پشاور پولیس پر دہشت گردوں کا حملہ ہ، 5 اہلکار اور ایمبو لینس کا ڈرائیورشہید ، متعددزخمی

پشاور پولیس پر دہشت گردوں کا حملہ ہ، 5 اہلکار اور ایمبو لینس کا ڈرائیورشہید ، متعددزخمی

پشاور ( مانیٹرنگ ڈیسک) دہشت گردوں نے پشاور کے نواحی علاقے مڈھ بیر ک میں پولیس وین پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں ایمبولینس کے ڈرائیور،ر ایک سب انسپکٹر حسن خان اور چاراہلکار شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں ۔ زخمیوں میں ایمبولینس کے دو اہلکار بھی شامل ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ حملہ آوروں اور پولیس میں دو طرفہ فائرنگ جاری ہے اور پولیس کی مزید نفری طلب کرلی گئی ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ پولیس وین معمول کے گشت پر تھی جس دوران دہشت گردوں نے پولیس وین پر حملہ کردیا۔جس کے نتیجے میں چار اہلکار دم توڑ گئے اور متعدد اہلکار زخمی ہوگئے ۔ جب ایمبولینس زخمیوں کو اٹھانے کیلئے پہنچی تو دہشت گردوں نے دوبارہ فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک اور اہلکار موقع ہر دم توڑ گیا جبکہ ایمبولینس کے اہلکار بھی زخمی ہوگئے ۔ بعد میں ایمبولینس کا درائیور بھی دم توڑ گیا،قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا تاہم وہ اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے خیبر ایجنسی کے راستے قبائلی علاقے میں فرار ہوگئے ۔ خیال کیا جاتا ہے کہ حملہ آوروں کی تعداد دس سے زائد تھی ۔

http://www.dailypakistan.com.pk/peshawar/21-Apr-2014/95042
 
اسلام امن اور سلامتی کا دین ہے اورطالبان اسلا م اور پاکستان کے دشمن ہیں ان کی اختراع وسوچ اسلام مخالف ہے اسلام کا پیغام امن ،محبت، بھائی چارگی اور احترام انسانیت ہے اور اسلام تلوار کے زور پر نہیں محبت و پیا رسے پھیلاہے جو لوگ بندوق کی طاقت سے نام نہاد اسلام پاکستانی مسلمانوں پر مسلط کرنے کے درپے ہیں وہ باطل قوتوں کے پیروکار ہیں ۔ انتہا پسندی اور دہشت گردی جیسی قبیح برائیوں کی اسلام میں کوئی گنجائش نہیں۔خودکش حملے اور بم دھماکے اسلام میں جائز نہیں. دہشت گرد خود ساختہ شریعت نافذ کرنا چاہتے ہیں اور پاکستانی عوام پر اپنا سیاسی ایجنڈا بزور طاقت مسلط کرنا چاہتے کسی بھی مسلم حکومت کے خلاف علم جنگ بلند کرتے ہوئے ہتھیار اٹھانا اور مسلح جدوجہد کرنا، خواہ حکومت کیسی ہی کیوں نہ ہو اسلامی تعلیمات میں اجازت نہیں۔ یہ فتنہ پروری اور خانہ جنگی ہے،اسے شرعی لحاظ سے محاربت و بغاوت، اجتماعی قتل انسانیت اور فساد فی الارض قرار دیا گیا ہے۔.طالبان دہشت گرد ،اسلام کے نام پر غیر اسلامی حرکات کے مرتکب ہورہے ہیں. طالبان دنیا بھر اور پاکستان میں دہشت گردی کے میزبان ہیں. طالبان پاکستان کو نقصان پہنچا کر ملک میں عدم استحکام پیدا کرناچاہتے ہیں۔

………………………………………….

حامد میر پر قاتلانہ حملہ
http://awazepakistan.wordpress.com
 

شمشاد

لائبریرین
انا للہ و انا الیہ راجعون۔

ایسے بھی ظالم لوگ ہیں جو غریب غربا کو مار کر بڑے خوش ہوتے ہیں کہ ہم نے اتنے بندوں کو مار دیا ہے۔
اللہ کی لعنت ہو ان ظالموں پر۔
 
Top