پشتو سی ایچ موڈ کے لیے مدد درکار!

نبیل

تکنیکی معاون
دراصل چسپاں یا سٹکی تھریڈ‌ اور اعلانات صرف اسی فورم میں نظر آتے ہیں جہاں وہ پوسٹ‌ ہوتے ہیں۔ ان آپشنز کے علاوہ ایک عام اعلان کی آپشن بھی ہے۔ اسے سیٹ‌ کرنے سے اعلان تمام فورمز میں نظر آتا ہے۔
 

فرضی

محفلین
نبیل بھائی عام اعلان یا گلوبل اناؤنسمنٹ بھی ٹرائی کیا ہے لیکن۔۔۔۔ بات نہیں بنی۔

اس کے علاوہ کنٹرول پینل میں 4 آپشنز ہیں
عام اعلانات
Global and sub-furum announcement
Global and Parent-forum annuoncement
Global and whole section announcement

سب کو ٹرائی کیا لیکن وہی دھاک کے تین پات

نبیل بھائی میں ایک فورم میں ماڈریٹر ہوا کرتا تھا وہ لوگ Web-Wiz فورم استعمال کرتے تھے وہاں پر ہر پوسٹ کے ساتھ منتقل کا بٹن اقتباس اور تدوین کی طرح کا ہوا کرتا تھااور کوئی بھی انفرادی پوسٹ منتقل کرنے میں نہایت آسانی ہوتی تھی۔ کیا پی ایچ پی بی بی میں ایسا ممکن ہے کوئی موڈ وغیرہ انسٹال کرنے کے بعد؟

کیوں کہ تقسیم اور منتقل کرنے کا عمل ایک تو پیچیدہ ہے دوسرا اس میں آپ ایک انفرادی پوسٹ کو کسی نئے موضوع میں تو منتقل کرسکتے ہیں لیکن پہلے سے موجود کسی موضوع میں منتقل کرنے کا آپشن نہیں ہے۔

بہت شکریہ
 

نبیل

تکنیکی معاون
فرضی، پی ایچ پی بی بی کے ڈیفالٹ سیٹ میں ہر پوسٹ کے ساتھ اس طرح کے بٹن موجود نہیں ہیں البتہ تمہیں ہر تھریڈ کے ڈسپلے کے نیچے کچھ بٹن نظر آئیں گے جو کہ موڈیٹرز کے لیے visible ہوتے ہیں۔

پہلے سے موجود کسی موضوع میں پیغامات منتقل کرنے کی فیچر کو تھریڈ merge کہا جاتا ہے اور یہ بھی ڈیفالٹ انسٹالیشن میں موجود نہیں ہے۔ اس کے لیے شاید کوئی موڈ ہے لیکن مجھے اس کے بارے میں معلومات نہیں ہیں۔ بہتر ہوگا کہ تم سی ایچ موڈ‌ کی آفیشل فورم کا جائزہ لیتے رہا کرو۔ وہاں سے تمہیں نئے موڈز اور سٹائلز کے بارے میں پتا چلتا رہے گا۔
 

Attachments

  • pic2.jpg
    pic2.jpg
    3 KB · مناظر: 0

فرضی

محفلین
السلام علیکم!

میں نے اس ربط سے مرج ٹاپک کا موڈ ڈاؤنلوڈ کر کے انسٹال کر لیا ہے۔ اب انفرادی پوسٹس منتقل کرنے کا معاملہ کافی حد تک حل ہوگیا ہے۔
 

فرضی

محفلین
نبیل بھائی ڈاؤنلوڈ موڈ کا لنک فورم پر کام نہیں کر رہا۔ میں نے سی ایچ موڈ کی آفیشل پیچ سے ڈاؤنلوڈ پیج موڈ ڈاؤنلوڈ کر کے انسٹال کیا ہے۔

باقی تو سب اچھا کی رپورٹ ہے لیکن آئی ایم پورٹل کی block_navigation.tpl فائل میں میں نے ذیل کا کوڈ ایڈ کیا ہے تو ڈاؤنلوڈ کا بٹن تو آئی ایم پورٹل میں آرہا ہے لیکن کلک کرنے پر ڈاؤنلوڈ پیج پر نہیں جارہا۔ میں یقیناً کہیں غلطی کر رہا ہوں۔ برائے مہربانی رہنمائی فرمائیں۔
HTML:
</tr>
			<tr valign="middle">
				<td align="center" valign="middle" width="11">{NAVBLK_ICON}</td>
				<td align="right"><span class="gensmall"><a href="{U_DOWNLOAD}" class="gensmall" title="ډاؤنلوډ">ښکته کول</a></span></td>
 

نبیل

تکنیکی معاون
فرضی، پہلے تو ٹاپک merge موڈ انسٹال کرنے پر شاباش۔

میں نے سی ایچ موڈ کا ڈاؤنلوڈ پیج موڈ استعمال نہیں کیا ہوا۔ پرانی محفل فورم پر paFilesDB بطور ڈاؤنلوڈ منیجر کے استعمال ہوا ہوا تھا۔ لیکن میرے خیال میں سی ایچ موڈ فورم کے ساتھ اسی کا ڈاؤنلوڈ‌ پیج موڈ‌ استعمال کرنا بہتر ہوگا۔ بہتر ہوگا کہ سی ایچ موڈ کی آفیشل فورم پر اس سے متعلق انفارمیشن سرچ کرو۔ مجھے معلوم ہے کہ لوگوں کو اس موڈ کے استعمال میں مشکل پیش آتی تھی کیونکہ اس کی انسٹرکشنز کہیں موجود نہیں تھیں۔ ہو سکتا ہے کہ کسی نے اس کے لیے کوئی ہدایات پوسٹ کی ہوں۔
 

