پنجابی اسباق - مشورہ درکار

ابو ہاشم

محفلین
پنجابی جاننے والے اصحاب سے پنجابی اسباق کی تشکیل و ترتیب بارے مشوروں کے لیے گذارش ہے۔
اس سلسلے میں پہلا سبق ملاحظہ فرمائیے۔

پہلا سبق
(پہلا سبق)​

اے ..... اے = یہ ..... ہے

اے پَکھّا اے = یہ پنکھا ہے

او ..... اے = وہ ..... ہے

او کَند اے = وہ دیوار ہے

اے بُوہا اے تے او باری اے = یہ دروازہ ہے اور وہ کھڑکی ہے

تے = اور

اے ..... نیں =یہ ..... ہیں

اے اِٹّاں نیں = یہ اینٹیں ہیں

او ..... نیں = وہ ..... ہیں

او وَٹّے نیں = وہ پتھر ہیں

اِٹ = اینٹ (ج: اِٹّاں)

وَٹّا = پتھر (ج: وَٹّے)

او پاس ہو گئی اے = وہ پاس ہو گئی ہے

اے فیل ہو گیا اے = یہ فیل ہو گیا ہے

میں ..... آں = میں .....ہوں

اَسّی ..... آں = ہم ..... ہیں

میں سپاہی آں = میں سپاہی ہوں

اَسّی پاکستانی آں = ہم پاکستانی ہیں

تُوں ..... ایں = تُو ..... ہے

تُسّی ..... او = تم ..... ہو / آپ ..... ہیں

تُوں بیمار ایں =تو بیمار ہے

تُسی ٹھیک او = آپ ٹھیک ہیں

تُسّی کو تُسِّیں اور اَسّی کو اَسِّیں بھی کہا جاتا ہے۔

تُسّی = تُسِّیں = تم (جمع)، آپ (جمع)، آپ (واحد، برائے تعظیم)

اَسّی = اَسِّیں = ہم
 
آخری تدوین:

ابو ہاشم

محفلین
پہلے سبق میں مزید یہ باتیں شامل نہ کر دیں؟

خاص اسمائے اشارہ (اَیہہ اور اَؤہ):
'اے' قریب کے لیے اور 'او' دور کے لیے عام اسمائے اشارہ ہیں۔
ان کے علاوہ پنجابی میں دو خاص اسمائے اشارہ بھی ہیں 'اَیہہ' اور'اَؤہ' ۔ اَیہہ قریب کے لیے اور اَؤہ دور کے لیے۔ یہ زیادہ زوردار ہیں اور ان کے ساتھ ہاتھ یا آنکھ یا جسم کے کسی اور حصے کے ساتھ اشارہ بھی شامل ہوتا ہے۔ جبکہ اے اور او کے ساتھ ہاتھ یا آنکھ کا اشارہ ضروری نہیں۔

اردو 'ہے' کے لیے پنجابی میں دو الفاظ استعمال ہوتے ہیں ایک 'اے' جو عام مفہوم میں استعمال ہوتا ہے اور دوسرا 'ایہہ' جو 'موجود ہے' کے مفہوم کے لیے استعمال ہوتا ہے۔اردو میں اس مفہوم کے لیے 'ہے' زوردار انداز میں ادا کیا جاتا ہے۔
اے کتاب اے = یہ کتاب ہے
کتاب اَیہہ = کتاب موجود ہے
 
الف نظامی

لائبریرین

ضرور شامل کریں۔ ماشاء اللہ ، بہت اچھا کام!
 
جاسمن

لائبریرین
پنجابی جاننے والے اصحاب سے پنجابی اسباق کی تشکیل و ترتیب بارے مشوروں کے لیے گذارش ہے۔
اس سلسلے میں پہلا سبق ملاحظہ فرمائیے۔

پہلا سبق
(پہلا سبق)​

اے ..... اے = یہ ..... ہے

اے پَکھّا اے = یہ پنکھا ہے

او ..... اے = وہ ..... ہے

او کَند اے = وہ دیوار ہے

اے بُوہا اے تے او باری اے = یہ دروازہ ہے اور وہ کھڑکی ہے

تے = اور

اے ..... نیں =یہ ..... ہیں

اے اِٹّاں نیں = یہ اینٹیں ہیں

او ..... نیں = وہ ..... ہیں

او وَٹّے نیں = وہ پتھر ہیں

اِٹ = اینٹ (ج: اِٹّاں)

وَٹّا = پتھر (ج: وَٹّے)

