یونس جو تحریر تم لکھ رہے ہو، وہ یونی کوڈ ہی ہے۔ اردو کے کسی سافٹ وئر کے بغیر ایسی اردو یا کوئی بھی زبان لکھنا جو ساری دنیا میں اسی زبان کے طور پر پڑھی جا سکے یونی کوڈ کے ذریعے ہی ممکن ہے۔ کیوں کہ ہم ’الفُ‘ لکھیں گے تو الف کی ویلیو ہی کمپیوٹر پڑھے گا کہ یہ اردو زبان کا الف ہے، اور اگر عبرانی کا الف لکھیں گے تو وہ عبرانی کے الف کے طور پر ہی پہچانے گا۔ چناں چہ ہر زبان کے ہر حرف کا اپنا ایک شناختی نمبر یا کوڈ ہوتا ہے۔ اس لئے اس نظام کو یونی کوڈ کہتے ہیں۔ آپ اس تحریر کو کاپی پیسٹ کر سکے اپنا ورڈ ڈاکیومینٹ یا نوٹ پیڈ کا ٹیکسٹ فائل بنا سکتے ہیں۔ اس کو استعمال کرنا ہو ہر جگہ تو اپنے کمپیوٹر میں اردو سپورٹ انسٹال کرنی ہوگی۔ ڈیفالٹ میں ونڈوز مقتدرہ قسم کا کی بورڈ انسٹال کر دیتا ہے جب آپ اردو کا اضافہ کریں تو۔ سوتی قسم کا کی بورڈ چاہیں تو ڈاؤن لوڈ کر کے انسٹال کرنا ہوگا۔
دیکھئے اسی فورم میں چسپاں موضوع۔۔۔