فرضی

محفلین
میں نے بہت سرچ کی لیکن کوئی خاص معلومات نہیں ہیں۔ اگر ہیں بھی تو اسے آئی ایم پورٹل کے ساتھ کیسے استعمال کریں گے یا ایڈیٹ کریں گے کے بارے میں کوئی معلومات نہیں۔ لیکن کچھ پنگے لیتا ہوں اس کے ساتھ شاید کچھ بات بن جائے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
فرضی، ڈاؤنلوڈ پیج کا آئی ایم پورٹل کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے۔ تم اسے ایک مرتبہ انسٹال کرچکے ہو تو اس کے لیے ایک فورم لنک بنانا پڑے گا۔ میرا ڈاؤنلوڈ پیج استعمال کرنے کا کوئی ذاتی تجربہ نہیں ہے۔ تلاش کرنے پر مجھے ذیل کے روابط ملے ہیں، انہیں دیکھو:

http://ptifo.clanmckeen.com/viewtopic.php?t=7452

http://ptifo.clanmckeen.com/viewtopic.php?t=7724
 

فرضی

محفلین
السلام علیکم!

نبیل بھائی میں نے ڈاؤنلوڈ پیج انسٹال کر لیا ہے اور یہ اب ٹھیک کام کرنے لگا ہے۔ مجھے دراصل آئی ایم پورٹل کے navigation_block_tpl میں ربط ڈالنے کا پتہ نہیں چل رہا تھا اور اسی بابت میں نے html کوڈ بھی پوسٹ کیا تھا تاکہ آپ کچھ رہنمائی کر سکیں لیکن شاید میں اپنی بات صحیح طریقے سے آپ کو سمجھا نہیں سکاتھا۔

اب سب اچھا کی رپورٹ ہے۔ آپ ڈاؤنلوڈ پیج کی فنکشانلٹی کو یہاں چیک کر سکتے ہیں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
شاباش فرضی۔ بہتر ہوگا کہ تم فورم کے مین پیج پر بھی ڈاؤنلوڈ‌ لوڈ پیج کا ایک ربط فورم لنک کی صورت میں فراہم کر دو۔

نیویگیشن کے روابط والی بات کس پوسٹ‌ میں ہوئی تھی؟ اس کا ربط ذرا دوبارہ فراہم کرو۔
 

فرضی

محفلین
نبیل بھائی ڈاؤنلوڈ موڈ کا لنک فورم پر کام نہیں کر رہا۔ میں نے سی ایچ موڈ کی آفیشل پیچ سے ڈاؤنلوڈ پیج موڈ ڈاؤنلوڈ کر کے انسٹال کیا ہے۔

باقی تو سب اچھا کی رپورٹ ہے لیکن آئی ایم پورٹل کی block_navigation.tpl فائل میں میں نے ذیل کا کوڈ ایڈ کیا ہے تو ڈاؤنلوڈ کا بٹن تو آئی ایم پورٹل میں آرہا ہے لیکن کلک کرنے پر ڈاؤنلوڈ پیج پر نہیں جارہا۔ میں یقیناً کہیں غلطی کر رہا ہوں۔ برائے مہربانی رہنمائی فرمائیں۔
HTML:
</tr>
			<tr valign="middle">
				<td align="center" valign="middle" width="11">{NAVBLK_ICON}</td>
				<td align="right"><span class="gensmall"><a href="{U_DOWNLOAD}" class="gensmall" title="ډاؤنلوډ">ښکته کول</a></span></td>

یہاں پر نبیل بھائی۔اور میں یہاں غلطی کر رہا تھا۔="{U_DOWNLOAD}" کوٹس میں مکمل url لکھ دینے سے مسئلہ حل ہوگیا ہے۔

مین فورم پیج پر مین نے ڈاؤنلوڈ کا ربط فراہم کیا تھا لیکن فورم کی باقی کٹیگریز کے ساتھ کچھ بھدا سا نظر آتا تھا اس لیے دوبارہ ختم کر دیا۔ ویسے بھی ابھی ڈاؤنلوڈ حصے میں کوئی خاص چیزیں ڈاؤنلود کے لیے نہیں رکھی گئیں۔
 

فرضی

محفلین
السلام علیکم!

نبیل بھائی ایک بار پھر آپ کو زحمت دینے جارہا ہوں۔
پوسٹ رپلائی میں فونٹ منتخب کرنے کےجو آپشنز ہوتے ہیں، ان کو کہاں سے ایڈیٹ کیا جاسکتا ہے؟ کیوں کہ ان میں ایک لمبی لسٹ تو اردو فونٹس کی ہے جس کی مجھے پشتو فورم پر ضرورت محسوس نہیں ہورہی، کچھ فونٹس دو دو بار لکھے ہوئے ہیں جیسے ٹاہوما فونٹس لسٹ میں دو دفعہ نظر آرہا ہے۔ کیا یہ ایک سے زائد جگہ ایڈیٹ کیا جائے گا؟
برائے مہربانی رہنمائی فرمائیں۔

شکریہ
 

نبیل

تکنیکی معاون
فرضی، دونوں ٹمپلیٹس میں posting_body.tpl فائل میں فونٹس کی ڈراپ ڈاؤن لسٹ کا کوڈ ہے۔ اسے ایڈٹ کرلو۔
 
Top