پشتو سی ایچ موڈ کے لیے مدد درکار!

نبیل

تکنیکی معاون
فرضی، ایڈمن سیکشن میں cache کی کنفگریشن ذیل کی تصویر کے مطابق کرکے دیکھو:

فرضی

محفلین
نبیل بھائی ایسا کرنے سے اب حالت کچھ سدھر گئی ہے ۔۔ لیکن کچھ اور مسائل پیدا ہوگئے ہیں۔

ایک تو کچھ ٹیکسٹ تا حال اردو میں ہے اور لنگویج فائل میں مجھے نہیں مل رہا کیا یہاں بھی Quick and dirty والا طریقہ اپنایا گیا ہے؟ اگر ہے تو برائے مہربانی متعلقہ ٹی پی ایل فائل کی نشان دہی فرمائیں۔
272465175.jpg

اس کے علاوہ پشتو اوپن پیڈ نے کام کرنا چھوڑ دیا ہے اور میسیج باکس میں انگلش لکھی جارہی ہے جبکہ کی بورڈ اردو والا دکھائی دے رہا ہے۔

272465176.jpg

نبیل

تکنیکی معاون
دراصل، آئی ایم پورٹل کی تبدیل شدہ فائلوں میں اوپن پیڈ کی جگہ پرانا اردو ویب پیڈ ہی کال ہو رہا ہے۔ ایسا کرو کہ ptifo اور subSilver ٹیمپلیٹس کی overall_header.tpl فائلیں کھولو اور ان میں ذیل کی لائن تلاش کرو:

HTML:

اور اسے ذیل کی لائن سے بدل دو:

HTML:

نیویگیشن کے روابط بدلنے کے لیے براہ راست نیویگیشن بلاک کی ٹیمپلیٹ کو ایڈٹ کرنا ہوگا۔ اس کے لیے ptifo/blocks اور subSilver/blocks ڈائریکٹری میں موجود navigation_block.tpl کو کھولو۔ اس میں تمہیں ذیل کا کوڈ نظر آئے گا:

HTML:

{NAVBLK_ICON}

پورٹل

{NAVBLK_ICON}

فورم

{NAVBLK_ICON}

معلومات

اسے تبدیل کرکے تم نہ صرف اردو کی جگہ پشتو لکھ سکتے ہو بلکہ اپنی مرضی کے مزید روابط بھی شامل کر سکتے ہو۔

فرضی

محفلین
نبیل ورورہ پہ لوئے اللہ دروند شے۔ د یؤ نڑئ مننہ:)

نبیل بھائی اب سب اچھا کی رپورٹ ہے۔۔۔۔:)

فرضی

محفلین
نبیل بھائی چھوٹی سی ایک اور مہربانی بھی فرما دیں اور یہ بتائیں کہ ذیل کی تصویر میں اس انگریزی کے ٹیکسٹ کو کیسے بدلا جائے؟

272659300.jpg

نبیل

تکنیکی معاون
پورٹل بلاکس کے ٹائٹل تبدیل کرنے کے لیے Portal Configuration میں جا کر پیج ایڈٹ کرو اور وہاں ہر بلاک کا ٹائٹل انگریزی سے پشتو میں بدل دو۔

تاریخ کی جگہ Today اور Yesterday سمارٹ ڈیٹ کی سیٹنگ کی وجہ سے ہوتا ہے۔ ایڈمن سیکشن میں ڈھونڈھنا پڑے گا کہ یہ سیٹنگ کہاں اور اسے آف کر دو۔

فرضی

محفلین
جی نبیل بھائی ۔ بلاک منیجمنٹ تو مل ہی گئی ہے اور اسی سے پنجہ آزمائی کررہا ہوں۔ ٹیکسٹ بہت چھوٹا دکھائی دے رہا ہے لیکن ڈھونڈتا ہوں اسے بھی کہ کہاں سے بڑھایا جاسکتا ہے، سمارٹ ڈیٹ میرے ذہن میں بھی تھی اور مجھے بھی اندازہ تھا کہ اسے آف کر دینے سے۔ todayاور yesterdayغائب ہوجائیگا لیکن میں اس کا ترجمہ کرنا چاہ رہاتھا۔ خیر کوئی بات نہیں بہتر ہے اسے آف ہی کردیں۔

نبیل

تکنیکی معاون
بہت مبارک ہو فرضی۔ پورٹل پیج پر اعلانات والے بلاک میں ٹیکسٹ لیفٹ الائنڈ نظر آ رہا ہے۔ اسے ٹھیک کرنے کے لیے ptifo/blocks اور subSilver/blocks ڈائریکٹریز میں forum_block.tpl فائل کھولو اور پوری فائل میں align="left" کو align="right" سے بدل دو۔ ابھی کچھ دن اسی ارینجمنٹ کو انجوائے کرو۔ مجھے اگلے ویک اینڈ تک وقت ملے گا تو میں hierarchy_pro ٹیمپلیٹ کے پشتو ورژن پر کام شروع کروں گا۔ اس وقت تک تم hierarchy_pro کے مختلف شیڈز کے لیے پشتو لینگویج گرافکس پر کام کر سکتے ہو۔

