پسندیدہ سورت؟

سید عاطف علی

لائبریرین
آپ عمر میں اندازے سے چھوٹے نکلے۔
ارے زیک آپ تو بڑے نکلے ۔ میں تو آپ کو قدرے چھوٹا سمجھا تھا ۔ اب ذرااورزیادہ احترام کیا کروں گا۔
اور ہاں وارث بھائی کے بارے میں آپ سے متفق ہوں اور وارث بھائی سے منفعل ۔ بہر حال محترم تو سب ہی ہیں ،چھوٹے ہوں یا بڑے۔
 

ایم اے راجا

محفلین
پورا قرآن مجید ہی پسند ہے مگر مجھے یہ سورتیں بہت پسند ہیں۔
سورہ فاتحہ
سورہ فیل
سورہ کوثر
چاروں قل
آیت میں آیت الکرسی۔
میں اکثر دفتر جاتے ہوئے دوران سفر درود شریف اور بہت سی دعائوں کے ساتھ ان کی تلاوت ضرور کرتا ہوں اور پھر تمام انبیا و اصحاب سمیت تمام گذر جانے والے جن و انس مسلمانوں کو اور آبا و اجداد دوست احباب. عزیز و اقارب کو ثواب ہدیہ کر دیتا ہوں اور تب تک کام پر پہنچ جاتا ہوں۔
 

لاریب مرزا

محفلین
کلام پاک کا حرف حرف پسندیدہ ہے۔ لیکن جو سورۃ سب سے زیادہ پسند ہے وہ سورہ رحمٰن ہے۔ :love: صبح سویرے اللہ تعالیٰ کی نعمتوں کا ذکر روح کو ایک سرور اور تازگی بخشتا ہے۔ :love:
 
مشاری راشد الفاسی کویتی ہیں اور رمضان المبارک میں مسجد الکبیر میں قیام الیل کی جماعت کروتے ہیں مزا آ جاتا ہے سننے کا
ویسے میرے پسندیدہ قاری سعد الغامدی ہیں
 

زیک

مسافر
ارے زیک آپ تو بڑے نکلے ۔ میں تو آپ کو قدرے چھوٹا سمجھا تھا ۔ اب ذرااورزیادہ احترام کیا کروں گا۔
اور ہاں وارث بھائی کے بارے میں آپ سے متفق ہوں اور وارث بھائی سے منفعل ۔ بہر حال محترم تو سب ہی ہیں ،چھوٹے ہوں یا بڑے۔
آپ کی عمر تو آج کل زندگی، کائنات اور تمام کا جواب ہے۔
 

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
پسندیدہ سورت کے بارے میں آج سے پہلے کبھی نہیں سوچا تھا ۔ فیصلہ نہیں ہوپارہا ۔ سورۃالفاتحہ ، سورۃالمدثر ، سورۃالمزمل ۔البقرہ کی آخری آیات بہت اچھی لگتی ہیں ۔ جتنی بھی دعائیہ آیات ہیں وہ بہت اچھی لگتی ہیں ۔
 
سورۃ الفاتحہ اور سورۃ المریم
قرآن پاک سرچشمئہ رشدو ہدایت ہے۔۔۔۔ ان سورہ کے انتخاب کی وجہ یہ ہے کہ سورۃ الفاتحہ کے جواب میں سارا قرآن پاک نازل ہوا۔۔۔کیونکہ ہم نے کہا کہ دکھا ہمیں سیدھا راستہ۔۔۔۔۔اور اللہ تعالٰی نے اس کتاب کا تعارف اور آغاز کیا کہ نہیں کوئی شک اس میں۔۔۔۔
اور سورہ مریم۔۔۔۔ میرے نام سے مماثلت۔۔۔۔۔ مجھے لگتا ہے کہ مجھے اس سورہ کو مضبوطی سے پکڑنا چاہئیے۔۔۔۔سو میں کوشش کر رہی ہوں۔۔۔۔۔۔
ابھی ان دونوں سورتوں پر غور و فکر جاری ہے۔۔۔۔۔ اسکے بعد ان شا اللہ جلد میں سب سورتوں کی گہرائی میں جا کے استفادہ حال کرنے کی بھرپور سعی کروں گی۔
 
Top