پس مرگ میرے مزار پر جو دیا کسی نے جلا دیا

شمشاد

لائبریرین
پس مرگ میرے مزار پر جو دیا کسی نے جلا دیا
اسے آہ دامنِ باد نے، سر شام ہی سے بجھا دیا

مجھے دفن کرنا تو جس گھڑی، تو یہ اس سے کہنا کہ ائے پری
وہ جو تیرا عاشق زار تھا، تہہ خاک اسے دبا دیا

دم غسل سے مرے پیشتر، اسے ہم دموں نے یہ سوچ کر
کہیں جائے اس کا نہ دل دہل، میری لاش پر سے ہٹا دیا

میری آنکھ جھپکی تھی اک پل، میرے دل نے چہا کہ اُٹھ کر چل
دل بے قرار نے اور میاں وہیں چٹکی کے کے جگا دیا

ذرا ان کی شوخی تو دیکھیے لئے زلفِ خم شدہ ہاتھ میں
میرے پیچھے آئے دبے دبے مجھے سانپ کہہ کے ڈرا دیا

میں نے دل دیا، میں جاں دی، مگر آہ! تو نہ نہ قدر کی
کسی بات کو جو کہا کبھی، اسے چٹکیوں میں اُڑا دیا
(بہادر شاہ ظفر)
 
مدیر کی آخری تدوین:

شمشاد

لائبریرین
اعجاز بھائی بہت شکریہ آپ کا، لیکن میں نے دو مختلف جگہوں پر دیکھا ہے، دونوں جگہ چراغ ہی لکھا ہوا ہے۔
 

محمداحمد

لائبریرین
اعجاز بھائی بہت شکریہ آپ کا، لیکن میں نے دو مختلف جگہوں پر دیکھا ہے، دونوں جگہ چراغ ہی لکھا ہوا ہے۔


شمشاد بھائی

غزل بہت اچھی ہے، شکرگزار ہوں کہ آپ نے اسے یہاں پیش کیا۔

پہلے مصرعے میں کچھ جھول سا محسوس ہو رہا ہے شاید اسی لئے اعجاز صاحب نے چراغ کی جگہ دیا کا لفط تجویز کیا ہے۔
 

محمد وارث

لائبریرین
شکریہ شمشاد صاحب ایک اور خوبصورت غزل شیئر کرنے کیلیئے۔

میرے خیال میں بھی مطلع میں 'دیا' ہونا چاہیئے 'چراغ' کی جگہ، کیونکہ یہ غزل، بحرِ کامل مثمن سالم میں ہے جس کا وزن مُتَفاعِلُن (چار بار) ہے، اور چراغ سے وزن خراب ہو جاتا ہے جب کہ 'دیا' سے وزن بالکل صحیح رہتا ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
بہت شکریہ وارث بھائی اور اعجاز بھائی آپ کا بھی۔
میں نے پہلا مصرعہ مدون کر دیا ہے۔
 
سب سے پہلے تو متعلقہ دیوان میں دیکھنا چاہئے ثانیاًھر شائق شعر پر لازم ھے کہ وہ اچھی شاعری سے حظ اٹھانے کے لئےعلم عروض کو سیکھے یہ خلیل ابن احمد (ھجری 100 تا 175) کی ایجاد کردہ 15 بحروں میں سے سب سے بڑی بحر کامل ھے اس کا وزن ھے متفاعلن متفاعلن متفاعلن اور یہاں چراغ نہیں آتا بلکہ لفظ دیا ھی آتا ھے۔
 
ﺫﺭﺍ ﺍﻥ ﮐﯽ ﺷﻮﺧﯽ ﺗﻮ ﺩﯾﮑﮭﯿﮯ ﻟﺌﮯ
ﺯﻟﻒِ ﺧﻢ ﺷﺪﮦ ﮨﺎﺗﮫ ﻣﯿﮟ
ﻣﯿﺮﮮ ﭘﯿﭽﮭﮯ ﺁﺋﮯ ﺩﺑﮯ ﺩﺑﮯ ﻣﺠﮭﮯ
ﺳﺎﻧﭗ ﮐﮩﮧ ﮐﮯ ﮈﺭﺍ ﺩﯾﺎ

یہ شعر بہادر شاہ کا ہی ہے ؟؟ میں نے تو نواب سلطان جہاں بیگم کے نام سے پڑھا ہے... راہنمائی فرمادیں
 

فرخ منظور

لائبریرین
ﺫﺭﺍ ﺍﻥ ﮐﯽ ﺷﻮﺧﯽ ﺗﻮ ﺩﯾﮑﮭﯿﮯ ﻟﺌﮯ
ﺯﻟﻒِ ﺧﻢ ﺷﺪﮦ ﮨﺎﺗﮫ ﻣﯿﮟ
ﻣﯿﺮﮮ ﭘﯿﭽﮭﮯ ﺁﺋﮯ ﺩﺑﮯ ﺩﺑﮯ ﻣﺠﮭﮯ
ﺳﺎﻧﭗ ﮐﮩﮧ ﮐﮯ ﮈﺭﺍ ﺩﯾﺎ

یہ شعر بہادر شاہ کا ہی ہے ؟؟ میں نے تو نواب سلطان جہاں بیگم کے نام سے پڑھا ہے... راہنمائی فرمادیں

اس پوری غزل کے بارے میں ہی شک ہے کہ بہادر شاہ ظفر کی ہے بھی یا نہیں۔ ہو سکتا ہے نواب سلطان جہاں بیگم کی ہی ہو۔
 
Top