او پاس ہو گئی اے = وہ پاس ہو گئی ہے

اے فیل ہو گیا اے = یہ فیل ہو گیا ہے

میں ..... آں = میں .....ہوں

اَسّی ..... آں = ہم ..... ہیں

میں سپاہی آں = میں سپاہی ہوں

اَسّی پاکستانی آں = ہم پاکستانی ہیں

تُوں ..... ایں = تُو ..... ہے

تُسّی ..... او = تم ..... ہو / آپ ..... ہیں

تُوں بیمار ایں =تو بیمار ہے

تُسی ٹھیک او = آپ ٹھیک ہیں

تُسّی کو تُسِّیں اور اَسّی کو اَسِّیں بھی کہا جاتا ہے۔

تُسّی = تُسِّیں = تم (جمع)، آپ (جمع)، آپ (واحد، برائے تعظیم)

اَسّی = اَسِّیں = ہم
بہت خوب!
 
جاسمن

لائبریرین
پہلا سبق
عام اسمائے اشارہ کا استعمال
1. اے (ترجمہ: یہ) (تلفظ: جیسا کہ سے، جے)
اے، ہے کے لیے بھی بولتے ہیں۔ دونوں کا تلفظ ایک ہی ہے۔
2. او (ترجمہ: وہ) (تلفظ: جیسا کہ لو، جو،کو)
مزید الفاظ
1. تے (ترجمہ: اور)،(تلفظ: جیسا کہ سے)
2. پَکھّا (ترجمہ: پنکھا)،(جمع: پَکھّے)
3. کَند (ترجمہ: دیوار)، (جمع: کَنداں) ،(حدیقہ کیانی کا گانا: بوہے ،باریاں تے کنداں ٹپ کے)
4. بُوہا (ترجمہ: دروازہ)، (جمع: بُوہے) ،(حدیقہ کیانی کا گانا : بوہے، باریاں تے کنداں ٹپ کے)،
5. باری (ترجمہ: کھڑکی), (جمع:باریاں)،(حدیقہ کیانی کا گانا: بوہے، باریاں تے کنداں ٹپ کے)
6۔ اِٹّ ، (ترجمہ: اینٹ)، (جمع: اِٹّاں)
7۔ نیں (تلفظ:جیسا کہ " میں" درمیان کے لیے آتا ہے۔) (ترجمہ: ہیں)
8۔ وَٹّا، (ترجمہ: پتھر) ، (جمع: وَٹّے)

مثالیں
1. اے ..... اے۔ (یہ ..... ہے۔)
اے پَکھّا اے۔ (یہ پنکھا ہے۔)

2. او ..... اے۔ (وہ ..... ہے۔)
او کَند اے۔ ( وہ دیوار ہے۔)

3. اے بُوہا اے تے او باری اے۔ ( یہ دروازہ ہے اور وہ کھڑکی ہے۔)

4. اے ..... نیں ۔ (یہ..... ہیں۔)

5. اے اِٹّاں نیں ۔ ( یہ اینٹیں ہیں۔)

6. او ..... نیں ۔ ( وہ ..... ہیں۔)

7۔ او وَٹّے نیں ۔ ( وہ پتھر ہیں۔)

8۔ او پاس ہو گئی اے ۔ ( وہ پاس ہو گئی ہے۔)

9۔ اے فیل ہو گیا اے ۔ ( یہ فیل ہو گیا ہے۔)
 
جاسمن

لائبریرین
پہلے سبق کی مشق
سوال نمبر 1. خالی جگہ میں عام اسمائے اشارہ لکھیں۔
الف۔..... کُڑی (لڑکی) اے تے .... مُنڈا اے۔
ب۔.... سیب اے تے .... امرود اے ۔
ج۔ ..... پِنڈ اے تے ..... شہر اے۔
د۔ ..... میں آں تے ..... تُوں ایں۔

سوال نمبر 2۔
درست کے آگے
✅ اور غلط کے آگے ❎ لگائیں۔
الف۔ او میز آں۔
ب۔ اے میز اے۔
ج۔ او کتاب نیں۔
د۔ او پینسل اے۔

سوال نمبر 3. مندرجہ ذیل اسماء لگا کے "او" ، "اے" اور "نیں" کا استعمال کریں۔
جگ، چاء، پانی، ساگ، مکئی ، پٹھے، مَجّاں (ترجمہ: بھینسیں)،
 
