اظہرالحق
محفلین
دو مہینے ہو گئے ہیں ہسپتال کے بستر پر ، دو مہینے پہلے کے ایک دن صبح آفس جانے کے لئے جب تیار ہو رہا تھا تو لگا کہ جسم کمزور ہو رہا ہے ، مگر سوچا کہ کسل مندی ہے کہ کام اور ٹنشن سے ایسا محسوس ہوتا ہے ، خود ڈرائیو کر کہ آفس گیا ، مگر کمزوری بڑھتی گئی ، دبئی ایک کام سے گیا ، جہاں محسوس ہوا کہ میں اب چل نہی پا رہا ، مختصر اگلی صبح تک بالکل جسم سے جان نکل گئی اور میں نہ اٹھ بیٹھ سکتا تھا نہ ۔۔۔۔ ہاتھ پوری طرح سے اٹھا پا رہا تھا اکیلا رہتا تھا بڑی مشکل سے ایک دوست اعجاز اور ندیم کو بلایا ، اور پھر ہسپتال داخل ہو گیا ۔۔۔۔۔۔ دو دن تک ٹیسٹ ہوئے اور مجھے بتایا گیا کہ مجھے گیلم بیری سینڈروم ہے اور اس کا علاج ھے صرف پلازمہ یا پور بلڈ چینج جو ممکن نہیں ہے اور دوسرا علاج ھے اینٹی باڈیز جو بہت مہنگا ہے مگر اللہ کا شکر کہ میرا وہ علاج شروع ہو گیا ، بائیس دن کے بعد جب کچھ ریکوری ہونا شروع ہوئی تو کہا گیا کہ اب ہسپتال آپکو ڈسچارج کرے گا اور میرے پاس صرف ایک راستہ تھا کہ میں پاکستان آ جاؤں مگر کیسے نہ اٹھ سکتا تھا نہ بیٹھ سکتا تھا چلنا تو دور کی بات ، اپنے برادر ان لاء کو کہا اور اسکی مدد سے پنڈی کے ایک ہسپتال میں آ گیا جو میری سسٹر نے بنایا ہے ، آج دو مہینے بعد اس قابل ہوا ہوں کہ کی بورڈ استعمال کر سکوں ، ابھی چل نہیں سکتا ، ہاتھوں میں بھی گرفت نہیں ہے اتنی ، مگر الحمدوللہ ریکوری ہو رہی ہے ، ڈاکٹرز کہتے ہیں کہ شاید مزید دو ماہ لگیں گے چلنے میں ۔ ۔ ۔ ۔
آپ دوستوں سے دعا کی التماس ہے ۔۔ ۔۔ اور کیا کہوں ،،،،،،،،،،،
کوشش کروں گا کہ کچھ لکھتا رہوں ۔ ۔۔ ۔ ۔ ویسے پچھلے دو مہینے سے دنیا سے ان ٹچ رہا یہ بھی نہیں پتہ تھا کہ تاریخ کیا ہے دن کیا ہے اور وقت کیا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دعاؤں کا طالب رہوں گا ۔۔۔۔۔۔۔
آپ دوستوں سے دعا کی التماس ہے ۔۔ ۔۔ اور کیا کہوں ،،،،،،،،،،،
کوشش کروں گا کہ کچھ لکھتا رہوں ۔ ۔۔ ۔ ۔ ویسے پچھلے دو مہینے سے دنیا سے ان ٹچ رہا یہ بھی نہیں پتہ تھا کہ تاریخ کیا ہے دن کیا ہے اور وقت کیا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دعاؤں کا طالب رہوں گا ۔۔۔۔۔۔۔