پنجابی بارے معلومات.

یوسف سلطان

محفلین
اس لڑی میں دی گئی تمام معلومات پنجابی شاہ مکھی ویب سائٹ سے لی گئیں۔
قدیم کتاب ( First book about human life )
AlifBay_zpsare9aymx.jpg

پہلی پنجابی لغت ( First Punjabi dictionary )
First_Dictionary_zpsmdv2zszi.jpg

پہلی گرائمر ( The first grammar )
G_Book_zpswmdsghuh.jpg

سب نالوں پُرانا اخبار ( First Punjabi newspaper )
Old_Newspaper_zpsckkx1fow.jpg

پنجابی رسالہ ( First Punjabi magazine )
Old_Magazine_zpsrnnppxbv.jpg


چھنٛدا بنٛدی ( Prosody, عروض ، پنگل )
Chhand_zpsl6k9y6iw.jpg

ادّھی ہ ( Punjabi Half Hay )
Half_hay_zpslumcpe2d.jpg

پنجابی دی ادبی بولی ( Literary Dialect of Punjabi )
Literary_Dialect_zps3wmcq7j2.jpg

پنجابی ( Punjabi )
Punjabi-1_zpstxuppo4f.jpg

سپت سنٛدھو ، واہیک ، پنجاب (sapata sindhu،vahika،punjab)
Punjab-1_zpsinkvimy5.jpg