ابو ہاشم

محفلین
پہلا سبق
عام اسمائے اشارہ کا استعمال
1. اے (ترجمہ: یہ) (تلفظ: جیسا کہ سے، جے)
اے، ہے کے لیے بھی بولتے ہیں۔ دونوں کا تلفظ ایک ہی ہے۔
2. او (ترجمہ: وہ) (تلفظ: جیسا کہ لو، جو،کو)
مزید الفاظ
1. تے (ترجمہ: اور)،(تلفظ: جیسا کہ سے)
2. پَکھّا (ترجمہ: پنکھا)،(جمع: پَکھّے)
3. کَند (ترجمہ: دیوار)، (جمع: کَنداں) ،(حدیقہ کیانی کا گانا: بوہے ،باریاں تے کنداں ٹپ کے)
4. بُوہا (ترجمہ: دروازہ)، (جمع: بُوہے) ،(حدیقہ کیانی کا گانا : بوہے، باریاں تے کنداں ٹپ کے)،
5. باری (ترجمہ: کھڑکی), (جمع:باریاں)،(حدیقہ کیانی کا گانا: بوہے، باریاں تے کنداں ٹپ کے)
6۔ اِٹّ ، (ترجمہ: اینٹ)، (جمع: اِٹّاں)
7۔ نیں (تلفظ:جیسا کہ " میں" درمیان کے لیے آتا ہے۔) (ترجمہ: ہیں)
8۔ وَٹّا، (ترجمہ: پتھر) ، (جمع: وَٹّے)

مثالیں
1. اے ..... اے۔ (یہ ..... ہے۔)
اے پَکھّا اے۔ (یہ پنکھا ہے۔)

2. او ..... اے۔ (وہ ..... ہے۔)
او کَند اے۔ ( وہ دیوار ہے۔)

3. اے بُوہا اے تے او باری اے۔ ( یہ دروازہ ہے اور وہ کھڑکی ہے۔)

4. اے ..... نیں ۔ (یہ..... ہیں۔)

5. اے اِٹّاں نیں ۔ ( یہ اینٹیں ہیں۔)

6. او ..... نیں ۔ ( وہ ..... ہیں۔)

7۔ او وَٹّے نیں ۔ ( وہ پتھر ہیں۔)

8۔ او پاس ہو گئی اے ۔ ( وہ پاس ہو گئی ہے۔)

9۔ اے فیل ہو گیا اے ۔ ( یہ فیل ہو گیا ہے۔)
زبردست ۔ ما شاء اللّٰہ
 
ابو ہاشم

محفلین
د۔ ..... میں آں تے ..... تُوں ایں۔
اس میں خالی جگہوں پر کیا لگے گا ؟
جگ، چاء، پانی، ساگ، مکئی ، پٹھے، مَجّاں (ترجمہ: بھینسیں)،
مجّاں ہے یا مجھّاں؟ سرگودھا اور آس پاس کے علاقوں میں مجھّاں رائج ہے ۔
چاء ہے یا چاہ؟ میں تو چاہ ہی سنا ہے۔
 
جاسمن

لائبریرین
اس میں خالی جگہوں پر کیا لگے گا ؟

مجّاں ہے یا مجھّاں؟ سرگودھا اور آس پاس کے علاقوں میں مجھّاں رائج ہے ۔
چاء ہے یا چاہ؟ میں تو چاہ ہی سنا ہے۔
ابو ہاشم! میری پنجابی بہت ودھیا نہیں ہے۔ ماشاءاللہ آپ نے اس کام کا بیڑہ اٹھایا ہے اور خوب تیاری بھی کی ہے۔
یہ صرف چھوٹی سی مدد ہے بس۔
مختلف علاقوں میں پنجابی کے مختلف لہجے ہیں۔
ہمارے ہاں گاں تے مج ہوندیاں نیں۔
گاواں تے مجّاں۔
نہ گاواں میں ھ ہے نہ ہی مجاں میں ھ ہوتا ہے۔ لیکن سرگودھا کی پنجابی کافی مختلف ہے۔ میں جب بھی وہاں جاتی تھی تو بہت حیران ہوتی تھی۔
ہمارے ہاں چائے کو چاء کہتے ہیں۔ لگتا ہے کہ سرگودھا میں ہ کو زیادہ استعمال کیا جاتا ہے۔
 
