پلاٹ سکینڈل: نذیر ناجی کا خوفناک چہرہ (اپنی ذمہ داری پر سنیے)

آبی ٹوکول

محفلین
محسن بھائی میں تین دن پہلے یہ سن چکا ہوں اور میں پوسٹ بھی کرنے لگا تھا لیکن میں ڈر گیا کہ بہت جونئز ہوں یہاں پتا نہیں قوانین اس کی اجازت دیں یا ناں؟ اور مجھے کوئی حیرانی نہیں ہوئی نزیر ناجی کہ اس رویہ پر یہی ہماری قوم کا المیہ ہے کہ ہم میں سے جو کوئی بھی خود کو کسی بھی عہدے کہ لائق سمجھتا ہے اور پھر اسے وہ منصب مل جاتا تو وہ خود کو کوئی اور ہی مخلوق سمجھنے لگ جاتا بلکہ خدا بن بیٹھتا ہے ۔ ۔ یہ نذیر ناجی کی اصل سوچ اور اصل چہرہ تھا ۔ ۔ اس لیے تعجب چہ معنٰی دارد؟
 

محسن حجازی

محفلین
اصل میں یہ سب کچھ محفل پر تو نہیں رکھا گیا بلکہ پی کے پالیٹکس پر موجود ہے۔ بہرطور میں نے بھی ڈرتے ڈرتے ہی پوسٹ کیا تاہم پھر بھی اظہار حق کی خاطر سوچا کہ رکھ دیا جائے۔
ویسے آپ کو میں اپنا ذاتی مشاہدہ بتاتا ہوں کہ پاکستان کے تمام intellectuals کرپٹ ہیں۔ نستعلیق شائستہ مہذب لیکن اندر سے گھناؤنے۔
صراحت سے یہاں کچھ پیش کرنے سے قاصر ہوں۔
 

محسن حجازی

محفلین
تمام نہیں بلکہ تقریبا تمام۔ معذرت چاہتا ہوں۔
کم سے کم درجے میں مالی بدعنوانی اور بے ضابطگی ان کے لیے کوئی بڑی بات نہیں۔ مستحسن سمجھتے ہیں۔
 

آبی ٹوکول

محفلین
اصل میں یہ سب کچھ محفل پر تو نہیں رکھا گیا بلکہ پی کے پالیٹکس پر موجود ہے۔ بہرطور میں نے بھی ڈرتے ڈرتے ہی پوسٹ کیا تاہم پھر بھی اظہار حق کی خاطر سوچا کہ رکھ دیا جائے۔
ویسے آپ کو میں اپنا ذاتی مشاہدہ بتاتا ہوں کہ پاکستان کے تمام intellectuals کرپٹ ہیں۔ نستعلیق شائستہ مہذب لیکن اندر سے گھناؤنے۔
صراحت سے یہاں کچھ پیش کرنے سے قاصر ہوں۔

بالکل بجا فرمایا آپ نے محسن بھائی جس معاشرے میں intellectuals کا یہ عالم ہو وہاں اگر بیچارہ چپراسی اور گیٹ کیپر بھی اپنی کرسی پر خدا بن بیٹھے تو کوئی اچنبے کی بات نہیں :grin:
 

آبی ٹوکول

محفلین
ویسے ایک بات ہے محسن بھائی کہ یہ احمد نوارانی نامی صحافی کی آواز اور لب و لہجہ انصار عباسی سے کافی ملتا جلتا تھا ویسے آپ جانتے ہیں کہ یہ احمد نوارانی کون ہے ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
 

محسن حجازی

محفلین
احمد نورانی کو کون نہیں جانتا؟ جنگ اور نیوز میں ان کی اکثر رپورٹیں چھپتی رہتی ہیں۔
یہ آواز انصار عباسی کی ہرگز نہیں۔
 

راشد احمد

محفلین
میں نے تو سنا تھا کہ پلاٹ انصارعباسی اور دوسرے سئنئیر صحافیوں کو بھی ملے تھے

لیکن نذیر ناجی نے کیوں گالیاں نکالیں؟ وہ آرام سے بات بھی کرسکتا تھا اور گالیوں سے تو بہتر تھا کہ وہ فون بند کردیتا
 
آپ کے سننے کی چیز نہیں ہے ایک عزت دار شخص نے گفتگو میں اپنی عزت تار تار کر لی ہے اسی پر رائے دی جا رہی ہے ۔ اس عزت دار شخص کو نذیر ناجی کہا جاتا ہے اور اس کی عزت اسکی زبان میں تھی یا شاید قلم میں ۔۔ یا شاید تھی ہی نہیں:cool:
 

زین

لائبریرین
اس سے کیا ہوگا ؟؟؟


سب ٹھیک ہی تو کہہ رہے ہیں اسی لیے تو میں بھی یہاں نہیں آیا ۔ :grin:
 
Top