سندباد
لائبریرین
میں اردو محفل کی لائبریری میں پشتو افسانہ بیوہ لڑکی (کونڈہ جینئی) پوسٹ کر رہا ہوں۔
جیسا کہ اکثر دوستوں کو علم ہوگا کہ پشتو ایک بہت قدیم زبان ہے اور اس میں نثری اور شعری ادب کا ایک بڑا ذخیرہ موجود ہے۔ پشتو زبان میں ادب کی ہر صنف پر طبع آزمائی کی گئی ہے۔ اس میں جدید افسانہ، ناول، انشائیہ، غزل، نظم، رباعی، قطعہ، ہائیکو، سوانح، علمی و ادبی اور تاریخی غرض ہر موضوع اور صنف پر کتابیں موجود ہیں اور وقتا فوقتا نئی نئی تخلیقات منظر عام پر آتی رہتی ہیں۔
آج میں اردو محفل کی لائبریری میں پشتو زبان کے پہلے افسانہ کا اردو ترجمہ پیش کر رہا ہوں۔ اس سے اردو محفل کے دوستوں کو پشتو کے افسانوی ادب کے بارے میں تھوڑی سی آگاہی حاصل ہوجائے گی۔
اگر میری اس کوشش کو پسند کیا گیا تو میں پشتو ادب سے مزید نگارشات بھی اردو کے قالب میں ڈھال کر اردو محفل کی لائبریری کے گراں قدر ذخیرے میں اضافہ کروں گا۔ آپ سب دوستوں کی آراء اور تبصروں کا منتظر رہوں گا۔ شکریہ