جاسمن

لائبریرین
پہلے سبق میں صرف عام اسمائے اشارہ ہوں اور ان سے بنائے جانے والے فقرے۔ نیز شروع میں ان تمام الفاظ کی فہرست، ان کا ترجمہ، ان کی جمع، ان کا تلفظ بھی ہو۔ اگر کہیں کسی مشہور کہاوت، بولی، ماہیے، شعر، گانے وغیرہ میں اس کا استعمال کیا گیا ہو تو وہ بھی مثال کے لیے بتایا جائے۔
اسی طرح دوسرے سبق میں خاص اسمائے اشارہ اور باقی سب پہلے کی طرح۔
 
جاسمن

لائبریرین
میں بچپن سے پنجاب میں رہی ہوں اور میرے والد مرحوم (اللہ مغفرت فرمائے۔ آمین!) اکثر سکھر جایا کرتے تھے۔ وہاں اس طرح پنجابی کے جملے بولے جاتے تھے۔
او آئے تھے۔
او کہندے تھے۔
وغیرہ
جبکہ ہم یہاں ایسے بولتے تھے ۔
او آئے سی۔
او کہندے سی۔
 
ابو ہاشم

محفلین
پہلا سبق
عام اسمائے اشارہ کا استعمال
1. اے (ترجمہ: یہ) (تلفظ: جیسا کہ سے، جے)
اے، ہے کے لیے بھی بولتے ہیں۔ دونوں کا تلفظ ایک ہی ہے۔
2. او (ترجمہ: وہ) (تلفظ: جیسا کہ لو، جو،کو)
مزید الفاظ
1. تے (ترجمہ: اور)،(تلفظ: جیسا کہ سے)
2. پَکھّا (ترجمہ: پنکھا)،(جمع: پَکھّے)
3. کَند (ترجمہ: دیوار)، (جمع: کَنداں) ،(حدیقہ کیانی کا گانا: بوہے ،باریاں تے کنداں ٹپ کے)
4. بُوہا (ترجمہ: دروازہ)، (جمع: بُوہے) ،(حدیقہ کیانی کا گانا : بوہے، باریاں تے کنداں ٹپ کے)،
5. باری (ترجمہ: کھڑکی), (جمع:باریاں)،(حدیقہ کیانی کا گانا: بوہے، باریاں تے کنداں ٹپ کے)
6۔ اِٹّ ، (ترجمہ: اینٹ)، (جمع: اِٹّاں)
7۔ نیں (تلفظ:جیسا کہ " میں" درمیان کے لیے آتا ہے۔) (ترجمہ: ہیں)
8۔ وَٹّا، (ترجمہ: پتھر) ، (جمع: وَٹّے)

مثالیں
1. اے ..... اے۔ (یہ ..... ہے۔)
اے پَکھّا اے۔ (یہ پنکھا ہے۔)

2. او ..... اے۔ (وہ ..... ہے۔)
او کَند اے۔ ( وہ دیوار ہے۔)

3. اے بُوہا اے تے او باری اے۔ ( یہ دروازہ ہے اور وہ کھڑکی ہے۔)

4. اے ..... نیں ۔ (یہ..... ہیں۔)

5. اے اِٹّاں نیں ۔ ( یہ اینٹیں ہیں۔)

6. او ..... نیں ۔ ( وہ ..... ہیں۔)

7۔ او وَٹّے نیں ۔ ( وہ پتھر ہیں۔)

8۔ او پاس ہو گئی اے ۔ ( وہ پاس ہو گئی ہے۔)

9۔ اے فیل ہو گیا اے ۔ ( یہ فیل ہو گیا ہے۔)
ماشاء اللہ آپ نے بہت وضاحت شامل کر کے دوبارہ سبق ترتیب دیا۔
میں اس سے پہلے ہی یہ سبق پنجابی سیکھیے نامی لڑی شروع کرکے اس میں لگا چکا تھا۔ آپ کی وضاحتیں اس سے اگلے مراسلے میں دیتا ہوں۔ پھر اس کے بعد مشق شامل کروں گا۔
 
ابو ہاشم

محفلین
یہ فیصلہ کیسے ہو گا کہ تلفظ کس علاقے کا ہو؟
یہ تو مجھے بھی نہیں پتا۔ البتہ میں نے کسی سے سنا تھا کہ قصور کےعلاقے کی پنجابی کو ادبی لحاظ سے معیاری پنجابی سمجھا جاتا ہے یا شاید قرار دیا گیا ہے۔
البتہ بول چال کے اس سلسلے میں میرا خیال ہے کہ کسی لفظ کے جو بھی تلفظ معلوم ہوں وہ دے دیے جائیں
 
Top