پشتو اوپن پیڈ میں مسائل

فرضی

محفلین
السلام علیکم
جناب نبیل بھائی جیسا کہ آپ کو معلوم ہے کہ میں پشتو phpBB کا پیکیج ویب ہوسٹ پر ٹیسٹ کر رہا ہوں۔
اس پیکیج میں شامل پشتو اوپن پیڈ مین کچھ تکنیکی مسائل ہیں جن کی جانب آپ کی توجہ کی ضرورت ہے۔
سب سے اہم مسئلہ یہ ہے کہ آپ پشتو اوپن پیڈ میں خطوط کی تدوین نہیں کر سکتے۔ اگر آپ متن لکھ لیں اور دوبارہ پڑھتے ہوئے کوئی تصحیح یا ترمیم کرنا چاہیں اور ماؤس کو مزکورہ لفظ پر کلک کریں تو ماؤس کا کرسر خوبخود دوڑ کا آخری لفظ پر جا اٹکتا ہے۔ متن کے درمیان کسی قسم کی تبدیلی نہیں کی جاسکتی۔کوئی بھی لفظ متن کے درمیان لکھنے کی کوشش کریں تو متن کے آخر پر لکھا جاتا ہے۔
دوسرا مسئلہ یہ ہے کہ پوسٹ کرنے کے لیے جو چھوٹی سی ونڈوز متن لکھنے کے لیے بنی ہوتی ہے، اگر اس میں متن لکھنا شروع کریں اور دو یا تین سطروں کے بعد دکھائی دینے والی جگہ ختم ہونے پر ونڈو خودبخود نیچےسکرولنگ نہیں کرتی، اگر آپ مزید لکھنا چاہتے ہیں تو ہر سطر کے بعد ماؤس کے ذریعے ونڈو کو نیچے کھینچنا پڑتا ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،

میں نے آپ کے بتائے ہوئے ایک ایشو کو تو کنفرم کر لیا ہے۔ ان بگز کو دور کرنے کے لیے آپ کو مجھے کچھ مہلت دینا ہوگی۔ میں کچھ دن تک کافی مصروف ہوں۔

پشتو فورم پیکج بنانے میں تو کافی وقت لگ رہا ہے۔ خیر امید کرتے ہیں کہ جلد یہ کام مکمل ہوجائے گا۔

والسلام
 

فرضی

محفلین
شکریہ نبیل بھائی، میں اسے مزید ٹیسٹ کرتا رہوں گا اگر مزید کچھ مسئلہ سامنے آیا تو یہاں پوسٹ کرتا جاؤں گا
 

فرضی

محفلین
میں پشتو اوپن پیڈ کی ایک چھوٹی سی پرابلم کو تو حل کرنے میں کامیاب ہوگیا۔
مجھے phpBB کے پشتو پیکج میں موجود پشتو اوپن پیڈ میں کچھ چینجز کرنی تھی جیسے کہ ڈیفالٹ فونٹ پشتو کرور کی جگہ پشتو دستار کو شامل کرنا اور فونٹ کا سائز کم کرنا وغیرہ۔ میں نے سب سلور میں موجود اوپن پیڈ کی سٹائل شیٹ کو تبدیل کیا لیکن مسئلہ جوں کا توں برقرار رہا۔۔۔
آج میں نے اوپن پیڈ کی جے ایس فائل کو کھول کر اس میں دیکھا تو ایک جگہ پشتو کرور لکھا نظر آیا۔۔ بس فوراً ہی اس کو پشتو دستار کا نام دے کر ویب ہوسٹ پر چڑھایا اور چیک کیا تو متعلقہ مسئلہ حل ہوچکا تھا۔۔ :eek: :D
 

فرضی

محفلین
السلام علیکم!
نبیل بھائی آپکا ارسال کردہ نیا اوپن پیڈ ویب ہوسٹ پر چڑھا دیا ہے اور ٹھیک کام کرتا نظر آرہا ہے۔ امید ہے اور کوئی بگ سامنے نہیں آئے گا۔
شکریہ
 

