پشتو انپیج ٹو یونیکوڈ کنورٹر

یہ پاک انپیج کنورٹر ہی ہے صرف پشتو کے مسائل کو الگ سے ڈسکس کرنے کیلیے الگ تھریڈ شروع کیا ہے۔باقی اس کے فیچر دیکھنے کیلیے آپ اس تھریڈ سے مدد لے سکتے ہیں۔وہ سارے فنکش اس میں‌بھی کام کر رہے ہیں ،صرف اس میں ایک اضافی فیچر پشتو کو کنورٹ کرنے کا بھی ہے ،
انپیج کی فائل کو سیلکٹ کریں اور کنورٹ کو کلک کردیں،اور اپنا رزلٹ بتائیں‌،جہاں جہاں غلطی ہو نشاندہی کریں انشاءاللہ ٹھیک کرنے کی کوشش کروں گا۔
دوسرا مجھے کوئی ساتھی پشتو کا یونیکوڈ فونٹ بھجوا دے یا رہنمائی کردے کہ پشتوکو چیک کرنے کیلیے کونسا فونٹ بہتر رہے گا۔
دوسرے فونٹ میں مجھے "ژ" میں‌تھوڑی گڑبڑ لگی تھی ۔
استمال کرنے کیلیے ڈاٹ نیٹ کا فریم ورک چاہیے اگر نہ ہو تو پہلے اس لنک سے ڈاونلوڈ کرلیں
http://www.microsoft.com/downloads/details.aspx?FamilyID=AB99342F-5D1A-413D-8319-81DA479AB0D7&displaylang=en
اور پھر اس لنک سے سافٹ ویر ڈاونلوڈ کرلیں
http://dl.dropbox.com/u/2700846/PakInPagetoUnicodeConverter_pashto.exe
 
جیہ

لائبریرین
بہت بہت شکریہ ابرار صاحب ۔ آپ نے میری دیرینہ خواہش پوری کردی۔ میں نے کنورٹر ڈاونلوڈ کر دیا ہے۔ چیک کرنے کے بعد تفصیل سے بتاتی ہوں۔

پشتو کے درجنوں فانٹس بن چکے ہیں۔ مگراکثر فانٹس میں "ے" کی سپورٹ نہیں ہے۔ ٹاہوما فونٹ پشتو چیک کرنے کے لئے بہترین ہے۔ اگر آپ چاہیں تو میں آپ کو چند اور فانٹس ای میل کر سکتی ہوں
 
جیہ

لائبریرین
پشتو انپیج کنورٹر کو چیک کیا۔ فی الوقت دو غلطیاں نظر آ رہی ہیں:
1۔ "ہ" کی تبدیلی اس" ہ" میں ہو رہی ہے جس کی یونی کوڈ ویلیو 06c1 ہے۔ پشتو میں یہ" ہ" نہیں ہے۔ اس کی تبدیلی اس "ه" میں ہونی چاہئے جس کی یونی کوڈ ویلیو 0647 ہے۔
2۔ بریکیٹس کی تبدیلی الٹی ہو رہی ہے۔ یعنی () تبدیل کرنے کے بعد ) ( ہو جاتے ہیں
 
جیہ

لائبریرین
شکریہ ابرار صاحب۔
اب ہ کا مسئلہ تو ختم ہو گیا ہے۔ مگر بریکٹس () کا مسئلہ اب بھی ہے۔ ٹیکسٹ فائل میں بریکٹس ٹھیک نظر آتے ہیں ۔ ایم ایس ورڈ میں ٹیکسٹ فائل کھولنے کے بعد بھی ٹھیک نظر آتے ہیں۔۔۔۔ مگر جوں ہی رائٹ ٹو لفٹ ڈائریکشن والی آپشن(ورڈ میں) سیلیکٹ کرتے ہیں تو بریکٹس الٹے ہوجاتے ہیں۔
اس مسئلے کے علاوہ مجھے صرف ایک مسئلہ نظر آیا ۔۔۔ ایک جگہ "عظہیم اجنبی" کی تبدیلی "عظیماجنبی" ہوئی ہے۔

