محمد عدنان اکبری نقیبی
لائبریرین
پلاؤ کی خوشبو اور لذیذ ذائقہ اسے بریانی سے منفرد بناتا ہے۔جب گھروں میں پلاؤ بنتا ہے تو اس کی خوشبو گھروالوں کی بھوک میں مزید اضافہ کر دیتی ہے۔بریانی مصالحہ دار چٹ پٹی ہوتی ہے جبکہ پلاؤ میں تیز مرچ نہیں ہوتی ۔پلاؤ یخنی سے تیار کئے جاتے ہیں۔اس کی کئی اقسام ہیں طرح طرح کے لذیذ پلاؤ مختلف گوشت ڈال کر بنائے جاتے ہیں۔طرح طرح کے پلاؤ باآسانی خواتین گھر میں بنا سکتی ہیں۔چاہے دعوت ہو یا کوئی تقریب یا پھر یوں ہی گھر میں سب کا موڈ کچھ اچھا کھانے کا ہو تو لذیذ پلاؤ بنائے جا سکتے ہیں۔پلاؤ کے ساتھ رائتہ ،سلاد اور کباب بھی سرو کیے جاسکتے ہیں۔طرح طرح کے ذائقے سے بھرپور پلاؤ کی تراکیب ملاحظہ فرمائیں۔
چاول۔ دو کپ
مرغی۔ پانچ سو گرام
نمک۔ حسب ذائقہ
دہی۔ ایک کپ
لال مرچ پاؤڈر۔ ایک کھانے کا چمچ
دھنیا پاؤڈر۔ایک کھانے کے چمچ
کالی مرچ پاؤڈر۔ ایک کھانے کا چمچ
گھی ۔حسب ضرورت
ہری الائچی۔ چار عدد
لونگ ۔چھ عدد
دار چینی ۔چار عدد
زیرہ ۔دو کھانے کے چمچ
لہسن کے جوئے۔ پانچ عدد (باریک کٹا ہوا)
ادرک۔ کٹا ہوا
ہری مرچ ۔چار عدد (کٹی ہوئی)
کشمش ۔پانچ عدد
پیاز ۔دو عدد
پانی۔ اڑھائی کپ
ترکیب۔
سب سے پہلے چاولوں کو دھو کر بیس منٹ کیلئے بھگو لیں۔اس کے بعد مرغی کو دھوکر اس پر نمک لگا دیں۔اس کے بعد الگ سے دہی میں نمک، لال مرچ پاؤڈر، دھنیا پاؤڈر اور کالی مرچ شامل کرنے کے بعد دہی کو اچھی طرح پھینٹ لیں اور ایک طرف رکھ دیں۔اب ایک پتیلی میں گھی ڈال کر گرم کریں اور اس میں ہری الائچی، لونگ، دار چینی اور زیرہ فرائی کر لیں۔پھر پیاز شامل کرکے ہلکا براؤن کر لیں۔اب لہسن کے جوئے اور ادرک شامل کرکے اسے ہلکا سا فرائی کریں۔اس کے بعد ہری مرچ ڈال دیں۔پھر پھینٹا ہوا دہی شامل کرکے اسے ہلائیں اور دو منٹ تک پکائیں جب تک تیل اوپر نہ آجائے پھر مرغی اور نمک شامل کرکے پانچ سے سات منٹ تک تیز آنچ پر پکائیں۔پھر اس میں کشمش شامل کرکے اسے تھوڑا سا پکائیں۔اب اڑھائی کپ پانی شامل کرکے چاول ڈال دیں اور آنچ تیز کرکے ڈھک کر پکنے دیں۔جب پانی خشک ہو جائے تو اس کو دم پر رکھ دیں۔پلاؤ پک جائے تو رائتہ کے ساتھ پیش کریں۔
لنک
کشمیری چکن پلاؤ
اجزاء۔