حسینی
محفلین
پشاور: کوچہ رسالدار میں خودکش دھماکا، 8 افراد جاں بحق، 42 زخمی
پشاور کے علاقے قصہ خوانی میں کوچہ رسالدار میں ہوٹل کے اندر خودکش دھماکے کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق جبکہ 42 زخمی ہو گئے۔
پشاور: (دنیا نیوز) پولیس کے مطابق قصہ خوانی بازار کے قریب کوچہ رسالدار کے علاقے میں پاک ہوٹل کے اندر ایک خودکش حملہ آور نے اپنے آپ کو دھماکے سے اڑا دیا جس میں 8 افراد جاں بحق جبکہ 42 افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ زخمیوں میں خواتین اور بچے شامل ہیں۔ لیڈی ریڈنگ اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئ۔ دھماکے سے قریبی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔ دھماکے سے ہوٹل مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔ ایس پی سٹی فیصل محتار کے مطابق دھماکا خودکش تھا جس کے جسم کے کچھ اعضا بھی مل گئے ہیں۔ دھماکے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ واضح رہے اتوار کے روز قصہ خوانی بازار کے قریب ایک سینما گھر کے اندر دو دستی بم حملے کیے گئے جس میں پانچ افراد جاں بحق جبکہ 20 زخمی ہو گئے تھے۔