پشاور پولیو کا گڑھ،پاکستان سے پوری دنیا میں پولیو پھیل سکتا ہے:ٹیگ

پشاور پولیو کا گڑھ،پاکستان سے پوری دنیا میں پولیو پھیل سکتا ہے:ٹیگ

04 جون 2014 (23:00)

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)عالمی تکنیکی مشاورتی گروپ (ٹیگ )نے پاکستان سے دنیا بھر میں پولیو کے پھیلنے کا خدشہ ظاہر کر دیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دنیا بھر میں انسداد پولیو کے لئے تکنیکی مشاورت کی خدمات سر انجام دینے والے گروپ ٹیگ کا پاکستان بارے ہونے والا اجلاس ختم ہو گیا ہے۔اجلاس میں ٹیگ نامی گروپ نے پشاور کو پولیو کا قومی اور بین الاقومی گڑھ قرار دے دیا ہے اور پاکستان سے دنیا بھر میں پولیو کے پھیلنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ٹیگ کا کہنا ہے کہ آئندہ 6ماہ میں پاکستان سے عالمی سطح پر پولیو وائرس پھیل سکتا ہے اسلئے سفارش کی گئی ہے کہ وزیرستان میں فوری طور پر پولیو مہم چلائی جائے ۔

http://dailypakistan.com.pk/national/04-Jun-2014/109312
 
اسلام نے انسانی جان بچانے کے لئیے ہر طریقہ اختیار کرنے کا حکم دیا ہے۔ دہشت گردوں کا پاکستانیبچوں کو پو لیو کے قطرے نہ پلانے دینا ایک بہت بڑی مجرمانہ اور دہشت گردانہ کاروائی ہے اور یہ پاکستانی بچوں کے ساتھ ظلم ہے اور پاکستان کی آیندہ نسلوں کی صحت کے ساتھ کھیلنے والی مجرمانہ کاروائی ہے، پاکستان کی ترقی کے ساتھ دشمنی ہے اور پاکستانی عوام دہشت گردوں کو اس مجرمانہ غفلت پر انہیں کبھی معاف نہ کریں گے .
پاکستان میں ایک ملین بچے اب بھی پولیو کے قطروں سے محروم ہیں۔ پولیو کے قطرے پلانے سے بچوں میں پولیو کی بیماری کے خلاف قوت مدافعت پیدا ہو جاتی ہے۔ بدقسمتی سے پاکستان دنیا کی ان تین اقوام میں شامل ہے جہاں سست رو پولیو وائرس بدستور موجود ہے۔ افغانستان اور نائجیریا کے بعد پاکستان ایک ایسا ملک ہے جہاں اس موذی مرض میں مبتلا ہونے والے بچوں کی تعداد کافی زیادہ ہے۔گزشتہ سال پولیو کے ایک سو تہتّر کیسز سامنے آئے تھے۔ سن دو ہزار بارہ میں چھپن کیسز رجسٹرڈ ہوئے، جس کا مطلب کے ان کے پھیلاؤ میں اڑسٹھ فیصد کی کمی لے آئی گئی ہے۔
سنی اتحاد کونسل کے 30 مفتیان نے پولیو مہم کی حمایت میں فتویٰ جاری کیا ہے،فتوے کے مطابق پولیو مہم شریعت کے ہرگز متصادم نہیں ،اس مہم کو روکنا اور ہیلتھ ورکرز کا قتل، فساد فی الارض اور اسلام اور پاکستان کی بدنامی کا باعث ہے،سنی اتحاد کونسل کی جانب سے جاری اجتماعی فتویٰ کے مطابق پولیو مہم شرعی نکتہ نظر سے بالکل درست اور صحیح ہے ، پولیو قطرے پلانے سے بچوں کو مستقبل میں معذوری سے بچایا جا سکتا ہے،طبی ماہرین پولیو کے قطروں کو ہر لحاظ سے مفید قرار دے چکے ہیں ،یہ طبی معاملہ ہے،اس مہم کی مخالفت کرنے والے گمراہ ہیں، فتوے میں کہا گیا ہے کہ علاج معالجہ حضور نبی کریمﷺ کی سنت سے ثابت ہے ،علماء اور مشائخ جہالت پرمبنی گمراہ کن تعبیر اسلام کی علمی اور فکری مزاحمت کریں اور پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے درست رہنمائی کریں۔علمائے کرام نے پولیو ٹیمز پر حملوں کی مذمت کرتے ہوئے انہیں شرعی طور پر ناجائز قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ پولیو ٹیموں کی حفاظت اور حرمت ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ دہشت گرد گولی کے زور پر اپنا سیاسی ایجنڈا پاکستان پر مسلط کرنا چاہتے ہیں ۔ نیز دہشت گرد قومی وحدت کیلیے سب سے بڑاخطرہ ہیں.
 

arifkarim

معطل
پاکستان سے صرف دو چیزیں پھیل سکتی ہیں۔ ایک تو ہو گیا بیماریاں۔ دوسرا تو آپ سب کو پتا ہے یعنی پاکستانی۔
 
Top