پشتو ان پیج (Pastho Inpage)

زین

لائبریرین
بہت شکریہ ۔

میں نے کچھ عرصے پہلے یہاں کے ایک پشتو اخبار سے اس طرح کی انپیج کی فائل حاصل کی تھی۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
میری گزارش ہے کہ پبلک فورم پر پائریٹڈ سوفٹویر کے روابط پوسٹ‌ نہیں کریں۔ شکریہ۔
 
فرضی

محفلین
یونیکوڈ کے اس دور میں انپیج کی افادیت کافی کم ہوگئی ہے، لیکن شاید اخبارات او کمپوزر حضرات ابھی تک اس کا استعمال کرتے ہیں۔ اور کیا انپیج کا کوئی خاص ورشن صرف پشتو کے لیے بھی ہے؟ پرانے ورشن میں تو اردو کے ساتھ ساتھ انپیج میں سندھی اور پشتو کی سپورٹ پہلے سے موجود ہوتی تھی۔
 
arifkarim

معطل

اب تو اوپن ٹائپ نوری نستعلیق فانٹس کی آمد کے بعد انپیج ایک کنوے میں بند ہو کر رہ گیا ہے۔ انشاءاللہ ہمارا اگلا ٹارگٹ اڈوبی انڈیزائن کیلئے پروفیشنل نستعلیق بنانا ہوگا۔ جسکے بعد کمپوزر حضرات بھی وہیں‌منتقل ہو جائیں گے:)
 
محبوب عالم

محفلین
بھئی نبیل صاحب! آپ تو جانتے ہی ہیں کہ ہمارے ہاں پائریٹڈ سافٹ وئیر کا استعمال کتنا زیادہ ہے. اور یہ ایک عام سی بات ہے. اِسی فورم پر کتنے ہی پائیریٹڈ سافٹ وئیرز کے بارے میں معلومات موجود ہیں. وہی میں نے ایک سافٹ وئیر کے بارے میں ربط فراہم کیا تو اِس سے آپ کا فورم بند نہیں ہوجائے گا. شاید آپ کو پشتو سے نفرت ہے. اگر میں کسی اَور زبان کے اِن پیج کا ربط دیتا تو آپ کو کوئی تکلیف نہ ہوتی.
 
ساجداقبال

محفلین
پشتو سے نفرت۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ہاہاہا۔۔۔۔۔۔۔۔۔شاید آپکو معلوم نہیں‌کہ پشتو کا اوپن پیڈ‌فرضی نے نبیل ہی کی مدد سے بنایا تھا۔
دونا غصہ خہ نہ دے۔
 
محبوب بھائی پشتو کے لیے نبیل بھائی کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ نبیل بھائی نے نا صرف پشتو کا پہلا اوپن پیڈ بنایا بلکہ ہم دوستوں کو انسپائر کیا کہ پشتو پی ایچ پی بی بی کا ترجمہ کریں اور پھر پی ایچ پی بی بی کا پشتو پیکیج تیار کیا۔۔ جس کا زندہ ثبوت آپ یہاں دیکھ سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ ورڈ پریس کا پشتو اوپن پیڈ پلگ بھی تیار کیا جو پشتو بلاگز پر استعمال ہورہا ہے۔

میں امید کرتا ہوں کہ آپ محفل کی پشتو کمپیوٹنگ زمرے میں جاکر نبیل بھائی کی خدمات کا جائزہ لینے کی کوشش کریں گے۔ اور اپنی پوسٹ پر نظر ثانی کرکہ اسے تدوین کریں گے

شکریہ
 
فرضی

محفلین
پشتو سے نفرت۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ہاہاہا۔۔۔۔۔۔۔۔۔شاید آپکو معلوم نہیں‌کہ پشتو کا اوپن پیڈ‌فرضی نے نبیل ہی کی مدد سے بنایا تھا۔
دونا غصہ خہ نہ دے۔

ساجد اوپن پیڈ نبیل بھائی نے ہی بنایا تھا۔۔ میں نے صرف پشتو کیبورڈ مپینگز میں ان کی مدد کی تھی۔
 
Top