پلاٹ سکینڈل: نذیر ناجی کا خوفناک چہرہ (اپنی ذمہ داری پر سنیے)

محسن حجازی

محفلین
انتباہ
اس مراسلے میں پیش کردہ ربط پر نہایت غلیظ اور بے ہودہ زبان کا کثرت سے استعمال کیا گیا ہے۔ براہ کرم اپنی ذمہ داری پر سنئے۔

اس غلیظ معاشرے میں میرے اپنے ذاتی مشاہدات ہی بہت خوفناک ہیں تاہم یہ فون کالز سن کر میرا دل دہل گیا ہے۔
ربط یہاں پر پہلے دیا گیا تھا تاہم اب میں حذف کر رہا ہوں۔ پی کے پالیٹکس پر یا گوگل پر nazir naji abuse کے نام سے سرچ کر لیجئے آرام سے مل جائے گا۔
نذیر ناجی کے بارے میں میری رائے کبھی سے بھی اچھی نہیں رہی۔
احمد نورانی نامی صحافی نے نذیر ناجی کو ان کے اسلام آباد میں غیر قانونی پلاٹ کے بارے میں فون کیا ۔ اس کے جواب میں ناجی صاحب نے دو دفعہ فون کیا اور جس قسم کی زبان استعمال کی، وہ سننے کے ہرگز لائق نہیں۔

اگر ناظمین غیر مناسب سمجھیں تو حذف کر دیں۔
میں اپنا تبصرہ محفوظ رکھتا ہوں۔
 

ساجداقبال

محفلین
واہ جی بڑی گالیاں رٹی ہوئی ہیں، آخر کو 50 سالہ تجربہ ہے۔
ویسے کوئی اچھنبے کی بات نہیں۔۔۔کیا وصی ظفر جیسے لوگ بھول گئے جو ٹی وی پر گالیاں دیتے تھے۔
 

محسن حجازی

محفلین

نبیل

تکنیکی معاون
رؤف کلاسرا کو اس کے بارے میں بھی لکھنا چاہیے۔ یہاں پیٹی بھائی ایک دوسرے کی پردہ پوشی کرتے نظر آ رہے ہیں۔
 
بد زبان آدمی ہے اور مفاد پرست ہے ۔ صحافت میں وقت نہیں کارکردگی دیکھی جاتی ہے ۔ اگر کالموں کی بات ہے تو اتنے الفاظ اس نے ساری عمر میں نہیں لکھے ہونگے جتنے ہمارے دلشاد بھائی اس فورم پر لکھ چکے ہیں
 

محسن حجازی

محفلین
رؤف کلاسرا کو اس کے بارے میں بھی لکھنا چاہیے۔ یہاں پیٹی بھائی ایک دوسرے کی پردہ پوشی کرتے نظر آ رہے ہیں۔

بالکل درست۔ لکھنا چاہئے۔ رؤف کلاسرا کے ابتدائي کالم تو محض اپنی ذاتی تشہیر کا نمونہ ہی رہے ہیں جن میں کیتھرین اور ائیرپورٹ اور میں نے ٹہلتے ہوئے سوچا اور شہباز شریف پیچھے کھڑے مسکرا رہے تھے قسم کی لغویات۔ اب دیکھتے ہیں کہ یہ صاحب کس قدر حق پرست ہیں۔
 
صحافی اور حق پرست۔۔؟ ارے حق پرست صحافیوں کا انجام نہیں دیکھا ۔ ۔۔؟ ہوتا کیا ہے ۔ یا بے روزگار ۔ یا پھر ٹھشوںںںںںںں ۔ کیا سمجھے۔۔؟
 

محسن حجازی

محفلین
صحافی اور حق پرست۔۔؟ ارے حق پرست صحافیوں کا انجام نہیں دیکھا ۔ ۔۔؟ ہوتا کیا ہے ۔ یا بے روزگار ۔ یا پھر ٹھشوںںںںںںں ۔ کیا سمجھے۔۔؟

یہ تو ہے۔
تاہم فیصل بھائی پاکستان کی نئی نسل بہت بہتر ہے۔ آپ طلعت حسین دیکھ لیں۔ کاشف عباسی، جاوید چوہدری وغیرہ محض چند مثالیں ہیں جن کے لیے ملکی مفاد اہم ہے۔ میرا مشاہدہ ہے کہ نوجوان نسل بے ایمانی اور بدعنوانی کے خلاف ایک ردعمل رکھتی ہے اور play by rules کے فلسفے کے زیادہ قریب تر ہے۔راولپنڈی میں کانسٹیبل اور ان کے رویے دیکھ کر حیرت ہوتی ہے۔ شگفتہ شائستہ۔ حالانکہ تنخواہیں وہی ہیں۔
 
ظالمان کی سازش کا پردہ تو دستخط کے تھریڈ میں چاک ہو رہا ہے ۔ یہاں تو بات ایک بدزبان اور بے عقل شخص کی ہو رہی ہے بد قسمتی سے اس کا نام بھی نذیر ہی ہے ۔ جی جی مولانا نذیر نہیں نذیر ناجی ۔ ویسے نذیر اکثر ایسے ہی کیوں ہوتے ہیں ۔ ایک لالہ نذیر تھا سود خور
 

مغزل

محفلین
Top