پشتو انپیج سے یونی کوڈ میں تبدیلی کیا ممکن ہے؟ شارق مستقیم کی توجہ درکار ہے

نعیم سعید

محفلین
پشتو کنورٹنگ کے سلسلے کوئی پیش رفت ہوئی ہے تو اس سے آگاہ کریں۔
درج ذیل لنک پر ایک نئے کنورٹر کی تیاری کی تفصیل دیکھی جاسکتی ہے:
http://www.urduweb.org/mehfil/showthread.php?t=26252
کوئی (پشتون) بھائی جو ان پیج سے بھی واقفیت رکھتے ہوں، ان پیج پر ایک عدد فائل تیار کر دیں جس میں پشتو کے تمام حروف تہجی اور علامات ٹائپ کر دیں جو ان پیج کے پشتو کی بوڈ میں استعمال کی جاتی ہیں۔ تو انشا اللہ جلد اس کنورٹر میں پشتو کنورٹنگ کی سہولت بھی شامل کر دی جائے گی۔
 
جیہ

لائبریرین
نعیم صاحب پشتو ان پیج کنورٹر کے لئے پیشگی مبارک باد اور شکریہ ۔ میں نے ایک انپیج فائل بنائی ہے جس میں پشتو کے سارے حروف اور علامات آ گئے ہیں۔ اس کو ایم ایس ورڈ میں یونی کوڈ پشتو میں بھی لکھ کر دونوں فائل زین بھائی کو ای میل کر دئے ہیں، وہ آپ کو میل کر دے گا۔ اس سلسلے میں ۔ میں ہر قسم کے تعاون کے لئے تیار ہوں۔
 
dxbgraphics

پشتو ان پیج کے تمام تر فونٹ میری بنائے ہوئے ہیں لیکن یہاں دوبئی میں میں اپنی تمام ڈیٹا پشاور چھوڑ آیا ہوں۔ دوسری بات پشتو میں کئی الفاظ اس وقت کے لحاظ سے میں نے کی بورڈ کے اصل حروف چینج کر کے بنائے تھے۔ جیسے پشتو میں ح کے اوپر جب تین نقطے لگائے جائیں تو یہ سین کی آواز بناتا ہے تو اس کے لئے میں نے الٹی کامہ حذف کر کے تین نقطے فونٹ میں لگائے تھے۔ اسی طرح پشتو میں ر کے اوپر اور نیچے دو نقطے لگائیں تو یہ گ کی آواز دے گا ۔ اور اس کے لئے میں نے ا جس کے نیچے ء ہے اس کو حذف کر کے گ بنایا تھا۔ اسی طرح بہت سے الفاظ جو پشتو میں ضروری نہیں تھے وہ ختم کیئے اور ان کی جگہ مطلوبہ الفاظ بنائے۔ البتہ پشتو کے تمام ا سے ی تک کے الفاظ اس میں پورے ہیں صرف ایک فانٹ بھی اگر پاکسنان سے کوئی میل کر دے تو اس کا حل بھی نکل آئے گا۔ کہ محفل پر الحمد للہ بہت قابل رشک ہستیاں ہیں اس وقت۔

پشتو کے تمام الفا بیٹ آپ کو یہاں سے مل جائیں گے
 
زین بھائی اور جیہ صاحبہ آپ دونوں کا بہت شکریہ۔ فائلیں مجھے مل گئی ہیں۔
دراصل اس کنورٹر پر ’’ابرار حسین‘‘ بھائی کام کر رہے ہیں۔ میں تو بس بطور چھوٹا ان کے ساتھ لگا ہوا ہوں۔ کنورٹنگ چیک کرنے کے لیے ہمیں ’’پشتو‘‘ میں لکھی ہوئی ان پیج کی کچھ فائلیں بھی درکار ہوں گی۔ آپ ذاتی پیغام میں مجھے یا براہ راست ابرار بھائی کو بھی بھیج سکتے ہیں۔
 
جیہ

لائبریرین
شکریہ نعیم صاحب۔ ابرار صاحب سے رابطہ ہوا ہے۔ ان کو جو جو چیزیں درکار تھیں ، وہ بھیج دیں ہیں۔ بس یہ کام رکنے نہ پائے۔ :)
 
