پشاور‘ مسجد میں دھماکہ ‘ 6 افراد جاں بحق اور 30 سے زائد زخمی ۔ ( خون ان کا بھی لال تھا )

پردیسی

محفلین
پشاور ‘(اردو ویب نیوز) پشاور کے شاہین بازار کے محلہ مین بازار کی مسجد میں نماز ظہر کے وقت دھماکہ کے نتیجہ میں چھ افراد جاں بحق اور 30 سے زائد زخمی ہو گئے ۔ دھماکہ خیز مواد مسجد کے محراب میں چھپایا گیا تھا ۔ جاں بحق ہونے والے نمازیوں میں امام مسجد بھی شامل ہے ۔ دھماکہ نماز ظہر کی پہلی رکعت میں ہوا جس کے نتیجہ میں مسجد کو شدید نقصان پہنچا جبکہ پہلی تین سے چار صفیں زیادہ متاثر ہوئیں ۔ زخموں اور جاں بحق افراد کی نعشوں کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے دھماکہ چپتر حنفیہ مسجد میں ہوا جو کہ اہل سنت والجماعت کی ہے دھماکہ کی جگہ پر چھ سے سات فٹ گڑھا پڑ گیا ۔۔۔۔۔۔ مزید پڑھیں
مجھے محسوس ہوا کہ ان مرنے والوں کا خون بھی لال تھا ۔۔۔ اس لئے دیر سے صحیح مگر خبر پوسٹ کر دی ۔۔ تاکہ اس کی بھی سند رہے
 
متلاشی

محفلین
انا للہ و انا الیہ راجعون۔ اللہ تعالیٰ ہمارے ملک کو دہشتگردی سے پاک کرے ۔۔۔ آمین ۔۔۔!​
 
طمیم

محفلین
محترم امجد علوی صاحب سے فون پر رابطہ ہوا وہ بخیریت ہیں ۔ ان کی طرف سے سب محفلین کو سلام ۔ پشاور سے تعلق رکھنے والے باقی محفلین کا علم نہیں ۔ اللہ تعالیٰ سب کو اپنے حفظ و امان میں رکھے۔
 
arifkarim

معطل
لو جی ایک اور دھماکہ اور روائیتی انا للہ و انا الیہ راجعون۔ کل پھر ہو جائے گا اور دوبارہ وہی۔۔۔
 
کاشفی

محفلین
پشاور ‘(اردو ویب نیوز) پشاور کے شاہین بازار کے محلہ مین بازار کی مسجد میں نماز ظہر کے وقت دھماکہ کے نتیجہ میں چھ افراد جاں بحق اور 30 سے زائد زخمی ہو گئے ۔ دھماکہ خیز مواد مسجد کے محراب میں چھپایا گیا تھا ۔ جاں بحق ہونے والے نمازیوں میں امام مسجد بھی شامل ہے ۔ دھماکہ نماز ظہر کی پہلی رکعت میں ہوا جس کے نتیجہ میں مسجد کو شدید نقصان پہنچا جبکہ پہلی تین سے چار صفیں زیادہ متاثر ہوئیں ۔ زخموں اور جاں بحق افراد کی نعشوں کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے دھماکہ چپتر حنفیہ مسجد میں ہوا جو کہ اہل سنت والجماعت کی ہے دھماکہ کی جگہ پر چھ سے سات فٹ گڑھا پڑ گیا ۔۔۔ ۔۔۔ مزید پڑھیں
مجھے محسوس ہوا کہ ان مرنے والوں کا خون بھی لال تھا ۔۔۔ اس لئے دیر سے صحیح مگر خبر پوسٹ کر دی ۔۔ تاکہ اس کی بھی سند رہے

