عسکری
معطل
پشاور:گرڈ سٹیشن پر حملے میں سات ہلاک
آخری وقت اشاعت: منگل 2 اپريل 2013 , 06:24 GMT 11:24 PS
ہلاک ہونے والوں میں واپڈا کے چار اور پولیس کے تین اہلکار شامل ہیں
پاکستان کے صوبہ خیبر پختون خواہ کے دارالحکومت پشاور کے مضافاتی علاقے بڈھ بیر میں ایک گرڈ سٹیشن پر شدت پسندوں کے حملے کے نتیجے میں سات افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ واپڈا کے چار اہلکار اب بھی لاپتہ ہیں۔
مقامی پولیس کے مطابق پیر اور منگل کی درمیانی شب شدت پسندوں نے شیخ محمدی گاؤں میں واقع واپڈا کےگرڈ سٹیشن پر حملہ کر کے اسے بارود سے اڑا دیا۔
پولیس کے مطابق حملہ آوروں نے حملے کے دوران موقع پر موجود دو افراد کو ہلاک کر دیا جبکہ پولیس اہلکاروں سمیت نو افراد کو ساتھ لے گئے۔
اغوا کیے جانے والے نو افراد میں سے پانچ کی لاشیں بعدازاں قریبی علاقے سے مل گئی۔
پشاور میں پیسکو کے ترجمان شوکت افضل نے بی بی سی کو بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں واپڈا کے چار اور پولیس کے تین اہلکار شامل ہیں جبکہ واپڈا کے چار اہلکار اب بھی لاپتہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شدت پسند راکٹوں سے حملہ کر کے گرڈ سٹیشن کی دیوار توڑ کر اندر داخل ہوئے۔
ترجمان کے مطابق حملہ آور بھاری اسلحے سے لیس تھے اور انہوں نے بارودی مواد سےگرڈ سٹیشن کے کنٹرول نظام کو تباہ کر دیا جس کی وجہ سے بعض علاقوں کی بجلی منقطع ہو گئی۔
یاد رہے کہ خیبرایجنسی کا علاقہ اکاخیل متاثرہ گرڈسٹیشن سے چند کلومیٹرکے فاصلے پر ہے
انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
بی بی سی سے بات کرتے ہوئے شیخ محمدی گاؤں کے رہائشی مسعود عبدالخیل نے بتایا کہ پیراورمنگل کی درمیانی رات تقریباً ایک بجے بڑی تعداد میں مسلح لوگوں نے گرڈ سٹیشن پر ہلہ بولا اورکنٹرول روم کو بارودی مواد سے تباہ کرنے سے پہلے وہاں موجود دو اہلکاروں کومارڈالا۔
انہوں نے کہا کہ ہلاک ہونے والے پانچ افراد کی لاشیں بعد میں گرڈ سٹیشن سے ایک فرلانگ کے فاصلے پرملیں۔
یاد رہے کہ قبائلی علاقے خیبر ایجنسی کا علاقہ اکاخیل متاثرہ گرڈ سٹیشن سے چند کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔
http://www.bbc.co.uk/urdu/pakistan/2013/04/130402_peshawar_grade_station_attack_rk.shtml