پشاور:فرنٹیئرروڈ پر سیکورٹی فورسزکی گاڑی کے قریب دھماکا، ایک اہلکار شہید

پشاور:فرنٹیئرروڈ پر سیکورٹی فورسزکی گاڑی کے قریب دھماکا، ایک اہلکار شہید
headlinebullet.gif

shim.gif

dot.jpg

shim.gif

۔ April 18, 2014 - Updated 1340 PKT
shim.gif

Pakistan-peshawar-blast_4-18-2014_145002_l.jpg

پشاور…پشاوراورخیبرایجنسی کی سرحد پرفرنٹیئرروڈ پرسیکورٹی فورسزکے کانوائے پرحملے کے نتیجے میں ایک اہلکارشہیداوردوزخمی ہوگئے، حملے میں گاڑی کوبھی شدید نقصان پہنچا۔ علاقے میں چاردن سے نافذ کرفیوآج ہی اٹھایاگیا تھا۔سیکورٹی ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی کہ علاقے میں موجود مسلح عسکریت پسندوں نے سیکورٹی فورسز کے کانوائے کوفائرنگ کرکے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایک گاڑی کوشدید نقصان پہنچا اوراس میں سوار ایک اہلکارشہید اوردوزخمی ہوگئے، جنہیں طبی امداد کے لئے سی ایم ایچ پشاورلایا گیا۔یاد رہے کہ اس علاقے میں چاردن پہلے درہ آدم خیل اورایف آر پشاورمیں عسکریت پسندوں کے ایک مبینہ کمانڈر جنگریزکوسیکورٹی فورسزنے چارساتھیوں سمیت نشانہ بنایا تھا جس کے بعد سے علاقے کوسیل کرکے یہاں کرفیونافذ تھا اوریہ کرفیوآج ہی صبح اٹھایا گیا تھا۔
http://beta.jang.com.pk/JangDetail.aspx?ID=145002
 
اسلام امن اور سلامتی کا دین ہے.طالبان اسلا م اور پاکستان کے دشمن ہیں ان کی اختراع وسوچ اسلام مخالف ہے اسلام کا پیغام امن ،محبت، بھائی چارگی اور احترام انسانیت ہےاور اسلام تلوار کے زور پر نہیں محبت و پیا رسے پھیلاہے جو لوگ بندوق کی طاقت سے نام نہاد اسلام پاکستانی مسلمانوں پر مسلط کرنے کے درپے ہیں وہ باطل قوتوں کے پیروکار ہیں ۔
انتہا پسندی اور دہشت گردی جیسی قبیح برائیوں کی اسلام میں کوئی گنجائش نہیں۔خودکش حملے اور بم دھماکے اسلام میں جائز نہیں. دہشت گرد خود ساختہ شریعت نافذ کرنا چاہتے ہیں اور پاکستانی عوام پر اپنا سیاسی ایجنڈا بزور طاقت مسلط کرنا چاہتے ہیں.
معصوم شہریوں، عورتوں اور بچوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانا، قتل و غارت کرنا، بم دہماکے کرنا،خود کش حملوں کا ارتکاب کرنا دہشتگردی ہے ،جہاد نہ ہے،جہاد تو اللہ کی راہ میں ،اللہ تعالی کی خشنودی کے لئےکیا جاتا ہے۔ جہاد کا فیصلہ افراد نہیں کر سکتے،یہ صرف قانونی حکومت کر تی ہےلہذا طالبان اور دوسری دہشت گر جماعتوں کا نام نہاد جہاد ،بغاوت کے زمرہ میں آتا ہے۔ اسلامی ریاست کیخلاف مسلح جدوجہد حرام ہے۔ اِنتہاپسندوں کی سرکشی اسلام اورپاکستان سے کھلی بغاوت ہے. طالبان دہشت گرد ،اسلام کے نام پر غیر اسلامی حرکات کے مرتکب ہورہے ہیں. طالبان دنیا بھر اور پاکستان میں دہشت گردی کے میزبان ہیں.

………………………………….

امن مذاکرات - امیدیں اور توقعات

http://awazepakistan.wordpress.com/
 
Top