پنجاب، کشمیر اور خیبر پختونخواہ میں سیلاب کا خطرہ

عاطف بٹ

محفلین
پنجاب، کشمیر اور خیبر پختونخواہ کے مختلف علاقوں میں شدید بارشوں کے باعث کئی لوگ جاں بحق ہوچکے ہیں اور محکمہء موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق ان علاقوں میں مزید بارشوں کا امکان ہے۔ ان بارشوں سے دریائے راوی، دریائے جہلم اور دریائے سندھ میں پانی کی سطح بلند ہورہی ہے جبکہ دریائے کابل، دریائے کرم اور دریائے سوات میں آئندہ اڑتالیس گھنٹوں کے دوران سیلاب کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ علاوہ ازیں، سندھ میں نوشہرہ اور دریائے چناب کے نشیبی علاقوں میں سیلاب کی وارننگ جاری کردی گئی ہے۔

اللہ تعالیٰ سے دعا کیجئے کہ وہ ہمارے ملک پر اپنا رحم کرے!
 
mfdarvesh

محفلین
اللہ اپنا کرم فرمائے آمین
پھر یہ سارا پانی ضائع ہو جائے گا، ہم کب ڈیم بنائیں گے اور کب ہمیں عقل آئے گی۔
 
عاطف بٹ

محفلین
اللہ اپنا کرم فرمائے آمین
پھر یہ سارا پانی ضائع ہو جائے گا، ہم کب ڈیم بنائیں گے اور کب ہمیں عقل آئے گی۔
اگر یہاں ہم سے مراد پاکستان کے حکمران ہیں تو انہیں تب سمجھ آئے گی جب عام آدمی کو عقل آئے گی اور وہ خود ٹھیک ہونے کے بعد اپنا حق لینے کے لئے حقیقی جدوجہد کرے گا۔
 
mfdarvesh

محفلین
اگر یہاں ہم سے مراد پاکستان کے حکمران ہیں تو انہیں تب سمجھ آئے گی جب عام آدمی کو عقل آئے گی اور وہ خود ٹھیک ہونے کے بعد اپنا حق لینے کے لئے حقیقی جدوجہد کرے گا۔

کیسے آئے گا
جب ملتان کا ایک بندہ کہتا ہے کہ میرا مرشد سپریم کورٹ کے سامنے ڈٹ گیا ہے تو میرے لیے بھی ڈٹ جائے گا، شیر ہے میں تو اس کو ہی ووٹ دوں گا
اب کس کو عقل آئے،
جب تعلیم کا یہ معیا رہے، لوگ کہتے ہیں یہ شریف بندہ ہے اس کو کیوں ووٹ دوں یہ میرے ساتھ تھانے نہیں جائے گا اور میرا بندہ نہیں چھڑوائے گا
جناب یہ حقیقت ہے
 
سر، میں نے بھی کچھ ایسی ہی بات کی ہے مگر مختلف الفاظ میں۔
 
عاطف بٹ

محفلین
اللہ بنائے گا۔۔۔ دعاؤں میں لگے رہیں۔
بہت معذرت فاتح بھائی مگر اللہ ڈیم بنانے والا ٹھیکیدار نہیں ہے۔ وہ باہمت، غیرت مند اور نیک نیت لوگوں کی مدد کرتا ہے، کسی بزدل، بے حمیت اور بدطینت قوم سے تو اس نے امداد و اعانت کا کوئی وعدہ نہیں کررکھا۔
 
الف نظامی

لائبریرین

فاتح

معذرت کی ضرورت نہیں برادرم! شاید ہمارے مزاج سے واقف نہ ہونے کے باعث آپ ہمارے جملے میں پوشیدہ طنز کو سمجھ نہیں سکے۔ :)
 
Top