پلیز بتا دیں؟

زیک

مسافر
اب یہ کیسے ہوگیا
14ww3di.jpg

یہ تو لیپ ٹاپ نے ہی مجھے پاگل بنایا:(
یہ تو اچھا ہوا
 
arifkarim

معطل
یہاں دیکھیں۔ دائیں طرف میرا ایچ پی اومن اور بائیں طرف لینووو کا آئیڈیا پیڈ۔ قریباً ایک جیسی کنفیوگوریشن ہے اور قیمت میں اتنا فرق۔ نیز نیٹ پر اسی لینوو ماڈل کی ناقص اخراج حرارت سسٹم پر متعدد دھاگے مل جائیں گے۔
 
قیصرانی

لائبریرین
کیا میک بک پرو پر شفٹ ہو رہے ہیں؟
بتدریج منتقلی ہوگی کہ جب تک موجودہ سامان چل رہا ہے، چلتا رہے گا۔ یعنی پہلے آئی فون، پھر شاید آئی پیڈ کہ ٹیبلٹ دو سال پرانا ہے، پھر شاید ڈیسک ٹاپ کہ وہ تین چار سال پرانا ہے اور پھر لیپ ٹاپ کہ لیپ ٹاپ ستمبر میں لیا تھا آپ کی طرف آنے سے ایک دن قبل
 
اچھا آئیڈیا ہے۔ میں نے ویسے ایک ہی کمپنی پر ریلائنس کی بجائے ایپل کا آئی فون، ایچ پی کا لیپ ٹاپ اور سیمسنگ کا ٹیبلٹ لیا ہوا ہے۔ اسکا فائدہ یہ ہے کہ بیک وقت تینوں مشہور آپریٹنگ سسٹمز تک رسائی رہتی ہے اور جو کام ایک جگہ نہیں ہو سکتا وہ دوسری جگہ ہو جاتا ہے۔
 
قیصرانی

لائبریرین
یہاں دیکھیں۔ دائیں طرف میرا ایچ پی اومن اور بائیں طرف لینووو کا آئیڈیا پیڈ۔ قریباً ایک جیسی کنفیوگوریشن ہے اور قیمت میں اتنا فرق۔ نیز نیٹ پر اسی لینوو ماڈل کی ناقص اخراج حرارت سسٹم پر متعدد دھاگے مل جائیں گے۔
یہاں دیکھیے کہ لینوو کی قیمت 999 پاؤنڈ ہے
یہاں ایچ پی والے کی قیمت 1199 یورو، یعنی کرنسی کا فرق نکال کر لگ بھگ ایک جیسا
دوسرا آپ نے شاید توجہ نہیں دی، مگر لینوو میں 16 جی بی ریم ہے اور ایچ پی میں 8 جی بی
 
قیصرانی

لائبریرین
اچھا آئیڈیا ہے۔ میں نے ویسے ایک ہی کمپنی پر ریلائنس کی بجائے ایپل کا آئی فون، ایچ پی کا لیپ ٹاپ اور سیمسنگ کا ٹیبلٹ لیا ہوا ہے۔ اسکا فائدہ یہ ہے کہ بیک وقت تینوں مشہور آپریٹنگ سسٹمز تک رسائی رہتی ہے اور جو کام ایک جگہ نہیں ہو سکتا وہ دوسری جگہ ہو جاتا ہے۔
میری عادت ہے کہ جو چھوڑ دیا تو پھر چھوڑ دیا۔ ویسے بھی ونڈوز سے متنفر ہو گیا ہوں کہ ابھی ونڈوز 10 کی نئی اپ ڈیٹ آئی ہے۔ اس سے پہلے میں نے کلین انسٹال کی تھی یعنی لینوو کی یوٹیلیٹیز سے جان چھڑا لی۔ اب نئی اپ ڈیٹ میں پھر سے وہی سارا جنک نازل ہو گیا ہے
سو جب ایپل لینا شروع کروں گا تو پھر وہی چلے گا
 
arifkarim

معطل
یہاں دیکھیے کہ لینوو کی قیمت 999 پاؤنڈ ہے
یہاں ایچ پی والے کی قیمت 1199 یورو، یعنی کرنسی کا فرق نکال کر لگ بھگ ایک جیسا
دوسرا آپ نے شاید توجہ نہیں دی، مگر لینوو میں 16 جی بی ریم ہے اور ایچ پی میں 8 جی بی
ہو سکتا ہے دیگر ممالک کی شاپس میں قیمت مختلف ہو۔ ناروے میں ان دونوں کی قیمتوں میں قریباً 200 ڈالر کا فرق ہے۔ نیز لینوو والا 1 کلو وزنی ہے شاید ڈی وی ڈی برنر کی وجہ سے۔
 
