دعا پشاور سکول کے شہدا کے لیے فاتحہ اور یرغمال و زخمیوں کے لیے دعا کی درخواست

فرحت کیانی

لائبریرین
ممکن ہو تو سانحہ پشاور کے شہدا کے لیے فاتحہ پڑھیں اور زخمیوں اور یرغمالیوں کے لیے کم از کم تین بار درود شریف پڑھ کر دعا کریں.
 

loneliness4ever

محفلین
اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ
كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ
إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ
اللَّهُمَّ بَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ، وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ
كَمَا بَارَكْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ
إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ

مالک ِ کائنات تو ہی عبادت کے لائق ہے، تو ہمیشہ سے ہے
اور ہمیشہ رہنے والا ہے، زمین اور آسمان میں جو کچھ ہے سب تیرا ہے
تیری بادشاہت ہر اقتدار پر غالب ہے، ہرکوئی تیرا
محتاج ہے، مالک ہم گناہ گاراپنے اعمال کے سبب اس حال پر پہنچ گئے ہیں
کہ صبح ہو یا رات اپنے اعمال کی سیاہی اپنے اوپر مسلط
دیکھتے ہیں، اور آگ وخون میں اپنے ہاتھوں ، اپنی نادانی اور بے عملی
کے سبب اپنی ہر خوشی غارت کر چکے ہیں، ہم ظالم کہ
اپنی جانوں پر ظلم کر بیٹھے ہیں، مالک مدد کے لئے تجھ سے ہی سوال کرتے ہیں
تیرے محبوب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا پاک نام لیکر ،خالق ِ کائنات تیرے
محبوب کے در سے کوئی سائل بے مراد نہیں لوٹا اور
جب تیرے محبوب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی یہ شان
تو خالق تیری شان ہر شان سے اعلی و ارفع ، اے احمد مصطفےصلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے رب !! ہم
تیرے گناہ گار بندے تجھ سے
تیرے محبوب کا نام لیکر اپنے لئے فلاح مانگتے ہیں، خالق اس
وطن عزیز کی سر زمین پر آئی آفات کو آزمائش و امتحان بنا دے اور
اپنے عذاب سے ہمیں محفوظ فرمالے، مالک ہم کو نیکی کی جانب
استقامت عطا فرما ، ہمیں اپنی نیتوں کو درست کرنے کی توفیق عطا
فرما اور بے اعمالوں کو سنتوں پر عمل پیرا فرما۔ خالق
وطن عزیز پر قیامت مچانے والوں کے شر سے ہمیں محفوظ فرما اور اس وطن عزیز
کے شہر پشاور میں وطن کے ننھے معماروں ، اپنے بندوں کے جگر گوشوں کو
جنت الفردوس میں اعلی مقام نصیب فرما ، اور ان کے درجات
کو ایسا بلند فرما کے آخرت کے روز ان کے طفیل ہم گناہ گاروں پر
بھی کرم فرما۔ خالق تیرے بندوں کو تکلیف دینے والے تجھ سے دشمنی
کرتے ہیں ، تیری مخلوق کو سسکیوں اور آہوں کی آغوش میں
اتارنے والے تیرے حبیب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے امتیوں کو تکلیف دیتے ہیں، مالک تو
سب سے بہتر انصاف کرنے والا ہے، رونے والوں اور رلانے والوں کے درمیان انصاف فرما
اور مالک روتے دلوں کو صبر جمیل نصیب فرما
اپنی اور اپنے حبیب کی محبت سے سوگوار دلوں کو خوشحال فرما۔ اور
وطن عزیز میں بکھرے رنگ و نسل، مختلف مسالک سے تعلق رکھنے والوں
کے درمیان تفریق کو دور فرما دے، اور ہماری عزت، جان ، مال کو
شر کے سائے سے محفوظ فرما، ہمیں اپنے حبیب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
کی محبت سے سرشار فرما کر ایمان کے اعلی مقامات پر فائز فرما اور
وطن عزیز میں اپنے محبوب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سنتوں کو عام فرما
ہمیں اپنے حبیب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے یاروں کے اعمال کی
پیروی کرنے والا فرما، ہمیں نیک لوگوں میں شامل فرما کر بروں اور
ہمارے درمیان عدل قائم فرما۔ مالک تیرا احسان کہ مشکل گھڑی
میں ہماری زبانوں پر تیرا ہی نام پاک ہے، اللہ پاک یہ فضل ہر پل ہم
پر قائم رکھ۔ ہم بے اعمال تجھ سےتیرے محبوب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے واسطے
تیری رحمت کا سوال کرتے ہیں، مالک
ہمارے اعمال کے سبب ہم پر مسلط مشکلات کو ٹال دے اور اپنی
رحمت سے ہمیں محروم نہ فرماکہ بیشک تو سننے والا اور پالنے والا ہے، اور
ہر جان کو تیری ہی جانب پلٹ آنا ہےمالک شر انگیزوں نے جن کی گودوں
کو اجڑا ہے ان کے مغموم دلوں کوسہارا نصیب فرما اور پلٹ آنے
والی جانوں کو جنت کے باغ عطا فرما ۔۔۔۔۔ آمین صد آمین
اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ
كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ
إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ
اللَّهُمَّ بَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ، وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ
كَمَا بَارَكْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ
إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ
 

