پشتو جاننے والے توجہ فرمائیں

نبیل

تکنیکی معاون
دوستو، فرضی نے آپ کے لیے صوتی پشتو کی بورڈ تیار کیا ہے، آپ کم از کم اسے استعمال کرکے بتائیں تو صحیح کہ کیسا لگا۔ فرضی نے پشتو میں بھی اس بارے میں پوسٹ کی لیکن کسی نے سنا ہی نہیں۔

ذیل میں اس کی بورڈ کا ربط ہے۔ برائے مہربانی اسے استعمال کرے اپنی رائے سے آگاہ کریں۔ شکریہ۔

پشتو صوتی کی بورڈ
 

جیہ

لائبریرین
جی نبیل صاحب۔ میں نے پہلے ہی دن سے پشتو صوتی کی بورڈ زیر بار کردیا تھا۔ اور استعمال بھی کیا تھا۔ اچھا ہے۔ کافی مدد ملی اگرچہ اسے ہم سٹینڈرد کی بورڈ نہیں سمجھ سکتے۔ ایمپرومنٹ کی ضرورت ہے۔ اس سلسلے میں، میں نے استادِ محترم سے کچھ بات کی تھی۔

سب سے اہم مسئلہ جو اس کی بورڈ انسٹال کرنے کے بعد میرے ساتھ ہوا وی یہہے: کہ اس سے میرے کمپیوٹر میں اردو صوتی کی بورڈ نے گڑبڑ شروع کی۔ چند حروف اب اردو میں نہیں لکھے جاسکے مثلاّ شعر کی مخصوص علامت ؎۔ شاید یہ مسئلہ میرے پاس ہو اور حیمد صاحب کے ہاں نہ ہو۔
بہر حال اب آپ نے راے پوچھی ہے تو میں تفصیل سے اس کی بورڈ کو سٹڈی کرونگی اور اگر کوئی بات ہو تو یہاں لکھ دونگی
 

نبیل

تکنیکی معاون
یہ معاملہ تو واقعی گڑبڑ ہے۔ فرضی کو اس جانب توجہ کرنی چاہیے کہ یہ کی بورڈ باقی کی بورڈز کے ساتھ interfere نہ کرے۔
 
ویسے بظاہر تو کی بورڈ اچھا ہے اور استعمال میں بھی آسان۔ مجھ جیسا جاہل بندہ بھی جو پشتو بول تو سکتا ہے لیکن لکھ نہیں سکتا وہ بھی اس کی بورڈ کے ذریعے کچھ نہ کچھ لکھنے کے قابل ہوگیا ہے۔ ویسے فرضی کی کوشش اچھی ہے۔ جہاں تک جویریا کا مسئلہ ہے۔ کی بورڈ انسٹال کرنے کے بعد مجھے تو اس قسم کی کوئی شکایت کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔
کوشش ابتدائی ہے لیکن پھر بھی مخلصانہ اور اچھی کوشش ہے۔ میری طرف سے فرضی کو مبارک باد۔
 

جیہ

لائبریرین
نبیل صاحب! السلام علیکم

جیسا کہ میں نے پچھلے خط میں عرض کیا تھا ۔ کہ پشتو انسٹال کرنے کے بعد اردو کی بورڈ مسئہ کر رہا ہے۔ اب اس کو تفصیل سے عرض کرتی ہوں:


شروع میں میرے پاس کرلپ کا صوتی کی بورڈ انسٹال تھا۔ جب محفل میں آئ تو محفل کے اردو فانٹس ڈاؤنلوڈ کئے۔ اس کے بعد استاد محترم اعجاز اختر صاحب کا صوتی 2 انسٹال کیا۔ تب تک تو سب کچھ صحیح تھا۔ مگر پشتو کی بورڈ انسٹال کیا تو صوتی 2 کیبورڈ نے مسئلہ شروع کردیا۔ اور اردو کی بورڈ میں چند کنجیاں disable ہوگیئں ۔ اور اس کو دبانے سے ڈبے؎ سے آجاتے ہیں: مثلا نسخۂ میں یہ ہمزہ جو کہ SHIFT+o پر ہے، shift+6 ، shift+E تخلص کی علامت ۔ صلی اللہ علیہ وسلم۔ رضی اللہ عنہ / عنہا وغیرہ۔ سب سى زياده مسئلہ نفیس ویب نسخ فانٹ میں دے رہا ہے۔ ایک نمونہ تصویری فارمیٹ میں منسلک ہے۔

یہ دیکھنے کے لئے کہ آیا یہ مسئلہ میرے ساتھ ہے۔ یا اور جگہ بھی ہے، میں نے اپنے والد صاحب کے کمپیوٹر پر پہلے صوتی 2 کی بورڈ انسٹال کیا۔ پھر پشتو کی بورڈ۔ مگر کوئ مسئلہ پیش نہیں آیا۔ میں سمجھی کہ شاید میرے کمپیوٹر میں کچھ گڑبڑ ہے۔ مگر جب میں نے محفل کے اردو فانٹس جو کہ UrduCompactFonts کے نام سے ہیں بابا کے PC پر انسٹال کئے تو وہاں بھی صوتی 2 نے مسئلہ شروع کردیا۔ جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے ۔ کہ پشتو کی بورڈ اور UrduCompactFonts میں Conflict ہے۔ میں نے اپنے کمپیوٹر سے پشتو کی بورڈ Un-inStall کر کے بھی دیکھ لیا مگر مسئلہ جوں کا توں رہا۔

