پشاور: آرمی اسکول پر حملہ، بابا مجھ کو ڈر لگتا ہے

پشاور: آرمی اسکول پر حملہ، آپریشن مکمل، اسکول کلیئر،132 بچوں سمیت 141 ہلاکتیں
پشاور......... ورسک روڈ پر آرمی پبلک اسکول پر دہشتگرد حملے میں بچوںسمیت 137 افراد شہید اور 245 سے زائد زخمی ہوگئے، واقعے کی ذمہ داری تحریک طالبان پاکستان نے قبول کرلی ہے۔ پشاور میں اسکول پر حملے کے بارے میں عینی شاہد نے بتایا کہ حملہ آوروں نے عمارت میں داخل ہونے سے پہلے اپنی گاڑی بھی جلادی،عینی شاہد سے بات کرنے کے دوران اسکول کے اندر سے فائرنگ کی آوازیں بھی آتی رہیں۔پھول جیسے بچوں کو سفاک دہشت گردوں نے خون میں نہلادیا۔ ان کے والدین دکھ سے نڈھال نظر آئےلیکن کچھ والدین کا حوصلہ بھی دیدنی تھا، ایک شخص کا کہنا تھا کہ انہیں فخر ہے کہ بیٹے نے شہید ہو کر پوری کلاس کو بچالیا۔ اسکول سے بچ کر نکلنے والے بچوں نے بتایا کہ دہشت گردوں نے اسکول کے ہال میں گھس کراندھا دھند فائرنگ کی،کچھ دہشت گردوں نے عمارت کے دیگر حصوں کا رخ کیا۔ پشاور اسکول سانحہ نے ہر آنکھ اشکبارکردی۔کئی خواب بکھرگئے، بدترین واقعے نے پوری قوم کوسوگوارکردیاہے۔ دہشت گردوں نے پھولوں کے شہر پشاور میں 100 سے زائد ماؤں سے ان کے پھول چھین لیے، اپنے لخت جگر کو علم حاصل کرنے کے لیے بھیجنے والی ماؤں کو کیا خبر تھی کہ آج کے بعد وہ اپنے بچوں کو دیکھنے کے لیے ترس جائیں گی،پوری قوم ان کے دکھ میں برابر کی شریک ہے۔

بابا مجھ کو ڈر لگتا ہے

بابا مجھ کو ڈر لگتا ہے
بابا میری مس کہتی ہیں،
کل سے سب بچوں کو اپنے گھر رہنا ہے،
گھر پڑھنا ہے،
میں نے سنا ہے۔۔۔۔
ایک بڑی سے کالی مونچھوں والے انکل،
بم لگا کر آئیں گے
سب بچے مر جائیں گے۔۔۔۔
بھول گئی میں ،،، نام بھلا تھا۔۔۔۔
اممممم۔۔۔۔۔۔ شائد دہشت گرد کہا تھا ۔۔۔
بابا کیوں ماریں گے ہم کو؟؟؟
ہم سے کوئی بھول ہوئی کیا؟؟؟؟
ہم سے کیوں ناراض ہیں انکل؟؟؟؟
بابا !!!!
ان کو گڑیا دے دوں ؟؟؟
یا پھر میری رنگوں والی ۔۔۔۔۔ یاد ہے ناں وہ نیلی ڈبیا؟؟؟
میری پچھلی سالگرہ پر مجھ کو آپ نے لا کر دی تھی
اور میری وہ پیاری پونی ۔۔۔۔ ریڈ کلر کی تتلی والی
وہ بھی دے دوں؟؟؟؟؟؟
پھر تو نہ ماریں گے مجھ کو؟؟؟؟
بابا!!!! مجھ کو ڈر لگتا ہے
بابا!!! مجھ کو ڈر لگتا ہے
(شاعر: نامعلوم)
(اللہ میرے وطن کے پھولوں پر خود اپنا رحم کرے۔ آمین)
 

کاشفی

محفلین
معصوم بچے
10868093_10152880762725726_6415529860106741686_n.jpg
 
Top