فلک شیر

محفلین
اللہم صل و سلم علی نبینا محمد
اللہم صل و سلم علی نبینا محمد
اللہم صل و سلم علی نبینا محمد
اللہم اغفرلہم وارحمہم وعافہم واعف عنہم واکرم نزلہم ووسع مدخلہم وارزقہم بالجنۃ الفردوس وابدل دار خیر من دارہم واھلا خیر من اھلہم ۔۔
اہل خانہ کے لیے صبر جمیل اور بہہتر نعم البدل کی دعا و درخواست ہے اللہ کریم سے ۔۔
 

تلمیذ

لائبریرین
اللہ پاک ان معصومین کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر و حوصلہ مرحمت فرمائے۔ آمین۔
 
اللھم صل علی سیدنا و مولانا محمد و علی آلہ و بارک وسلم
مولائے کریم شہداء کے درجات بلند فرما اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرما۔
 
اللهم آمنا في أوطاننا و أصلح أئمتنا و ولاة أمورنا -
اے اللہ ہمارے ملکوں کو امن و آشتی والے بنادے ، اور ہمارے اماموں اور حکمرانوں کی اصلاح فرما ۔
اللهم من أراد المسلمين بسوء فاجعل كيده في نحره و واجعل تدبيره تدميرا عليه يارب العالمين
اے اللہ مسلمانوں کو ایذا پہنچانے والوں کا مکر و فریب ان کے شکنجہ بنادے ، اے رب العالمین ان کی تدبیروں کو انہیں کے لیے ہلاکت و بربادی کا باعث بنا ۔
اللهم أهلك الظالمين بالظالمين -
اے اللہ ظالموں کو آپس میں ٹکرادے ۔
 

عادل بٹ

محفلین
درندو بعض آجاؤ قتال اک لعنت ہے
سفاکی و ظلم کی مثال اک لعنت ہے
ننھے پھول جو حسرت لئے مرجھاگئے
معصوم کے خلاف جدال اک لعنت ہے
دل اداس ہے جاں بیتاب ہے میری
ظالم چہروں پر ملال اک لعنت ہے
میرے گلشن کے در و دیوار لہو لہو
تمھاے سروں پر یہ وبال اک لعنت ہے
کیا لکھوں کیا کہوں لَوحِ دِل خاموش
اب دکھاوے کی ہڑتال اک لعنت ہے
گھبراہٹ ہے طاری کُوچَہ بَکُوچَہ
اولاد نہ سلامت تو مال اک لعنت ہے
نہتے بچوں کا جنون تعلیم ہی تو تھا
وطن پر یہ بدنما خال اک لعنت ہے
حسرت زدہ ماؤں کے دِل تَڑَپ گئے
شیطانوں کی مکروہ چال اک لعنت ہے
افسوس اَلَم ناک سانِحَہ اِرْتِحال پر
ملائیت کا ماضی ، حال اک لعنت ہے
(ابن ریاض)
 
