اقبال جہانگیر
محفلین
پشاور کے باچاخان چوک کے قریب سینمامیں تین دھماکے، 11 افراد جاں بحق
وزیراعظم ،عمران خان اور الطاف حسین کی طرف سے دھماکے کی مذمت ، تحریک طالبان کا لاتعلقی کااعلان
11 فروری 2014 (16:03)
پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) باچاخان چوک کے قریب شمع سینماءمیں یکے بعد دیگرے تین دھماکوں میں کم ازکم11افرادجاں بحق اور22زخمی ہوگئے ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کردیاگیاہے ،ہسپتال میں خون دینے کی اپیل کردی گئی، وزیراعظم نوازشریف ، عمران خان اور ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے پشاور دھماکوں کی شدید مذمت کی ہے جبکہ کالعدم تحریک طالبان نے دھماکے سے لاتعلقی کا اعلان کردیا ۔ عینی شاہدین کے مطابق ایک پشتوفلم شروع ہوئے ابھی آدھاگھنٹہ ہواتھاکہ شمع سینما میں یکے بعد دیگرے تین دھماکے ہوگئے جس کے بعد سینماءمیں بھگدڑ مچ گئی ۔ ڈی ایم ایس لیڈی ریڈنگ ہسپتال نے بتایاکہ ایمرجنسی نافذ کردی گئی جبکہ 11 لاشیں اور22زخمی منتقل کردیئے گئے ہیںجن میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے۔ عینی شاہدین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ دھماکے کی آوازکم تھی جس کی وجہ شاید بند حال تھا،بظاہر دستی بم کے حملے محسوس ہوتے ہیں ،وہ ہال میں پہنچے تو اندھیراتھا اور دھواں بھراہواتھا۔پولیس کے مطابق ہینڈ گرنیڈ سے تینوں دھماکے کیے گئے ہیں ، ہال میں سے ایک دستی بم کی پن ملی ہے ۔ سی سی پی اوپشاور اعجاز خان نے بتایاکہ سہہ پہر تین بج کر چالیس منٹ پر چینی ساختہ بم کا پہلادھماکہ ہوا، سینماگھروں کے مالکان نے سیکیورٹی کی ذمہ داری خود قبول کی تھی ۔اُنہوں نے بتایاکہ دھماکوںمیں آٹھ افراد جاں بحق اور 22زخمی ہوئے ہیں ۔بتایاگیاہے کہ یہ سینمابلور برادران کی ملکیت ہے اوراِس کے دروازے پر ہی چھ ماہ پہلے ایک خود کش حملہ ہواتھاجبکہ ایک مرتبہ بارودی مواد بھی ملالیکن سیکیورٹی صورتحال جوں کی توں رہی ۔صوبے کی حکمران جماعت کے سربراہ عمران خان ، وزیراعظم نواز شریف اور ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے پشاور دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ۔ عمران خان کاکہناتھاکہ ایسے دھماکے امن عمل کو سبوتاژ کرنے کی کوشش ہے اور اُنہوں نے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کردی ۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کاکہناتھاکہ امن دشمن قوتیں چاہتی ہیں کہ مذاکراتی عمل شروع ہونے سے قبل ناکام ہوجائے ۔ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان شاہداللہ شاہد نے پشاور کے شمع سینماءمیں ہونیوالے دھماکے سے لاتعلقی کا اعلان کردیا۔ یادرہے کہ کچھ عرصہ قبل پشاور کے ایک اور سینماءمیں ہونیوالے دھماکے کی ذمہ داری جنداللہ نے قبول کی تھی اور مسلمان کو عیش وعشرت کی زندگی ترک کرنے کی ہدایت کی تھی ۔
http://www.dailypakistan.com.pk/peshawar/11-Feb-2014/76301