جی، مگر ان کی ریلیز کی معلومات مجھے نہیں مل رہیں۔ ایچ پی والا ماڈل شاید نارڈک ممالک کے لیے نکالا گیا ہے جبکہ لینوو کا بین الاقوامی طور پر ہر جگہ
ویسے مجھے شک ہے کہ لینوو کی بیٹری شاید زیادہ طاقتور ہو ایچ پی سے۔ اس سے وزن کا فرق پڑ جاتا ہے
 
arifkarim

معطل
ویسے بھی ونڈوز سے متنفر ہو گیا ہوں کہ ابھی ونڈوز 10 کی نئی اپ ڈیٹ آئی ہے۔ اس سے پہلے میں نے کلین انسٹال کی تھی یعنی لینوو کی یوٹیلیٹیز سے جان چھڑا لی۔ اب نئی اپ ڈیٹ میں پھر سے وہی سارا جنک نازل ہو گیا ہے
یہ کیسے ممکن ہے؟ کلین انسٹال کے بعد لینووو کے بلٹ ان پروگرام کہاں سے نازل ہو گئے؟
 
قیصرانی

لائبریرین
یہ کیسے ممکن ہے؟ کلین انسٹال کے بعد لینووو کے بلٹ ان پروگرام کہاں سے نازل ہو گئے؟
ونڈوز 10 کا نیا ورژن آیا ہے اور اس کے ساتھ یہ بھی نازل۔ اس سے اندازہ لگا لیں کہ یہ لوگ کس حد تک جا سکتے ہیں سسٹم کا کباڑہ کرنے کی خاطر
 
مجھے شبہ ہے آپنے ونڈوز 10 میں ڈرائیورز کی خودکار اپڈیٹنگ کا سسٹم آن کیا ہوا ہے۔ اسکو آف کرنے پر یہ بلائیں نازل نہیں ہوتیں۔
 
قیصرانی

لائبریرین
مجھے شبہ ہے آپنے ونڈوز 10 میں ڈرائیورز کی خودکار اپڈیٹنگ کا سسٹم آن کیا ہوا ہے۔ اسکو آف کرنے پر یہ بلائیں نازل نہیں ہوتیں۔
یہی تو مسئلہ ہے کہ میں نے آٹو اپ ڈیٹ پر محض کریٹیکل اور امپورٹینٹ اپ ڈیٹس آن کی ہوئی ہیں، آپشنل کو دیکھ کر کرتا ہوں۔ مگر یہ ونڈوز 10 کا نیا ورژن آیا تھا کئی جی بی کا۔ اس کی انسٹالیشن بھی مسئلہ کرتی رہی، تین یا چار مرتبہ ڈاؤن لوڈ ہو کر انسٹال ہوئی اور پھر جا کر فائنل کی گئی۔ اور اس کے ساتھ یہ نحوست الگ سے
 
کعنان

محفلین
السلام علیکم

برطانیہ کی نسبت یورپ میں الیکٹرونکس پروڈکٹس بہت مہنگی ہیں، اس کی وجہ میٹیریل میں ہے، جرمنی میں ایک مرتبہ اتفاق ہوا، کوالٹی بہت اچھی ہے اور وزن میں بھی بھاری، پائیدار اور دیرپا۔ یہاں تو 150£ سے 300£ تک نئی کروم بک، نوٹ بک اور لیپ ٹاپ مل جاتے ہیں، ایک سال کی وارنٹی کے بعد اگر کوئی خرابی پیدا ہو جائے تو ٹیکنیشن بھی کہہ دیتے ہیں نیا ہی خرید لیں تو بہتر ہے اس پر لیبر چارج بہت ہونگے۔

والسلام
 
arifkarim

معطل
یہی تو مسئلہ ہے کہ میں نے آٹو اپ ڈیٹ پر محض کریٹیکل اور امپورٹینٹ اپ ڈیٹس آن کی ہوئی ہیں، آپشنل کو دیکھ کر کرتا ہوں۔ مگر یہ ونڈوز 10 کا نیا ورژن آیا تھا کئی جی بی کا۔ اس کی انسٹالیشن بھی مسئلہ کرتی رہی، تین یا چار مرتبہ ڈاؤن لوڈ ہو کر انسٹال ہوئی اور پھر جا کر فائنل کی گئی۔ اور اس کے ساتھ یہ نحوست الگ سے
آپنے کلین انسٹال کیا تھا یا اپگریڈ؟ میرے طریقہ سے کلین انسٹال کر کے دیکھیں۔ اور انٹرنیٹ کنیکٹ کرنے سے قبل ان دو دھاگوں پر عمل کر لیں:
Windows Update Automatic Updates - Enable or Disable in Windows 10
Device Driver Automatic Installation - Turn On or Off in Windows 10
 
ایس ایس ڈی جب خریدی اور لگائی تو اس وقت ہی ونڈوز 10 کلین انسٹال کر لی تھی۔ پھر اسی کلین انسٹال پر ونڈوز 10 کا نیا ورژن آیا اور پھر چراغوں میں روشنی نہ رہی
 
یعنی آپنے اپگریڈ کیا تھا۔ خیر میرا مشورہ ہے کہ مائکروسافٹ کی سائٹ سے پوری ونڈوز دوبارہ ڈاؤنلوڈ کر کے انسٹال کر لیں۔ یوں آپکو جدید ترین ورژن مل جائے گا اور پرانے ورژن کے بگز نہیں ملیں گے جو عموما اپگریڈ کرنے کیساتھ نازل ہوتے رہتے ہیں۔
 
Top