میں پورا ایک دن دیکھتا رہا کہ شائید یہاں کوئی ان لوگوں کی مذمت کرے جو اپنے منہہ سے اپنا جرم قبول کررہے ہیں۔۔

طالبان اور طالبان کو فنڈ فراہم کرنے والے خلیجی ممالک کے لئے کونسی بددعا کی جائے ؟

ان بچوں کے قتل کرنے والوں کے خلاف ایک بھی محفلین کچھ نہیں بولا ۔۔ پس سارے مسلمانوں کی تاریخ میں لکھ دیا گیا ہے کہ مسلمانوں کا کوئی دین ایمان نہیں ہے وہ بچوں اور عورتوں کے قتل کی مذمت تک نہیں کرتا

قبل مذمت ہیں وہ لوگ جنہوں نے عورتوں اور بچوں کو قتل کیا اور قابل مذمت ہیں وہ لوگ جنہوں نے اس قتل کی مذمت نہیں کی۔
 

سید زبیر

محفلین
یا اللہ ان معصوم شہدا کے درجات بہت بہت بلند فرما ۔ یہ یقینآ شہدا کے جلو میں ، شافع امت ، سرور کائنات صلی اللہ علیہ وسلم کے دربار میں حاضر ہوں گے ۔ ان کے صدقے اس امت پر رحم فرما ۔ اسے راہ ہدایت پر چلنے کی توفیق عطا فرما ۔ اور معصوم شہدا کے ورثا کے حق میں روز محشر ان کی شفاعت قبول فرما اور صبرجمیل عطا فرما ۔ وطن عزیز کو دہشت گردوں ، شر پسندوں سے محفوظ فرما (آمین)
 

الشفاء

لائبریرین
Ya_allah.jpg


الّلٰھم انت تعلم ما فی نفسی۔۔۔
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
اللہم صل و سلم علی نبینا محمد
اللہم صل و سلم علی نبینا محمد
اللہم صل و سلم علی نبینا محمد
اللہم اغفرلہم وارحمہم وعافہم واعف عنہم واکرم نزلہم ووسع مدخلہم وارزقہم بالجنۃ الفردوس وابدل دار خیر من دارہم واھلا خیر من اھلہم ۔۔
اہل خانہ کے لیے صبر جمیل اور بہہتر نعم البدل کی دعا و درخواست ہے اللہ کریم سے ۔۔

اللهم آمنا في أوطاننا و أصلح أئمتنا و ولاة أمورنا -
اے اللہ ہمارے ملکوں کو امن و آشتی والے بنادے ، اور ہمارے اماموں اور حکمرانوں کی اصلاح فرما ۔
اللهم من أراد المسلمين بسوء فاجعل كيده في نحره و واجعل تدبيره تدميرا عليه يارب العالمين
اے اللہ مسلمانوں کو ایذا پہنچانے والوں کا مکر و فریب ان کے شکنجہ بنادے ، اے رب العالمین ان کی تدبیروں کو انہیں کے لیے ہلاکت و بربادی کا باعث بنا ۔
اللهم أهلك الظالمين بالظالمين -
اے اللہ ظالموں کو آپس میں ٹکرادے ۔

اللہ۔۔۔ ہماری فریاد سن۔ مولا ہمارے حال پر رحم کر۔۔۔ ان درندوں، کتوں حرامیوں کے ناپاک وجود سے ہماری رہائی کا سامان کر۔۔۔۔
 

عمارحسن

محفلین
سب دعاؤں پہ آمین، الہی آمین ۔۔۔

ایک اور دعا یہ کہ ظالمین ، قاتلین اور انکے حامیوں کو نیست و نابود کر دے، اُن سے یہ ظلم کرنے کے ہمت چھین لے۔۔۔۔