نعیم سعید

محفلین
پشتو ان پیج کے تمام تر فونٹ میری بنائے ہوئے ہیں لیکن یہاں دوبئی میں میں اپنی تمام ڈیٹا پشاور چھوڑ آیا ہوں۔ دوسری بات پشتو میں کئی الفاظ اس وقت کے لحاظ سے میں نے کی بورڈ کے اصل حروف چینج کر کے بنائے تھے۔ جیسے پشتو میں ح کے اوپر جب تین نقطے لگائے جائیں تو یہ سین کی آواز بناتا ہے تو اس کے لئے میں نے الٹی کامہ حذف کر کے تین نقطے فونٹ میں لگائے تھے۔ اسی طرح پشتو میں ر کے اوپر اور نیچے دو نقطے لگائیں تو یہ گ کی آواز دے گا ۔ اور اس کے لئے میں نے ا جس کے نیچے ء ہے اس کو حذف کر کے گ بنایا تھا۔ اسی طرح بہت سے الفاظ جو پشتو میں ضروری نہیں تھے وہ ختم کیئے اور ان کی جگہ مطلوبہ الفاظ بنائے۔ البتہ پشتو کے تمام ا سے ی تک کے الفاظ اس میں پورے ہیں صرف ایک فانٹ بھی اگر پاکسنان سے کوئی میل کر دے تو اس کا حل بھی نکل آئے گا۔ کہ محفل پر الحمد للہ بہت قابل رشک ہستیاں ہیں اس وقت۔

پشتو کے تمام الفا بیٹ آپ کو یہاں سے مل جائیں گے

گرافکس بھائی! ان پیج کے لیے آپ کو حروف بنانے کی ضرورت کیوں پڑی؟ کیا ان پیج میں ’’پشتو‘‘ کے بنیادی حروف کی سہولت مکمل نہیں تھی یا کوئی اور وجہ ہوئی، اگر ان پیج میں پشتو کے حروف کی کمی ہے تو ہمیں ان کی تفصیل بھی چاہئے ہوگی کہ وہ کون سے حروف ہیں؟
بے شک فونٹ میں کسی کریکٹر پر کوئی دوسرا کریکٹر ضرورت کے تحت تبدیل تو کیا جا سکتا ہے، مگر دوران کنورٹنگ ایسی تبدیلیاں بہت مسائل پیدا کرتی ہیں، فونٹ تو صرف ظاہری شکل دکھا رہا ہوتا ہے، اصل میں تو وہی کریکٹر ہی ٹائپ ہو رہا ہوتا ہے۔ میں نے بھی ان پیج کے فونٹس میں اپنی ضرورت کے تحت بڑی تبدیلیاں کی تھی جو اب کنورٹنگ کرتے وقت بڑی مہنگی پڑ رہی ہیں۔:noxxx:
 
dxbgraphics

محفلین
پشاور میں قصہ خوانی میں میری پرنٹنگ پریس تھی۔ اکثر اوقات پشتو کام کے لئے خطاط کے پاس جانا پڑتا ۔ لیکن وہ آنکھیں ماتھے پر رکھ کر باتیں کرتے اور کہتے کہ وقت نہیں ہے کسی اور سے کروالو۔ پھر ایک دوست نے اس وقت ایک فونٹ بنایا تھا جس میں صرف ڈال وغیرہ کی تبدیلی کی تھی۔ ان سے رہنمائی کی کوشش کی تو انہوں نے بات آئیں بائیں شائیں کر لی تو پھر ایک ضد سی بن گئی کہ پشتو ان پیج میں بنانی ہی ہے چاہے جو بھی تو۔ پھر تین سال کے وقفے میں تقریبا اٹھارہ کے قریب فونٹ مکمل ہوگئے۔ اور مارکیٹ میں اسلامی کتب کی کمپوزنگ کمپیوٹر پر شروع ہوئی تو وقت کے ساتھ ساتھ چھوٹے چھوٹے مسائل آتے گئے اور انہیں ختم کرتا گیا۔
اور پھر وہی خطاط جو کسی کے ساتھ بات کرتے ہوئے کتراتے تھے کام کے کم ہوتے ہیں خود بھی کمپیوٹر کمپوزنگ سے منسلک ہوگئے۔
 
Top