں پڑھا۔
قرآن کریم کی ہر سورت ہی بے مثال ہے ویسے میری پسندیدہ سورت سورۃ مزمل ہے جو اکثر و بیشتر میری زبان پر رہتی ہے
ساری سورتیں ہی بہترین ہیں البتہ مجھے سورہ الرحمٰن زیادہ پسند ہے
مجھے ہر سورت ہر آیت بے پناہ پسند ہے کیونکہ یہ میرے خدا کا کلام ہے۔ عنوان کے مطابق جب میں قرآن حفظ کر رہا تھا تو اس سے پہلے جو پہلی سورتیں ازخود حفظ کی تھیں وہ یہ پانچ ہیں
1 سورۃ یٰسین
2 سورۃ الرحمٰن
3 سورۃ واقعہ
4 سورۃ الملک
5 سورۃ مزمل
پسندیدگی کے لحاظ سے بھی یہی ترتیب ہے۔
مجھے سورۃ یوسف بہت پسند ہے ایک نوجوان کا کردار ایسا ہی ہونا چاہئے۔
واقعی تمام سورتیں بہت ہی عمدہ اور پیاری ہیں البتہ مجھے سب سے زیادہ سورہ اخلاص پسند ہے۔مذاق برطرف جو بات سورۃ الرحمٰن کے rhythm کی ہے وہ کم ہی دیکھی ہے۔
نیک لوگ جب جنت میں پہنچ جائیں گے تو سورہ یوسف اور سورہ مریم کی تلاوت کیا کریں گے۔مجھے سورہ یوسف اور سورہ مریم بہت پسند ہیں.