انا للہ وانا الیہ راجعون!​
 
دھماکہ چپتر حنفیہ مسجد میں ہوا جو کہ اہل سنت والجماعت کی ہے دھماکہ کی جگہ پر چھ سے سات فٹ گڑھا پڑ گیا ۔۔۔ ۔۔۔
ایک چھوٹی سی وضاحت کرنا چاہتا ہوں۔ یہ مسجد بریلوی مسلک والوں کی تھی اگرچہ بریلوی دیوبندی دونوں ہی اپنے آپ کو اہلسنت والجماعت کہتے ہین۔ لیکن دیوبندی مسلک سے تعلق رکھنے والی کالعدم سپاہِ صحابہ نامی تنظیم نے اب اہلسنت والجماعت کے نام سے اپنی نئی جماعت رجسٹر کروئی ہوئی ہے۔۔کہیں کوئی یہ نہ سمجھے کہ یہ مسجد سپاہِ صحابہ والوں کی تھی چنانچہ اس پر حملہ کسی شیعہ تنظیم کی جانب سے کیا گیا ہوگا۔ ایسا نہیں کیونکہ یہ مسجد بریلوی مسلک والوں کی ہے اور قرینِ قیاس ہے کہ یہ حملہ بھی اسی گروہ کی طرف سے کیا گیا ہے جو شیعوں کے خلاف بھی کاروائیاں کرتا رہتا ہے۔ :)
 
صرف علی

محفلین
السلام علیکم
محمود صاحب اچھا کیا آپ نے وضاحت کردی ۔
اللہ شہیدوں کے درجات بلند کرے ۔
ہم تو پہلے سے کہہ رہے ہیں کہ اہل سنت اور شیعہ ایک ہی سوراخ سے ڈسے جارہے ہیں ۔
کسی اخبار میں خبر تھی کہ وہابی دہشت گردوں نے کہا تھا کہ ہم اب شیعہ کے ساتھ اہل سنت کو بھی نشانہ بنائے گئے کسی کو پتا ہے کس اخبار میں آئی تھی یہ خبر۔
 
arifkarim

معطل
ایک چھوٹی سی وضاحت کرنا چاہتا ہوں۔ یہ مسجد بریلوی مسلک والوں کی تھی اگرچہ بریلوی دیوبندی دونوں ہی اپنے آپ کو اہلسنت والجماعت کہتے ہین۔ لیکن دیوبندی مسلک سے تعلق رکھنے والی کالعدم سپاہِ صحابہ نامی تنظیم نے اب اہلسنت والجماعت کے نام سے اپنی نئی جماعت رجسٹر کروئی ہوئی ہے۔۔کہیں کوئی یہ نہ سمجھے کہ یہ مسجد سپاہِ صحابہ والوں کی تھی چنانچہ اس پر حملہ کسی شیعہ تنظیم کی جانب سے کیا گیا ہوگا۔ ایسا نہیں کیونکہ یہ مسجد بریلوی مسلک والوں کی ہے اور قرینِ قیاس ہے کہ یہ حملہ بھی اسی گروہ کی طرف سے کیا گیا ہے جو شیعوں کے خلاف بھی کاروائیاں کرتا رہتا ہے۔ :)
یہ حملہ ایک انسانی گروہ نے دوسرے انسانی گروہ پر کیا اور بس!
 
قیصرانی

لائبریرین
یہ حملہ ایک انسانی گروہ نے دوسرے انسانی گروہ پر کیا اور بس!
بات کو آپ بہت دور تک لے جا رہے ہیں۔ اس طرح تو پھر یہ بھی مت کہیئے گا کہ قادیانیوں پر حملے، وہ بھی ایک انسانی گروہ نے دوسرے انسانی گروہ پر حملے کئے ہوں گے
 
arifkarim

معطل
بات کو آپ بہت دور تک لے جا رہے ہیں۔ اس طرح تو پھر یہ بھی مت کہیئے گا کہ قادیانیوں پر حملے، وہ بھی ایک انسانی گروہ نے دوسرے انسانی گروہ پر حملے کئے ہوں گے
بالکل! قادیانیوں پر حملے بھی یہی انسانی گروہ ہی کرتے رہے ہیں۔
 
Top