ہمیں کبھی ان ظالمین کا حامی نہ بنا ۔۔۔ ان کے شر سے محفوظ رکھ۔۔۔۔

آمین۔۔۔
 

عمر سیف

محفلین
اللہم صل و سلم علی نبینا محمد
اللہم صل و سلم علی نبینا محمد
اللہم صل و سلم علی نبینا محمد
اللہم اغفرلہم وارحمہم وعافہم واعف عنہم واکرم نزلہم ووسع مدخلہم وارزقہم بالجنۃ الفردوس وابدل دار خیر من دارہم واھلا خیر من اھلہم ۔۔
 

عادل بٹ

محفلین
آنکھیں کھول اے مسلمان بیدار ہو
===================

طالبان آگئے ظالمان آگئے
شیطان آگئے منافقان آگئے
آنکھیں کھول اے مسلمان بیدار ہو
دیکھ یہ کیسے حیوان آگئے
چیخ اٹھے ہیں درد سے اپنے پرائے سبھی
دین احمدﷺ میں پھر سے شیطان آگئے

جن کے سر پر فساد کا بھوت سوار ہے
قلب مضطر صدیق کی افکار سے باہر ہے
جن کے سینوں میں ابوجہل کی دھار ہے
جن کے ہاتھوں میں ظلم کی تلوار ہے
جن پر لعنت کی پھٹکار ہے
جن پر نحوست کی مار ہے
جن کے جسموں میں نفرت کی یلغار ہے
اور اب ہے وقت اٹھ مسلمان اور ظلم بھگا
صحابہ والے زمانے کا جذبہ دکھا
مدینہ کے والیﷺ کے ترانے سنا
طالبان و داعش کے کنگرے ہلا
نفرت کی سوچ کو گرا
تو صدق کی تاریخ پھر سے دھرا
علم کی شمع روشن کرا

طالبان آگئے ظالمان آگئے
شیطان آگئے منافقان آگئے
آنکھیں کھول اے مسلمان بیدار ہو
دیکھ یہ کیسے حیوان آگئے
چیخ اٹھے ہیں درد سے اپنے پرائے سبھی
دین احمدﷺ میں پھر سے شیطان آگئے
(ابن ریاض)
 

عادل بٹ

محفلین
کیسی رَنْج و اَلَم کی داستاں چھوڑ آئے
بے بس ماؤں کو آہ و فُغاں چھوڑ آئے

تم تو جنت کے مکیں ہو اب خدا کی
زمیں پر ہماری مَرْحَلَۂِ اِمْتِحاں چھوڑ آئے

چِنْگارِیاں ہیں سینے میں غَم و غُصَّہ کی
تم اِدھَر آج عشق کا آسماں چھوڑ آئے

علم کے لئے چین تک جانا سنت نبویﷺ
حُصُول علم کو تم دَشْتِ جاں چھوڑ آئے

کبھی سوچا تھا کہ اَمْن اَمانی ہو عادل
ہمارے لئے تم اپنا لَمْحَۂِ رَواں چھوڑ آئے
(ابن ریاض)
 

