پشاور میں پولیس موبائل پر حملہ، 3 اہلکاروں سمیت 4 افراد جاں بحق، 3 افراد زخمی

پشاور میں پولیس موبائل پر حملہ، 3 اہلکاروں سمیت 4 افراد جاں بحق، 3 افراد زخمی
18 جولائی 2014 (20:54)
news-1405697427-8888.jpg

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) صوبائی دارالحکومت کے علاقے پشت خرہ میں پولیس موبائل پر فائرنگ سے 3 اہلکاروں سمیت 4 افراد جاں بحق جبکہ 3 افراد زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق پشت خرہ کے علاقے میں سیکیورٹی پر تعینات پولیس موبائل افطاری کے وقت کھلے میدان میں موجود تھی کہ نامعلوم افراد نے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں اے ایس آئی نور محمد جاں بحق ہو گیا جبکہ ڈرائیور باز محمد اور 2 راہگیروں سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے۔ زخمی افراد کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں مزید 2 پولیس اہلکاروں سمیت 3 افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ ایس پی کینٹ فیصل کا کہنا ہے کہ پولیس موبائل پر فائرنگ کرنے والے افراد کار میں سوار تھے جو فائرنگ کے بعد پولیس اہلکاروں کا اسلحہ بھی ساتھ لے گئے۔ سی سی او پشاور نے حملے اور ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ پولیس اہلکاروں کی نااہلی ہے کہ وہ کھلے میدان میں روزہ افطار کر رہے تھے جس سے حملہ آوروں کو بھرپور موقع فراہم ہوا۔
http://dailypakistan.com.pk/national/18-Jul-2014/124217
 
اسلام امن اور سلامتی کا دین ہے اورطالبان اسلا م اور پاکستان کے دشمن ہیں ان کی اختراع وسوچ اسلام مخالف ہے اسلام کا پیغام امن ،محبت، بھائی چارگی اور احترام انسانیت ہے اور اسلام تلوار کے زور پر نہیں محبت و پیا رسے پھیلاہے جو لوگ بندوق کی طاقت سے نام نہاد اسلام پاکستانی مسلمانوں پر مسلط کرنے کے درپے ہیں وہ باطل قوتوں کے پیروکار ہیں ۔ انتہا پسندی اور دہشت گردی جیسی قبیح برائیوں کی اسلام میں کوئی گنجائش نہیں۔خودکش حملے اور بم دھماکے اسلام میں جائز نہیں. دہشت گرد خود ساختہ شریعت نافذ کرنا چاہتے ہیں اور پاکستانی عوام پر اپنا سیاسی ایجنڈا بزور طاقت مسلط کرنا چاہتے ہیں۔ کسی بھی مسلم حکومت کے خلاف علم جنگ بلند کرتے ہوئے ہتھیار اٹھانا اور مسلح جدوجہد کرنا، خواہ حکومت کیسی ہی کیوں نہ ہو اسلامی تعلیمات میں اجازت نہیں۔ یہ فتنہ پروری اور خانہ جنگی ہے،اسے شرعی لحاظ سے محاربت و بغاوت، اجتماعی قتل انسانیت اور فساد فی الارض قرار دیا گیا ہے۔.طالبان دہشت گرد ،اسلام کے نام پر غیر اسلامی حرکات کے مرتکب ہورہے ہیں. طالبان دنیا بھر اور پاکستان میں دہشت گردی کے میزبان ہیں. طالبان پاکستان کو نقصان پہنچا کر ملک میں عدم استحکام پیدا کرناچاہتے ہیں۔
 
Top