پلٹ جانے کے یہ سارے عذر کٹتےہی رہیں گے۔۔۔برائے اصلاح

شیرازخان

محفلین
مفاعیلن ،فاعلاتِن ۔مفاعیلن ،فاعلاتن

پلٹ جانے کے یہ سارے عذر کٹتےہی رہیں گے
اگر چلتے ہی رہے تو سفر کٹتےہی رہیں گے

پرندے بھی خود کشی اب یہاں کرنے لگ پڑیں گے
اگر یونہی اس زمیں پر شجرکٹتےہی رہیں گے

نہیں چھوڑیں گے کسی دم کبھی اُڑنے کی تمنا
یہ پر کٹتےہی رہیں ہیں یہ پر کٹتےہی رہیں گے

چلو منشیات کو اب جلائیں اور راکھ کر دیں
جگر کے ٹکڑوں کے ورنہ جگر کٹتےہی رہیں گے

بے انصافی، سود،رشوت،انہی بد عنوانیوں میں
ہماری محنت کے کب تک ثمر کٹتےہی رہیں گے؟

یہاں فرقوں کے جو دھاگے مسلمانو ں نے بُنے ہیں
نہیں سلجھیں گے یہ ہرگز مگر کٹتےہی رہیں گے

الف عین
 

الف عین

لائبریرین
یہ بحر و زمین غیر مانوس ہے، اس کو مانوس میں ہی بدلو تو دیکھا جائے۔
مثلاً
اگر چلتے رہے تو یہ سفر کٹتے رہیں گے۔
مفاعیلن مفاعیلن فعولن

عذر میں ذال پر جزم ہے۔
 

شیرازخان

محفلین
یہ بحر و زمین غیر مانوس ہے، اس کو مانوس میں ہی بدلو تو دیکھا جائے۔
مثلاً
اگر چلتے رہے تو یہ سفر کٹتے رہیں گے۔
مفاعیلن مفاعیلن فعولن

عذر میں ذال پر جزم ہے۔

استاد جی آپ کی مراد یہ ارکان ہیں
مفاعیلن مفاعیلن مفاعیلن فعولن؟؟
اور کیا یہ بحر بھی غیر مانوس ہے۔
مفاعیلن فعولن مفاعیلن فعولن؟؟
 

الف عین

لائبریرین
یہ دونوں مانوس بحور ہیں۔ مفاعیلن ایک بار کم کرنے سے ہی وہ بحر بنتی ہے جس کا میں نے مشورہ دیا تھا کہ
اگر چلتے رہے تو یہ سفر کٹتے رہیں گے۔
 

شیرازخان

محفلین
مفاعیلن فعولن مفاعیلن فعولن

یہ لمبے فاصلوں کے ڈگرکٹتے رہیں گے
اگر چلتے رہے تو سفر کٹتے رہیں گے

پرندے خود کشی اب یہاں کرنے لگیں گے
اگر یونہی زمیں پر شجرکٹتے رہیں گے

نہیں ہم چھوڑ سکتے کبھی اُڑنے کی خواہش
یہ پر کٹتے رہیں ہیں یہ پر کٹتے رہیں گے

اگر یونہی بڑھیں گیں یہ بد عنوانیاں بھی
تو یاں محنت کے سارے ثمر کٹتے رہیں گے

یہ جو فرقوں کے دھاگے ہیں اب اسلام میں سب
نہیں سلجھیں گے ہرگز مگر کٹتے رہیں گے

الف عین
 

الف عین

لائبریرین
ذرا املا درست کر لو پہلے
یہ پر کٹتے رہیں ہیں یہ پر کٹتے رہیں گے
÷÷یہ پر کٹتے رہے ہیں۔۔۔
اگر یونہی بڑھیں گیں یہ بد عنوانیاں بھی
÷÷اگر یونہی بڑھیں گی یہ بد عنوانیاں بھی
البتہ کئی مصرعوں میں روانی مار کھا رہی ہے۔ نطور خاص اس میں دیکھو
یہ جو فرقوں کے دھاگے ہیں اب اسلام میں سب
اگر یوں کہو تو صاف اور رواں ہو جائے
جو اب اسلام میں ہیں، بہت فرقوں کے دھاگے
اس کے علاوہ
پرندے خود کشی اب یہاں کرنے لگیں گے
۔۔اب‘ بھرتی کا لفظ ہے۔ اس کے علاوہ ’گے‘ ردیف میں بھی ہے۔ اس کا متبادل کچھ سوجھ نہیں رہا ہے اس وقت۔
اور
اگر یونہی بڑھیں گی یہ بد عنوانیاں بھی
۔۔یہ بد عنوانیاں گر یوں ہی بڑھتی رہیں گی

تو یاں محنت کے سارے ثمر کٹتے رہیں گے
بھی روانی چاہتا ہے
اگر محنت کے سارے ثمر۔۔۔۔
یا
ثمر محنت کے یوں ہی اگر۔۔۔۔۔
کیا جا سکتا ہے
 
Top