پشاور کا قصہ خواں نہ رہا۔۔۔۔

Dilkash

محفلین
ډاکټر ظهور احمد اعوان مرحوم
پشاور کا قصہ خواں نہ رھا...

اردوادب کے محبان کو یہ خبر پڑھ کر یقینا دکھ ھوگا کہ پیشاور شہر کے تاریخ اور ثقافت کے امین ،بین القوامی شہرت کے حامل اردو ہندکو زبان کے لکھاری
کالم نویس،سفرنگار،سوانح نویس اور ماہر تعلیم پروفیسر ڈاکٹر ظہور احمد اعوان اس دار فانی سے کوچ کرگئے۔
مرحو م ایک سچے محب وطن پاکستانی ،کھرے اور بے باک انسان تھے۔

گذشتہ پچیس تیس سالوں سے دل پشوری کے نام سے مسلسل کالم لکھتے رھے اور سخت سے سخت بیماری میں بھی ناغہ نہیں کیا۔
اج جب کے وہ منوں مٹی نیچے ابدی نیند سورہے ہیں مگر ان کا اخیری کالم بھی روزنامہ آج میں چھپ گیا ہے

http://dailyaaj.com.pk/articledetails.php?ColumnId=3354&ColumnistId=4
اللہ تعالی سے معفرت کی دعا کرتے ہیں

http://zahoorawan.u4u.com/main.htm
 

شمشاد

لائبریرین
انا للہ و انا الیہ راجعون۔

اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ مرحوم پر اپنی بے شمار رحمتیں نازل فرمائے۔
 

محمد وارث

لائبریرین
انا للہ و انا الیہ راجعون۔

بہت افسوس ہوا یہ جان کر، اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں جگہ دیں۔
 
Top