فرضی

محفلین
شکریہ نبیل بھائی یہ سب آپ کی نظر کرم ہے۔۔ ورنہ ہم میں اتنی سکت کہاں تھی:)
نبیل بھائی میں نے متعلقہ تبدیلی کر لی ہے اور اب سب بلاکس میں ٹیکسٹ رائٹ الائنڈ ہے۔
heirarchy_pro پر کام کرنے سے پہلے اگر آپ کلاس سرچ فائل کو دیکھ لیں تو زیادہ اچھا ہوگا۔ میں نے آج ہی انگلش ورشن والی کلاس سرچ فائل دوباہ ڈال دی ہے تاکہ سب نہیں تو کچھ سرچ تو کام کرے۔

ہیرارکی پرو کی مختلف شیڈزکی پشتو گرافکس کے لیے ساجد اقبال کو کان سے پکڑ کر لانا پڑے گا۔ آج کل کافی مصروف رہتا ہے اور شاید کچھ سست بھی۔ ;)

فرضی

محفلین
نبیل بھائی ایک اور مسئلے کا انکشاف ہوا ہے برائے مہربانی ذیل کی تصویر میں دیکھیں یوزر کنٹرول پینل میں ذاتی ترجیحات کے صفحے پر اوپن پیڈ کام نہیں کر رہا ۔

272971276.jpg

نبیل

تکنیکی معاون
کیا یہ مسئلہ صرف ptifo ٹیمپلیٹ میں آ رہا ہے یا subSilver میں بھی یہی مسئلہ ہے؟

فرضی

محفلین
نبیل بھائی میں نے ویب پر جو اردو ٹیسٹ فورم انسٹال کر رکھا ہے وہاں بھی یہی مسئلہ ہے دونوں تھیمز میں۔ ذیل کی تصویر میں دیکھیں۔
273196343.jpg

نبیل

تکنیکی معاون
فرضی، دراصل ان پروفائل فیلڈز کی ڈیٹا ٹائپ کو بدلنا پڑے گا۔ مجھے کبھی وقت ملا تو میں اسے انسٹال سکرپٹ میں ہی بدل دوں گا تاکہ بعد میں مسئلہ نہ پڑے۔

پروفائل فیلڈز کے ٹیکسٹ باکس کو اردو ایڈیٹر میں کنورٹ کرنے کے لیے ایڈمن سیکشن میں Control Panels->Management میں جاؤ اور وہاں ذاتی ترجیحات کا پینل ایڈٹ کرو۔اس کے لیے ذیل کی تصویر میں دکھائے گئے بٹن پر کلک کرو۔ اس کے بعد تم اس فارم کی تمام فیلڈز کی ڈیٹاٹائپ کو ایڈٹ کر سکو گے۔ جیسا کہ تصویر میں دکھایا گیا ہے۔ ہر فیلڈ کو علیحدہ سے ایڈٹ کرنا ہوگا۔ user_from کی فیلڈ ٹائپ کو varchar سے varchar_urdu کردو اور user_occ, user_interests فیلڈز کی ٹائپ کو text سے text_urdu کردو۔ urdu سے نہ گھبراؤ، ان ایڈٹ باکسز میں پشتو اوپن پیڈ ہی شامل ہوگا۔ یہ کام کرکے بتاؤ کہ کیا بنا۔

Attachments

• pic1.JPG
pic1.JPG
10.2 KB · مناظر: 2
• pic2.JPG
pic2.JPG
8.8 KB · مناظر: 1

فرضی

محفلین
نبی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ل بھائی سب اچھا ہے ایک دم فرسٹ کلاس

ذیل میں ملاحظہ فرمائیں۔

273536895.jpg

فرضی

محفلین
نبیل بھائی کچھ غیر تکنیکی مسائل ہیں جس کے لیے آپکی رہنمائی کی ضرورت ہے۔

1) انفرادی پوسٹ کو کیسے منتقل کریں؟ موضوع منتقل کرنے کا آپشن تو ہے لیکن انفرادی پوسٹس کا نہیں ہے۔
2) اعلانات کو سب تھریدز میں کیسے دکھایا جائے؟

شکریہ

نبیل

تکنیکی معاون
1) انفرادی پوسٹ کو کیسے منتقل کریں؟ موضوع منتقل کرنے کا آپشن تو ہے لیکن انفرادی پوسٹس کا نہیں ہے۔

اس کے لیے پہلے موضوع کو تقسیم کرو۔ موضوع کو تقسیم کرتے ہوئے یہ آپشن دی جا سکتی ہے کہ الگ کیے جانے والا تھریڈ کس فورم میں ڈالا جائے۔ یا اسے بعد مییں بھی منتقل کیا جا سکتا ہے۔

2) اعلانات کو سب تھریدز میں کیسے دکھایا جائے؟

ہمم۔ کیا تمہارا مطلب سب فورمز ہے؟

عام اعلانات تمام فورمز میں نظر آتے ہیں۔ اس کی آپشن بھی ایڈمن سیکشن میں ہے۔

فرضی

محفلین
جی نظر آنے چاہیے سب اعلانات تمام ٹھریڈز میں لیکن حجرہ فورم پر وہی چپکے رہتے ہیں جہاں پوسٹ کیے جاتے ہیں۔ میں نے کنٹرول پینل میں کئ آپش بھی آزمائے لیکن فائدہ نہیں ہوا۔ لیکن ایک بار پھر کوشش کروں گا انشاءاللہ۔

شکریہ نبیل بھائی

Top