آپ کو فائلیں اور پشتو فانٹ ای میل کردی ہیں۔
 
جویریہ بٹیا رچ ٹیکسٹ میں رائٹ ٹو لیفٹ ڈائریکشن کے ساتھ بریکٹس اور انورٹیڈ کاماز کا یہ پریشان کن برتاؤ ایک دوسرا مسئلہ ہے اسے کنورٹر کی خامی نہ گردانا جائے۔
 
شکریہ ابرار صاحب۔
اب ہ کا مسئلہ تو ختم ہو گیا ہے۔ مگر بریکٹس () کا مسئلہ اب بھی ہے۔ ٹیکسٹ فائل میں بریکٹس ٹھیک نظر آتے ہیں ۔ ایم ایس ورڈ میں ٹیکسٹ فائل کھولنے کے بعد بھی ٹھیک نظر آتے ہیں۔۔۔۔ مگر جوں ہی رائٹ ٹو لفٹ ڈائریکشن والی آپشن(ورڈ میں) سیلیکٹ کرتے ہیں تو بریکٹس الٹے ہوجاتے ہیں۔
اس مسئلے کے علاوہ مجھے صرف ایک مسئلہ نظر آیا ۔۔۔ ایک جگہ "عظہیم اجنبی" کی تبدیلی "عظیماجنبی" ہوئی ہے۔

آپ کو فائلیں اور پشتو فانٹ ای میل کردی ہیں۔
جویریہ بہن میرے پاس تو "عظیماجنبی" انپیج میں‌بھی "عظیماجنبی" ہی نظر آرہا ہے ،سکرین شارٹ دیکھیں
pashto.jpg

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دوسرے مسلے کیلئے میں‌نے بریکٹس کو آپشنل کر دیا ہے ،ریپلیسمنٹ کے آپشنز میں سے "Reverse Round Brackets "آپشن کو سیلکٹ کر کے آپ بریکٹس کو اپنی مرضی کی ڈائریکشن دے سکیں‌گی۔

http://dl.dropbox.com/u/2700846/PakInPagetoUnicodeConverter_pashto.exe
 
جیہ

لائبریرین
بہت بہت شکریہ ابرار بھائی۔ میں نے چیک کر لیا ہے اصل فائل ہی میں عظیماجنبی تھا۔

میرے خیال میں اب پشتو کنورٹر فائنل ہے۔ مگر پھر بھی دوسرے فائلوں کے ساتھ دیکھتی رہوں گی۔ اگر کوئی مسئلہ ہوا تو پھر آپ کو زحمت دوں گی۔
جزاکم اللہ خیراّ
 
جیہ

لائبریرین
ایک گزارش یہ ہے کہ Target Location اگر اپنی مرضی سے سیلیکٹ کرسکیں تو اچھا رہے گا
 
ابوشامل

محفلین
ابرار صاحب، کمال کر دیا ہے آپ نے۔ پشتو کی شمولیت سے میرے کچھ کام آسان ہوں گے۔
سندھی کی شمولیت کا مجھے انتظار ہے لیکن اس کا بہت زیادہ فائدہ میرے خیال میں نہیں ہوگا کہ کیونکہ سندھی لکھنے والے اردو سے بھی پہلے سے یونیکوڈ کا استعمال کرتے ہیں۔ البتہ محدود پیمانے پر شاید کچھ لوگوں کے کام آ جائے۔ اردو اور عربی کے یونیکوڈ کنورٹر شامل کر کے آپ نے بہت بڑی خدمت کی ہے۔ اللہ آپ کو اجر عظیم عطا فرمائے۔
 
پسند کرنے کا شکریہ ،اس میں‌میرا کمال نہیں،اللہ تعالیٰ کی مدد شامل تھی اسی وجہ سے یہ سب کچھ ہوگیا۔
کوئی سندھی بھائی ملے تو ، سندھی کنورٹر بھی انشاءاللہ زیادہ مشکل نہیں‌ہوگا۔لیکن ابھی تک کسی سندھی ساتھی نے کوئی رابطہ ہی نہیں کیا۔
 
بھئی اپنے ابرار بھائی تو جادوئی ڈیویلپر ثابت ہوئے۔ ادھر کسی نے درخواست کی ادھر چھڑی گھمائی اور بن کر تیار۔
 
