پشاور: تحصیل بائزئی میں سڑک کنارے نصب بم دھماکہ، دو زخمی

پشاور: تحصیل بائزئی میں سڑک کنارے نصب بم دھماکہ، دو زخمی
ظاہر شاہتاریخ اشاعت 23 جولائ, 2014

پشاور: مہمند ایجنسی کی تحصیل بائزئی میں سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے دو افراد زخمی ہو گئے۔

ڈان ڈاٹ کام کے نمائندے نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ دھماکہ خیز مواد تحصیل بائزئی کے علاقہ منزری چینہ میں نصب کیا گیا تھا،جو زوردار دھماکے سے پھٹ گیا، جس کے نتیجے میں دو افراد شدید زخمی ہو گئے۔

واقعے میں زخمی ہونے والے افراد کو مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا، جہان اُن کی حالت تشویش ناک ہے۔

سیکیورٹی فورسز نے علاقے کوگھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

جمرود میں نیٹو کنٹینر کو آگ لگا دی گئی
نامعلوم شدت پسندوں نے بدھ کو خیبر ایجنسی کی تحصیل جمرود میں پاک افغان سرحد کے قریب نیٹو کنٹینر کو آگ لگا دی۔

ذرائع کے مطابق عسکریت پسندوں نے کاتا خستہ کے علاقے میں نیٹو کنٹینر پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں کنٹینر تباہ ہوگیا۔

تاہم واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاعات نہیں ملی ہیں۔

http://urdu.dawn.com/news/1007430/t...t-in-baizai-tehsil-of-north-waziristan-agency
 
اس وقت پاکستا ن ایک انتہائی تشویسناک صورتحال سے دوچار ہے۔طالبانی دہشتگردوں اور ان کے ساتھیوں نے ہمارے پیارے پاکستان کو جہنم بنا دیا ہے،50 ہزار کے قریب معصوم اور بے گناہ لوگ اپنی جان سے گئے،پاکستان کی اقتصادیات آخری ہچکیاں لے رہی ہے اور داخلی امن و امان کی صورتحال دگرگوں ہے۔ مذہبی انتہا پسندی عروج پر ہے۔فرقہ ورانہ قتل و غارت گری کا ایک بازار گرم ہے اور کو ئی اس کو لگام دینے والا نہ ہے۔خدا اور اس کے رسول کے احکامات کی کھلی خلاف ورزی کرتے ہوئے بے گناہوں اور معصوم بچوں،مردوں اور عورتوں کا خون بے دریغ اور ناحق بہایا جا رہا ہےاور وہ بھی اسلام نافذ کرنے کے نام پر۔ سکولوں ،مساجد اور امام بارگاہوں کو تباہ کیا جا رہا ہے اور افواج پاکستا ن اور پولیس اور تھانوں پر حملے کئے جا رہے ہیں۔ طالبان ،لشکر جھنگوی اور القائدہ ملکر پاکستان بھر میں دہشت گردی کی کاروائیاں کر ہے ہیں. طالبان کے اعمال اسلامی تعلیمات کے خلاف ہیں اور یہ وہ گروہ ہیں جو دائرہ اسلام سے اپنی غیر اسلامی حرکات کی وجہ سے خارج متصور ہونگے۔ بم دہماکے اور دہشتگردی کی اسلام میں کوئی جگہ نہ ہے۔
کون سا اسلام ان چیزوں کی اجازت دیتا ہے؟ ملک کا وجود ان دہشت گردوں نے خطرے میں ڈال دیا ہے۔ اسلام کے نام پر بننے والا پاکستان آج دہشستان بن گیا ہے اور ہر سو ظلم و دہشت اور افرا تفری کا راج ہےاور ہم سب پھر بھی خاموش ہیں،آخر کیوں؟ یہ دہشت گرد نام کے مسلمان ہیں ، اسلام کے مقدس نام کو بدنام کر رہے ہیں۔ مسلمان تو کیا غیر مسلموں کو بھی اسلام سے متنفر کر رہے ہیں۔
 
Top