فرضی
محفلین
السلام علیکم!
نبیل بھائی نے پشتو کمپیوٹنگ کے لیے یہ زمرہ کافی مدت سے سیٹ کیا ہوا تھا اور آج مجھے ہی یہ اعزاز حاصل ہورہا ہے کہ اس میں پہلی پوسٹ کروں۔
میری گزارش ہے کہ پشتو کمپیوٹنگ کے حوالے سے جو بحث اردو محفل پر ہوچکی ہے جو کہ کافی موضوعات میں بکھری پڑی ہے اسے یہاں یکجا کردیا جائے تاکہ ڈھونڈنے میں آسانی رہے۔
۔۔۔۔۔۔
آج میں یہ لڑی خصوصی طور پر نبیل بھائی کو زحمت دینے کے لیے کھول رہا ہوں۔۔۔
نبیل بھائی آپکا مشہور زمانہ اردو ویب پیڈ اور اردو اوپن پیڈ تو اردو کے تقریبآ ہر محفل پر زیرِ استعمال ہے اس کے ساتھ ساتھ آپ نے سندھی اور پشتو کے لیے اوپن پیڈ بنا کر ہمارے جیسوں کا بھی بہت بھلا کیا ہے۔ آپکا بنایا ہوا پشتو اوپن پیڈ ہماری حجرہ محفل میں کافی عرصے سے استعمال ہورہا ہے۔۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ اوپن پیڈ ہماری چند پشتو بلاگز پر بھی استعمال کیا جارہا ہے۔ اور یوزرز کو کمینٹ پوسٹ کرنے میں نہایت آسانی رہتی ہے۔۔ لیکن چونکہ یہ وزی وگ ایڈیٹر میں ایمبیڈ نہیں ہوسکتا اس لیے بلاگرز کو یوزر اینڈ اور ایڈمن سیکشن میں سسٹم کیبورڈ استعمال کرنا پڑتا ہے۔ آپ ورڈ پریس کے لیے اس کا ایک کامیاب اردو پلگ ان بھی متعارف کرا چکے ہیں او کئی بلاگرز اسے استعمال بھی کر رہے ہیں جو کہ نہ صرف مجھ جیسے اناڑیوں کو ورڈ پریس تھیمز میں اوپن پیڈ ایمبیڈ کرنے کی جھنجھٹ سے خلاصی دلاتا ہے بلکہ یہ زیادہ تر بیک انڈ فیلڈز جیسے وزی وگ ایڈیٹر میں بھی کام کرتا ہے۔
اردو کا پلگ ان ابھی شاید مکمل نہیں ہے اور تمام ایڈمن سیکشن کے ٹیکسٹ ایریاز کا احاطہ نہیں کرتا لیکن نہ ہونے سے بہت بہتر ہے اسی لیے اس کے پشتو ورژن کی ضرورت شدت سے محسوس ہورہی ہے۔
اگر آپکے پاس کچھ وقت ہو تو ورڈ پریس کے لیے پشتو پلگ ان کے بارہ میں ضرور سوچیےگا۔ میں یہاں اپڈیٹڈ پشتو اوپن پیڈ کی جے ایس فائل منسلک کر رہا ہوں۔ امید ہے آپ جلد خوشخبری سنائیں گے