الف نظامی

لائبریرین
بابا فرید الدین مسعود صاحب فرماتے ہیں:
سکر کھنڈ نبات گڑ ماکھیوں ماجھا دُدھ
سبھے وستوں مٹھیاں رب نہ پُجّن تُدھ

شکر/کھنڈ/نبات ،گڑ ، شہد ، بھینس کا دودھ
سب چیزیں میٹھی ہیں ، رب (کی مٹھاس) تک نہ پہنچے تم

الفاظ کے معانی:
کھنڈ: چینی
ماکھیوں:شہد
ماجھا دُدھ: بھینس کا دودھ
سبھے:سب
وستوں:اشیاء ، چیزیں
مٹھیاں: میٹھی ہیں
پُجّن : پہنچنا
تدھ: تم​
 
آخری تدوین:

الف نظامی

لائبریرین
اوہ شاعر ہوندے کر کے بالن جنہاں تن من بالے
خوش بیٹھن خوش ہسن والے نہ اوہ لوک سکھالے

احسن القصص از احمد یار ، صفحہ 224
وہ شاعر ہوتے ہیں جنہوں نے ایندھن بنا کر تن من کو جلایا
خوش بیٹھنے اور ہنسنے والے نہیں وہ لوگ سُکھی​

اوہ: وہ
ہوندے:ہوتے
بالن: جس کو جلایا جائے ، آگ لگائی جائے ، ایندھن ، چولہے میں جلانے کی لکڑیاں
جنہاں: جنہوں نے
بالے: جلائے
بیٹھن:بیٹھنا
ہسن:ہنسنا
سکھالے:سُکھی
 
آخری تدوین:

الف نظامی

لائبریرین
جے ہِک وال تیرے وِچ میاں، اپنی آپ خُودی دا
تاں بھی بُہت نرگ نُوں بالن، اِکسے عیب بدی دا
(میاں محمد بخش)

اگر ایک بال تم میں ہے (اے) میاں ، اپنی انا کا
تب بھی بہت جہنم کو ایندھن ، ایک ہی عیب بدی کا
جے: اگر
ہک: ایک
وال: بال
وچ: میں
خودی:انا
تاں:تب
نرگ: جہنم
بالن: وہ چیز جسے جلایا جائے ، چولہے میں جلانے کے لیے استعمال ہونے والی لکڑی ، ایندھن
اکسے: ایک ہی​
 
آخری تدوین:

الف نظامی

لائبریرین
کی لے سیں سچیا کُوڑ تھوں، کی لے سیں سچیا کُوڑ تھوں
کُجھ چانن ہوئے نہ دُھوڑ تھوں، کی لے سیں سچیا کوڑ تھوں

حاجی محمد نوشہ گنج بخش (1552ء - 1654ء)
کیا حاصل کرو گے اے سچے، جھوٹ سے تم، کیا حاصل کرو گے اے سچے، جھوٹ سے تم
کچھ روشنی نہ ہو دھول سے، کیا حاصل کرو گے اے سچے ، جھوٹ سے تم​
 
آخری تدوین:
Top