محترم محمد عبد اللہ بھائی، اگر کسی کو مذاق کرنے اور مذاق اُڑانے کا فرق معلوم نا ہو تو مذاق نا کرے،
اگر کسی کو تنقید کرنے اور تذلیل کرنے کا فرق معلوم نا ہو تو وہ تنقید نا کرے،
اگر آپ کو میری کسی بھی بات سے کسی بھی طرح کا اختلاف ہو تو آپ بلا جھجھک اس کا اظہار کیجئے میں مثبت تنقید پر برا ماننے والا ہرگز نہیں ہوں۔۔میں کوئی عالم فاضل ٹائپ کا بندہ بھی نہیں ہوں ایک عام سا انسان ہوں میرا اردو محفل پر آنے کا مقصد اپنی اصلاح کرنا ہے، میری کہی گی بات غلط بھی ہوسکتی ہے، اور آپ کی توجہ دلانے سے میری اصلاح بھی ہوسکتی ہے۔۔۔اور ہماری کسی بات سے ہم سب کی اصلاح ہوتی ہے، اور میرے لیئے یہ باعثَ خوشی ہے، میرے خیال میں محفل پر ہم سب کا اکٹھا ہونے کا مقصد اپنی اپنی اصلاح کرنا ہی ہونا چاہے، اردو محفل، کا اس سے بہتر استعمال ہو ہی نہیں سکتا، لیکن "تنقید" کرتے ہوئے اس بات کا خیال ہم سب کو رکھنا چاہیے کہ جس بات پر تنقید کرنی ہو اس بات کو واضح کرکے اپنے خیالات کا اظہار کرنا چاہیے ٍفضول باتوں اور فضول بحث اور کسی کی دل آزاری کرنے سے مکمل پرہیز کرنا چاہیے۔۔۔۔۔اور جو بھی دوسروں کی بلاوجہ انسلٹ کرے میرے نزدیک اُس شخص کی بہترین سزا یہ ہے کہ اُسے سب مل کر نظر انداز کرنا شروع کردیں، اور اسکی کسی بات کا جواب نا دیں اس سے اچھی سزا ہو ہی نہیں سکتی، اور
میرا نکتہ نظر اردو محفل کے حوالے سے بس اتنا ہی ہے جو دل سے نکلتا ہے بیان کرتا ہوں بنا کسی تعریف و تنقید کے یہاں پر یا جنرلی تعریف و توصیف کے لیئے ہی لکھا جاتا ہے ۔۔وہ پھر مشروط ہو جاتا ہے صرف تعریف کے لیئے اور ایسا لکھا اور کہا صرف ویووزشب بڑھانے کا ہی سبب بنتا ہے ۔۔۔لیکن میں جو محسوس کرتا ہوں بیان کرتا ہوں شخصیتوں سے زیادہ باتوں کو اہمیت دیتا ہوں مثبت یا منفی دونوں کے بارے میں اوپینین رکھتا ہوں جو کہ تبصرہ کی صورت اپنی رائے دے دیتا ہوں ضروری نہیں کے میری سوچ میرا لکھا سب کو دُرست لگے لیکن میں یہاں کسی کے لیئے نہیں بلکہ اپنے لیئے لکھتا ہوں بلکل غیر مشروط ۔۔۔
اللہ تعالی، ہم سب کو اچھی صبحت، اچھے دوست، اور اچھے رشتے عطاء فرمائے،