امید ہے کہ آپ، استاد محترم ، فرضی بھائی یا کوئی اور صاحب اس مسئلے کا حل نکال لےگا۔
154831912.jpg
 

جیسبادی

محفلین
جو لوگ EXE فائل کے زریعہ فونٹ نصب کرتے ہیں، سخت غلطی کرتے ہیں۔ اب
شاید آپ کو یہ بھی معلوم نہ ہو کہ کونسے فونٹ نصب ہوئے تھے۔
EXE کی README میں دیکھو کونسے فونٹ نصب ہوئے تھے۔
control panel میں فونٹس fonts میں جا کر مشتبہ فونٹ کو نکال delete کر دیکھو۔ اس طرح کے نام nasq کے۔

یہ بیہودہ EXE فائل آپ نے کہا سے لی تھی۔ متعلقہ ویب سائٹ کو malware تقسیم کرنے کے الزام کا قانونی نوٹس بھی بھجوایا جا سکتا ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
جویریہ، یہ مسئلہ نفیس ویب نسخ فونٹ کی وجہ سے درپیش آ سکتا ہے۔ اس فونٹ‌انسٹالر میں اس فونٹ کا پرانا ورژن شامل ہے جس کی وجہ سے گڑبڑ ہوجاتی ہے۔ میں موقعہ ملتے ہی اسے ٹھیک کر دیتا ہوں۔ اتنے میں آپ کنٹرول پینل میں جا کر نفیس ویب نسخ کے نام کے جتنے فونٹ ملیں انہیں ان۔انسٹال کر دیں۔ اس کے بعد اسی فونٹ کا نیا ورژن انسٹال کریں۔ انشاءاللہ کام ٹھیک ہو جائے گا۔ اس کے بعد بتائیں کہ کیا بنا؟
 

جیہ

لائبریرین
بہت شکریہ نبیل صاحب۔ میرا مسئلہ حل ہوگیا ہے۔
جناب جسبادی صاحب کی بات میں سمجھ گئی تھی۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
اچھی بات ہے جویریہ کہ مسئلہ حل ہو گیا۔
جیسبادی جو بھی کہیں ہم ان کا احترام کرتے ہیں۔
 

فرضی

محفلین
شکر ہے مسئلہ فانٹس کا تھا، نہیں تو پھر استاد محترم اعجاز صاحب کو زحمت دینا پڑتی کہ پشتو کیبورڈ کے لیے بجائے م س کیبورڈ لے اؤٹ کرئیٹر کہ کسی اور پروگرام کا سہارا لیا جائے۔
اعجاز اور جویریہ میں چاہوں گا کہ آپ پشتو کیبورڈ کی مد میں کچھ تو رائے دیں جیسے کچھ کنجیاں تبدیل کرنی چاہیے وغیرہ یا یہی لے آؤٹ ٹھیک ہے۔کچھ اضافہ ضروری ہے وغیرہ
جویریہ میں یہ سمجھتا ہوں کہ یہ کیبورڈ کبھی بھی سٹینڈرڈ پشتو کیبورڈ کا متابادل نہیں ہو سکتا لیکن مبتدی اور جس نے شروع سے اردوصوتی کیبورڈ استعمال کیا ہو اس کے لیے بہت معاون ضرور ثابت ہوسکتا ہے۔ اگ آپ کو سٹینڈرڈ کیبورڈ چاہیے تو آپ افغانستان حکومت کا منظور شدہ کیبورڈ www.tolafghan.com سے ڈاؤنلوڈ کر سکتی ہیں
 

جیہ

لائبریرین
فرضی صاحب ، میں نے صرف نصب کیا ہے۔ استعمال کرنے کا موقعہ نہیں ملا، کہ پشتو میں لکھوں تو کیا لکھوں اور کس کے لئے لکھوں۔؟ ہمارے پشتون بہنیں اور بھائی تو پشتو سے اس طرح بھاگتے ہیں جس طرح (پشتو محاورے میں) ھندو گوشت سے بھاگتا ہے۔ اگر موقعہ ملا استعمال کرنے کا تو پھر ضرور بتاؤں گی۔
 

فرضی

محفلین
آپکی سابقہ پوسٹ اور اس پوسٹ میں کافی تضاد ہے۔ اوپر آپ نے لکھا ہے کہ آپ نے اسے پہلے دن ہی زیر بار کر کے استعمال کیا ہے، اور آپ نے شاید اعجاز صاحب کو ذپ میں یا ایمیل میں کچھ فیڈبیک بھی دی ہے۔ آپ نے اچھا ہونے کی تصدیق بھی کی تھی اور سٹینڈرڈ کیبورڈ کا درجہ نہ دینے کی بات بھی کی تھی۔ آپ نے یہ بھی کہا تھا کہ امپروومنٹ کی ضرورت ہے، میں نے اسے امپروومنٹ کی بابت آپ سے پوچھا تھا کہ کیا امروومنٹ کی جائے۔
 
Top