ابوشامل

محفلین
پسند کرنے کا شکریہ ،اس میں‌میرا کمال نہیں،اللہ تعالیٰ کی مدد شامل تھی اسی وجہ سے یہ سب کچھ ہوگیا۔
کوئی سندھی بھائی ملے تو ، سندھی کنورٹر بھی انشاءاللہ زیادہ مشکل نہیں‌ہوگا۔لیکن ابھی تک کسی سندھی ساتھی نے کوئی رابطہ ہی نہیں کیا۔
میں ہوں تو سندھی لیکن شاید اس حوالے سے آپ کی کوئی مدد نہ کر پاؤں کیونکہ تکنیکی لحاظ سے تھوڑا کمزور ہوں پھر میرے پاس سندھی کا کوئی مواد بھی ایسا موجود نہیں ہے جو ان پیج میں ٹائپ شدہ ہو۔ بہرحال اس سلسلے میں اگر کوئی آپ کی مدد کر پانے والا ملا تو میں آپ کے سامنے لے آؤں گا۔ ویسے آپ کو کس طرح کی مدد درکار ہوگی، یہ بھی بتا دیں تاکہ مجھے بندہ تلاش کرنے میں آسانی رہے۔
دوسرا مجھے یہ بات بتائیے کہ اس میں یونیکوڈ ٹو ان پیج کس طرح کنورٹ کریں گے؟
 
بہت زیادہ مہارت کی ضرورت نہیں،اگر آپ کے پاس سندھی کے مکمل حروف تہجی انپیج اور یونیکوڈ میں‌لکھے ہوئے مل جائیں تو کام کا آغاز ہوسکتا ہے۔ اس کے علاوہ ایسی خاص علامات جو کہ سندھی فونٹ میں استمال ہوتی ہیں اور وہ اردو یونیکوڈ ویلیوز سے مختلف ہیں وہ بھی اگر ساتھ ہوں‌تو زیادہ بہتر ہوگا۔ورنہ شروع میں‌تو حروف تہجی بھی کافی ہیں۔‌
 
میں کوشش کرتا ہوں کہ اس سلسلے میں آپ کی کچھ مدد کر سکوں۔ البتہ پہلے مجھے یہ دیکھنا ہوگا کہ اس کی ضرورت بھی ہے یا نہیں۔ جیسا کہ میں پہلے بتا چکا ہوں کہ سندھی ٹائپنگ کے لیے اُس وقت سے یونیکوڈ استعمال ہوتا ہے جب عربی اس میں آیا تھا یعنی ونڈوز 98 عربی ورژن سے۔
 
جیہ

لائبریرین
اب آپ اپنی مرضی سے بھی پاتھ دے سکتیں ہیں۔ نئے ورژن کو ڈاونلوڈ کر لیں،
http://dl.dropbox.com/u/2700846/pakinpagetounicodeconverter_pashto.exe

مرضی کا پاتھ تو دے سکتے ہیں مگر کنورٹر اپنی مرضی کے لوکیشن میں سیو کرتا ہے میری ایک بھی نہیں سنتا:)
دوسری بات۔ مجھے پتہ نہیں تھا کہ اس سے یونی کوڈ سے انپیج میں تبدیلی ہو سکتی ہے۔ میں نے ایک پشتو یونی کوڈ فائل ان پیج میں میں تبدیل کی۔ ان پیج فائل تو بن گئی مگر پزتو کے مخصوص حروف مسنگ ہیں۔ مثال کے طور پښتنه پېغله پتنه پغله بن گیا
 
پاتھ کو میں دیکھتا ہوں،دوسرا ابھی میں‌نے ابھی پشتو کو انپیج میں‌کنورٹ کرنے کا فنکشن اس میں نہیں‌ڈالا،جوالفاظ اردو یونیکوڈ اور پشتو میں مشترک ہیں‌وہ تو کنورٹ ہوجاتے ہیں لیکن دوسرے نظرانداز کر دیتا ہے،جیسے ہی فراغت میسر آئی پشتو سے انپیج کا فنکشن بھی ڈال دوں گا۔
 
Top