پشاور میں ایئرفورس کی بیس پر دہشت گردوں کا حملہ، جوابی کارروائی میں 8 دہشت گرد ہلاک

پشاور میں ایئرفورس کی بیس پر دہشت گردوں کا حملہ، جوابی کارروائی میں 8 دہشت گرد ہلاک
ویب ڈیسک جمع۔ء 18 ستمبر 2015
پشاور: بڈھ بیر میں ایئرفورس کی بیس پر دہشگردوں نے حملہ کردیا تاہم کوئیک ری ایکشن فورس کی جوابی کارروائی میں 8 دہشت گرد ہلاک جب کہ آپریشن میں 2 افسران سمیت 10 جوان زخمی بھی ہوئے۔
ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ کے مطابق 7 سے 10 دہشت گردوں نے علی الصبح پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں واقع ایئرفورس کے بیس کیمپ پر حملہ کیا تاہم کوئیک ری ایکشن فورس کے جوانوں نے بروقت جوابی کارروائی کر کے دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنادیا، آپریشن میں 8 دہشت گرد ہلاک جب کہ 2 افسران سمیت 10 جوان زخمی ہوئے۔ سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کی جانب سے پورے علاقے کا محاصرہ کر کے آپریشن کلیئرنس جاری ہے، اس کے علاوہ علاقے کی فضائی نگرانی بھی کی جا رہی ہے۔ ریسکیو 1122 کے اہلکاروں کا کہنا ہے کہ حملے کے 20 زخمیوں کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کیا۔
میجر جنر عاصم سلیم باجوہ کے مطابق دہشت گردوں کی جانب سے کیمپ کے رہائشی علاقے اور دفاتر کو نشانہ بنایا گیا جب کہ دہشت گرد بیس کے اندر داخل ہونا چاہتے تھے۔ دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں کوئیک ری ایکشن فورس کے میجر حسیب اور ایک جوان زخمی ہوا۔ دوسری جانب پاک فضائیہ کے حکام کا کہنا ہے کہ ایئرفورس کے تمام اثاثے محفوظ ہیں۔
آئی ایس پی آر کے ترجمان کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف بھی پشاور کے لئے روانہ ہو گئے ہیں جہاں وہ پشاور ہیڈ کوارٹر کا دورہ کریں گے، اس کے علاوہ آرمی چیف پشاور ایئربیس پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانے والے جوانوں اور زخمیوں سے بھی ملیں گے۔
وزیراعظم نواز شریف نے پشاور میں پی اے ایف ایئربیس پر دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلح افواج کو پوری قوم کی حمایت حاصل ہے اور ملک سے دہشت گردوں کے نیٹ ورک کو جلد ختم کردیا جائے گا۔
وزیر داخلہ چوہدری نثار نے بھی پشاور میں ایئرفورس کے بیس کیمپ پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے فورسز کی جانب سے حملے کو ناکام بنانے پر سیکیورٹی اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا مشتاق غنی کا کہنا ہے کہ پورا ملک دہشت گردی سے متاثر ہے لیکن اب صورت حال پہلے سے کافی بہتر ہو چکی ہے، ایک آدھا واقعہ ہو جانا کوئی بڑی بات نہیں ہے۔ پشاور ایئربیس پر حملہ کرنے والے تمام دہشت گرد مارے جا چکے ہیں۔
http://www.express.pk/story/392575
پشاور ایئرفورس کیمپ حملہ ،دہشتگرد دو راستوں سے داخل ہوئے،دہشتگردوں نےمسجد میں داخل ہو کر 16 نمازیوں کو شہید کیا ،: آئی ایس پی آر
http://dailypakistan.com.pk/national/18-Sep-2015/268937
تحریک طالبان نے پشاور ایئر فورس کیمپ حملے کی ذمہ داری قبول کر لی
http://dailypakistan.com.pk/peshawar/18-Sep-2015/268960
پشاور میں ایئرفورس بیس پرحملے میں 16 نمازی شہید، جوابی کارروائی میں 13 دہشت گرد ہلاک
http://www.express.pk/story/392575/
 
آخری تدوین:
طالبان کی دہشتگردی اور انتہا پسندی موجودہ صدی کا سب سے بڑا چیلنج ہے اورپاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ دہشت گردی ہے اور دہشت گردی کو پھیلانے اور جاری رکھنے میں طالبان ، القاعدہ اور دوسرے اندورونی و بیرونی دہشت گردوں کا بہت بڑا ہاتھ ہے،جو وزیرستان میں چھپے بیٹھے ہیںاور جن کی دہشت گردانہ کاروائیوں کی وجہ سے ملک کے وجود کو خطرات لاحق ہو گئے ہیں. طالبان دہشت گرد امن کےد شمن اور انسانیت کے قاتل ہیں۔۔ قتل و غارت کرنا، خود کش حملوں کا ارتکاب کرنا اورپرائیوٹ، ملکی و قومی املاک کو نقصان پہنچانا، مسجدوںاور امام بارگاہوں پر حملے کرنا اور نمازیوں کو شہید کرناخلاف شریعہ ہے۔ اسلام میں قتل شرک کے بعد سب سے بڑا گناہ اوربدترین جرم ہے.کسی بھی مسلم حکومت کے خلاف علم جنگ بلند کرتے ہوئے ہتھیار اٹھانا اور مسلح جدوجہد کرنا، خواہ حکومت کیسی ہی کیوں نہ ہو اسلامی تعلیمات میں اجازت نہیں۔ بے گناہ انسانوں کو سیاسی ایجنڈے کی تکمیل کے لیے قتل کرنا بدترین جرم ہے اور ناقابل معافی گناہ ہے.کیا طالبان نے رسول اکرم کی یہ حدیث نہیں پڑہی، جس میں کہا گیا ہے کہ ”مسلمان وہ ہے جس کے ہاتھ اور زبان سے دوسرا مسلمان محفوظ رہے“. اسلام ایک بے گناہ فرد کے قتل کو پوری انسانیت کا قتل قرار دیتا ہے.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پشاور ایئرفورس کیمپ پرطالبان کا حملہ،16نمازی شہید
https://awazepakistan.wordpress.com
 
آخری تدوین:

Fawad -

محفلین
12029757_961275450599280_6897236432763941069_o.jpg


فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

پاکستان ميں امريکی سفير رچرڈ اولسن کا اظہار تعزيت

"ميں پاکستان ميں امريکی سفارت خانے کی کميونٹی کی جانب سے آج بڈھ بير ميں وحشيانہ حملے ميں ہلاک شدگان اور ان کے اہل خانہ کے ليے دلی ہمدردی اور تعزيت کا اظہار کرتا ہوں۔ امريکہ اس غير انسانی اور ناقابل فہم حملے کی شديد مذمت کرتا ہے جس کے نتيجے ميں کئ جانيں ضائع ہوئيں جن ميں سولہ نمازی بھی شامل تھے جو مسجد کے اندر عبادت ميں مشغول تھے۔

متشدد انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کاوشوں ميں امريکہ شانہ بشانہ کھڑا ہے۔ دنيا ميں کم ہی ايسے ممالک ہيں جو دہشت گردوں کی جانب سے ظالمانہ تشدد سے اتنے متاثر ہوئے ہيں جتنا کہ پاکستان۔

خطے اور ملک ميں امن اور استحکام کے حصول کے ليے امريکہ بدستور پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا۔"

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

www.state.gov

https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

http://www.facebook.com/USDOTUrdu

USDOTURDU_banner.jpg
 
Top