گو کہ فرقہ واریت کسی بھی نام یا شکل میں نہیں ہونی چاہئیے لیکن یہ موجود ہے اور اس پر کس طرح سے پردے ڈالے جاتے ہیں اس کی ایک مثال یہاں موجود ہے کہ کچھ عرصہ قبل تک بریلوی عقیدے کے لوگ خود کو اہلسنت و الجماعت کہلواتے تھے اور نعت خوانی کرتے تھے جبکہ دیوبندی خیالات کے حاملین خود کو ان اہلسنت میں شمار کرنے سے بچانے کے لئے دیوبندی کہلوانا پسند کرتے تھے اور نعت پڑھنے پر معترض ہوا کرتے تھے۔
اب میں یہ دیکھ رہا ہوں کہ یہی لوگ خود کو ہر ممکنہ حد تک دیوبندی کہلوانے سے بچ رہے ہیں اور خود کو اہلسنت والجماعت کہلوانا پسند کرتے ہیں، نعت پڑھتے ہی نہیں لکھتے بھی ہیں لیکن ساتھ ہی ساتھ سپاہ صحابہ کے شدت پسند نظریات کے داعی بھی ہیں۔
کاش ایسا ممکن ہو جائے کہ ہم ان پیچیدگیوں میں پڑے بغیر صرف اور صرف مسلمان کہلوانے پر اکتفا کر لیں اور دوسروں کے عقائد پر پریشان ہونے کی بجائے اپنے کردار و اعمال کو بلند کرنے پر توجہ کریں۔