قیصرانی

لائبریرین
سکرول والا مسئلہ ادھر محفل پر بھی ہے۔ ایسا کریں کہ جب لکھائی باکس کی حدود سے آگے چلی جائے تو ایک خالی سپیس دے کر بیک سپیس کو دبا دیں۔ اس سے یہ ہوگا کہ وہ لائن دکھائی دینے لگے گی۔ یہی نسخہ ہر لائن پر آزمائیں
 

فرضی

محفلین
قیصرانی نے کہا:
سکرول والا مسئلہ ادھر محفل پر بھی ہے۔ ایسا کریں کہ جب لکھائی باکس کی حدود سے آگے چلی جائے تو ایک خالی سپیس دے کر بیک سپیس کو دبا دیں۔ اس سے یہ ہوگا کہ وہ لائن دکھائی دینے لگے گی۔ یہی نسخہ ہر لائن پر آزمائیں
قیصرانی بھائی محفل میں تو کبھی مجھے سکرولنگ کا مسئلہ پیش نہیں آیا۔۔۔ یا شاید میرے پیغام ہی اتنے مختصر ہوتے ہیں کہ سکرولنگ کی ضرورت نہیں پڑتی :lol:
البتہ آپ نے طریقہ بہت اچھا بتایا ہے۔ اگر پھر اس قسم کا کوئی پرابلم ہوا تو اس نسخے کو ضرور آزماؤں گا۔
 

فرضی

محفلین
اوپن پیڈ ایک اور مسئلہ

السلام علیکم!
نبیل بھائی اوپن پیڈ میں ایک اور مسئلہ پیدا ہوا ہے اور وہ یہ کہ سوالیہ نشان الٹا دکھائی دیتا ہے یعنی بجائے اس طرح کے ؟ اس طرح ? نظر آتا ہے۔
ایک اور چیز ارسال کردہ پیغامات کی سطروں کا پہلہ لفظ بارڈر کے بہت قریب ہے اور کبھی کبھی بعض الفاظ بارڈر کے ساتھ گڈ مڈ ہوجاتے ہیں۔ اس کا کچھ طریقہ ہے کہ لفظ بارڈر سے تھوڑا ہٹ کے لکھا جاسکے؟

نیز تھوڑی اور وضاحت بھی کردیں کہ کیا ارسال کردہ پیغامات کے متن میں سطروں کا فاصلہ بڑھایا جاسکتا ہے؟ اگر ہوسکتا ہے تو کیسے؟
جیسے کہ اس لنک میں آپ دیکھ سکتے ہیں
 

نبیل

تکنیکی معاون
فرضی، میں نے آپ کو بتایا تھا کہ ابھی اوپن پیڈ کے کچھ بگ مزید ٹھیک ہو رہے ہیں۔ میں آپ کو جلد ہی اس کی اپڈیٹ بھیجوں گا۔

جہاں تک سطور کے درمیان فاصلے کا تعلق ہے تو اس کے لیے سٹائل شیٹ میں line-height پراپرٹی کو ایڈجسٹ کرنا پڑتا ہے۔ آپ templates/subSilver/subSilver.css فائل ایڈیٹر میں کھولیں اور اس میں line-height پراپرٹی کو سرچ کرلیں۔ اگر آپ سٹائل میں تبدیلی کا اثر لائیو دیکھنا چاہتے ہیں تو اس کے لیے آپ فائرفاکس براؤزر کی فائربگ ایکسٹینشن استعمال کر سکتے ہیں۔
 

فرضی

محفلین
جی نبیل بھائی بتایا تو تھا آپ نے، لیکن میں نے سوچا جو بگز مجھے نظر آرہے ہیں۔ ان کو بھی آپ کے گوش گزارتا چلوں۔
سٹائل شیٹ میں ٹیسکٹ باڈی کے لیے ایک ہی جگہ line-height کا آپشن ملا مگر اسے تبدیل کرنے سے صرف ٹیکسٹ لکھتے وقت کی لائن ہائٹ تبدیل ہوجاتی ہے اور پیغام سبمٹ کرنے کے بعد کی لائن ہائٹ پر کوئی اثر نہیں پڑ رہا۔ خیر یہ کوئی خاص مسئلہ نہیں ہے۔
ولسلام
 
Top