جاسمن

لائبریرین
ضروری نہیں کہ جو مذمت نہیں کر رہا وہ ان ظالموں کے ساتھ ہے۔ ان کے لیے ظالم،درندہ، دہشت گرد ،ملعون جیسے الفاظ بہت کم ہیں۔ مذمت جیسا لفظ بہت کم ہے۔ کوٰی ڈکشنری ایسی نہیں جو ہمارے احساسات کی ترجمانی کر سکے۔
بے بسی،دکھ،درد، غصے اور تکلیف میں ہم ظالم کے خلاف گالیاں دیتے ہیں۔۔۔۔۔پوری ڈکشنری میں اس بے بسی،غصے اور درد کے اظہار کے لیے کوئی گالی نہیں۔ اس طرح کی کیفیت میں ہم کوسنے،بد دعائیں اور لعنتیں دیتے ہیں۔۔۔۔ہے کوئی ایسی بد دعا،لعنت ،کوسنا جو ہمارے دلوں میں ٹھنڈ ڈال سکے۔ سینے جل رہے ہیں۔
میں اپنے بچوں کو تیار کرتی ہوں، میری آنکھوں ک ے سامنے وہ آ جاتے ہیں۔۔۔۔جو تیار ہو کر گٰئے تھے،،،،،، میرے بچے سکول سے آتے ہیں تو میری آنکھوں کے سامنے وہ آ جاتے ہیں جو پھر کبھی نہیں آئیں گے۔ میں صبح روتی ہوں، میں ان کی واپسی پہ انہیں دیکھ کے رونے لگتی ہوں۔ میارے میاں مجھے بچوں کے سامنے سمبھلنے کی تلقین کرتے ہیں۔۔۔۔۔ رات کو بند آنکھوں میں آنسو ہیں۔۔۔صبح نوکری پہ جاتے ہوٰے روتی جاتی ہوں۔ دفتر میں روتی ہوں۔۔۔۔کیسے دل ٹھہرے ؟؟؟؟
یہ میرا ایک دل نہیں ہے۔۔۔یہ تو ان سب ماؤں کے دل ہیں میرے سینے میں ۔۔۔ان سب باپوں کے دل ہیں۔۔۔۔۔آپ کا اور تمہارا اور اس کا اور اس کا اور پورے وطن کے دل ہیں۔۔۔۔۔۔اتنا درد ہے کہ سہا نہیں جاتا۔۔۔پیارے نبی کا خوف نہ ہوتا تو سینہ کوبی کرتی۔۔۔۔دل چاہتا ہے پوری دھرتی کا سینہ پیٹ کے رکھ دوں۔۔۔۔
میرے ہاتھ خالی ہیں۔۔۔۔۔ دعا کے لیے ہاتھ اٹھتے ہیں تو سمجھ نہیں آتی کیا مانگوں؟ خالی ہاتھوں کو تکتی ہوں۔۔۔۔۔ میری عادت تھی اُٹھتے بیٹھتے "اللہ تیرا شکر ہے" کہتی تھی۔ اب جوں ہی منہ سے عادتاََ یہ الفاظ نکلنے لگتے ہیں ۔۔۔اللہ سے عجب شرمندہ ہو کر کہتی ہوں اللہ معاف کر دے۔ اللہ رحم کر۔
اس خون میں میرا بھی کردار ہے ۔ تم بھی پاک نہیں ہو۔ اس کے ہاتھ بھی رنگین ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔شرمندگی ہے کہ سر نہیں اٹھتا۔۔۔۔
اتنی ڈھیر ساری آوازوں کی بازگشت ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ماں۔تُو کیوں فکر کرتی ہے۔ تیرا بیٹا جوان ہو گیا ہے۔
ماں۔ میرا دل نہٰیں چاہ رہا فنکشن میں جانے کو۔ پر تُو کہتی ہے تو چلا جاتا ہوں۔
امی جی۔ فکر نہ کر تے ذکر نہ کر۔ میں ہوں ناں۔
دھان پان سی دادی کو اُٹھا کر گول گول گھوم کے تُو آج گیا ۔۔۔۔۔۔۔۔
تیرے باپ کو میں نے چند گھنٹوں میں بوڑھے ہوتے دیکھا ہے۔۔۔۔۔۔
آؤ///کہو مجھے۔۔۔میں ہوں ناں۔۔۔۔
آؤ ناں ۔۔۔تم جوان ہو کر کس سفر پہ چلے گئے/
بتاؤ جوان بیٹوں کی مائیں کیسے نہ روئیں کہ وہ ایسی جگہ رہتی ہیں جہاں درندوں سے بڑھ کے درندے دندنا رہے ہیں۔۔
آ جاؤ آجاؤ۔۔۔کہاں چلے گئے میرے شیر جوان۔۔۔۔۔
 
آخری تدوین:
Top