سپت سنٛدھو ، واہیک ، پنجاب

رِگ وید ( ٦٠٠٠ ق م توں ١٢٠٠ ق م دے وِچکار کسے ویلے لکھیا گیا سی) وِچ کئی تھانٛواں تے سپت سندھو دا ذکر لبھدا ہے جیویں : سپت سندھو دے دریا ورِتر ( ایہہ ورِتر اسُر قبیلے نال تعلق رکھدا سی) دے کنٹرول وِچ ہَن۔ سپت سندھو دے معنی ہَن : ست دریاواں دی دھرتی، تے ایہہ ناں دنیا دی سب توں پرانی کتاب رِگ وید وِچ ساڈی دھرتی لئی ورتیا گیا ہے۔ اِک ہور مقدس کتاب “ ژند اوستا ” وِچ “ ہپت ہیندو جو ستّاں دریاواں تے پسریا ہویا ہے ” لکھیا ہویا ہے۔ سیاڻیاں دی کھوج دسدی ہے کہ جتھے لفظاں وچ س ورتیا جاندا ہے ایس کتاب وِچ “ ہ ” ورتیا گیا ہے۔انج ہپت ہیندو وی سپت سندھو دی اِک شکل ہے۔
سپت یا ہپت ( اجوکی فارسی ہفت) دا مطلب تاں ہویا ست۔ کیمبرج ہسٹری آف انڈیا تے میکس مُلر دسدے ہے کہ سنسکرت وِچ سمندر نُوں سنٛدھ آکھدے ہَن۔ کیوں جو کئیاں تھانٛواں تے دریائے سندھ دا گیرا ایڈا وڈّا ہُندا ہے کہ دُوجا کنڈھا نہیں دِسدا، ایس پاروں آریاں نے ایس دریا نُوں سمندر ہی سمجھیا ، انج ایس دا ناں سنٛدھ پے گیا۔ جد کہ امپیریل گزیٹئر آف انڈیا تے پروفیسر آپٹے وغیرہ دِیاں سنسکرت ڈکشنری وچ سنٛدھ لفظ “ سَینٛد ” دھاتو توں نکلیا دسیا گیا ہے ۔ سینٛد دے معنی ویہن یا وگّن دسّے گئے ہَن۔ ایس دا مطلب ایہہ ہویا کہ اوہ دریا جو سدا وگدا رہوے۔ مکس مُلر ایہہ وی آکھدا ہے کہ سنٛدھ لفظ “ سِدھ” توں نکلیا ہے تے ایس دا مطلب ہے بچاون یا راکھی کرن والا۔ کیوں جو دریائے سنٛدھ آریاں نُوں ویری قبیلیاں تے جنگلی جانوراں توں بچائی رکھدا سی ایس پاروں اوہناں ایہدا ناں سنٛدھ رکھیا سی۔
رِگ وید وچ سپت سنٛدھو لفظ علاقے تے دریاواں لئی ورتیا گیا ہے، ہُن سوال ایہہ ہے کہ ست دریا کیہڑے ہَن۔ رِگ وید وِچ ٢٥ دریاواں دا ذکر لبھدا ہے، جیویں : کُبھا (کابل) ، سواستو (سوات)، گومتی (گومل)، کرمو (کُرم)، وِتستا (جہلم)، اشکنی (چنھاں۔چناب)، پُرشنی (راوی)، وِپاش (بیاس)، شُتُدری ٠ستلج)، سرسوتی، سنٛدھ وغیرہ۔ سنٛدھ تے سرسوتی دا ذکر سب توں ودھ ہے۔
رِگ وید تے ایہہ نہیں نکھیڑا کیتا کہ سپت سنٛدھو لفظ کیہڑے علاقے لئی ورتیا گیا ہے۔ اُنج سیاڻیاں ٹیوے لائے ہَن، ایہہ تاں پکی گل ہے کہ رِگ وید پنجاب دی دھرتی وِچ جوڑیا گیا فیر رِگ وید وِچ اوہناں ٢٥ دریاواں دا ذکر ہے جو پنجاب وِچ جاں ایس دے آلے دوالے وگدے ہَن ایس لئی خیال ایہو ہے کہ ایہہ اوہ علاقہ ہے جیہڑا کسے زمانے وِچ وڈا پنجاب ہُنٛدا سی یعنی جیہدے وِچ دِلّی دے اُرار توں لے کے دریائے سنٛدھ دے پار دا علاقہ شامل ہُنٛدا سی۔
پنجاب دا اِک ہور پُراڻا ناں واہیک وی ہے۔ سنسکرت وِچ لکھیاں گئیاں کئیاں کتاباں وِچ پنجاب لئی “واہیک ” دا ناں ورتیا گیا ہے۔ رِگ وید وِچ ایہہ لفظ نہیں لبھدا، کیوں جو رِگ وید وِچ ایس علاقے لئی سپت سنٛدھو لفظ ورتیا گیا ہے۔ دنیا دی پہلی گرامر اشٹا دھیائی وِچ وہیک لفظ کئی وار ورتیا گیا ہے ۔ پانڻی واہیک دے لفظی معنیاں بارے لکھیا ہے کہ واہیک لفظ “بہی” دھاتُو توں نکلیا ہے اتے ایس توں مراد ہے “مذہبی کٹڑپڻے توں آزاد علاقہ”۔ جد کہ مہا بھارت وِچ لفظی معنیاں بارے دسیا ہے کہ “دریائے بیاس لاگے وہی تے ہیک دو پشاچ یعنی بھوت رہنٛدے سن، اوہناں دی اولاد نُوں “ واہیک ” کہیا جانٛدا ہے ایہہ لوک پرجاپتی یعنی ﷲ دی مخلوق نہیں ہَن۔” ہُن سوال ہے کہ واہیک کتھوں تک ہے دریائے بیاس دا تے سانوں پتا لگ گیا۔ مہا بھارت وِچ ہی ہے کہ دریائے سرسوتی دے پار واہیک ہے اُتے اُرار مدھیا دیس ہے ایس توں ایہہ پتا لگا کہ کوروکشیتر تُوں اُرانہہ دے علاقے یعنی پرانے پنجاب نُوں واہیک کہیا جانٛدا سی۔ پانڻی دی لفظی ترکیب بارے گل کردے ہوئے ڈاکٹر بدھ پرکاش نے دسیّا ہے کہ ایہہ کیکیہ، مدر تے اُشی نر علاقیاں لئی ورتی گئی ہے۔ ایہناں وِچوں کیکیہ (جہلم تے چنھاں وچکارلا علاقہ ) مدر (چنھاں تے راوی وچکار) اتے اُشی نر مدھیا دیش یعنی کروکیشیر توں اُرانہہ دا علاقہ سی۔ ایس سارے ویروے توں ایہہ پتا لگدا ہے کہ دریائے جہلم توں دریائے سرسوتی تک دے علاقے نُوں واہیک آکھیا جانٛدا سی۔
مہا بھارت وِچ ہے :
“ واہیک پنجاں دریاواں دے وچکارلی دھرتی ہے اتے چھیواں سنٛدھ دریا ہے۔ ایہہ لوک دھرم توں اُکّا ہی وانٛجھے ہَن۔ واہیک دے علاقے شاکل دے رہن والے جرتک پھٹکار دے قابل ہَن۔ جِتھے پہاڑاں وِچوں وَگ کے پنٛج دریا آونٛدے ہَن، اوتھوں دے واہیک نُوں آرٹَ آکھیا جانٛدا ہے۔کِسے وی آریا نُوں دو دن وی نہیں اوتھے رہڻا چاہیدا۔” رِگ وید وِچ تھاں تھاں تے ایس دھرتی دے گُن گائے گئے ہَن ایس علاقے دی وڈیائی وِچ بھجن ہَن، پر جمنا پار جانٛدیاں سار ہی آریاں ایس دھرتی وِچ کِیڑے پاڻے شروع کردِتے۔ ١٠٥٠ء وچ اِک کشمیری شاہ من مت واہیک دے وسنیکاں نُوں ڈھگے ” کیہندا ہے۔
پانڻی نے ایتھے دے کجھ شہراں دا وی ذکر کیتا ہے جیویں ( بریکٹ وِچ اج دی تحقیق موجب ایہناں شہراں دے ناں ہَن) :
شرارت ( ایس توں مراد اجوکا قصبہ باغاں والا ہے جو کھیوڑا توں ١٤ میل دے فاصلہ تے ہے اتے پانڻی آکھدا ہے کہ اس دے لاگے کوئی اہم تے مشہور شہر ہے ایہہ شہر شرننٛدنہ ہے جتھے البیرونی نے زمین دا قطر معلوم کیتا سی۔)، کاستیرو ( قصُور )، پاتان پرستھ (پٹھانکوٹ )، شاکل (سیالکوٹ )، کوک ڈیوہ، موسنٛجو، گوشٹھی تے نیتکی وغیرہ۔
اشٹادھیائی، وارتک، مہابھاشیہ تے مہابھارت وچ کجھ ایتھے دیاں قوماں تے قبیلیاں بارے وی دسّیا ہے جیویں :
جارتر، آرٹ، پرستھل، مدر، گنٛدھار، دستی، سنٛدھو، سوویر، کمبوج، کشوورک، ورات وغیرہ۔ ایہناں وچوں جارتر نوں جٹ تے آرٹَ نُوں اروڑے کھتری منیا گیا ہے۔ جد کے کمبوج، پہلو، شک، مد وغیرہ نوں ایرانی قبیلے سن۔ گنٛدھار ، سنٛدھو، سوویر وغیرہ قبیلیاں دے نہیں سگوں علاقائی ناں سن۔ تے ورات کوئی خاص قبیلہ نہیں سی سگوں اوہ کرائے دے سپاہی سن تے ایہناں دِیاں خدمات کوئی وی قبیلہ یا حکومت کرائے تے لے سکدی سی۔ مہا بھارت دے شلوکاں توں پتا لگدا ہے کہ واہیک دے لوک ویداں تے مذہبی رسماں نُوں اُکّا ہی نہیں جانٛدے سی ایسے پاروں ایتھوں دے لوکاں نُوں ملیچھ تے ادھرمی دے لقباں نال نوازیا گیا ہے۔
( ایہہ مضمون لکھڻ لئی آصف خان دے ماہنامہ “لہراں ” لاہور ستمبر ١٩٨٥ء تے اکتوبر ١٩٨٥ء وِچ چھپے مضموناں توں مدد لئی گئی ہے۔)
 
مدیر کی آخری تدوین:

یوسف سلطان

محفلین
پنجابی سمّت ( نانک شاہی کلینڈر= دیسی سال)

پنجابی کلینڈر (شمسی سال) توں پہلے ایتھے بِکرم سمّت ( وِکرم سمّت) رائج سی، ایہہ فلکی سال (Sidereal Year) ہے یعنی جس مدت وچ سورج دے گرد زمین گردش پوری کر لیندی ہے جیہڑا کے 365 دن 6 گھنٹے، 9 منٹ تے 10 سیکنڈ وچ پورا ہُندا ہے۔ جد کے جُولینی تقویم (تقویمِ قیصری){ جیہڑا کہ جولیئس سیزر نے 46 سال قبل مسیح متعارف کرایا سی تے نظرثانی دے بعد گریگورین کیلنڈر کہلایا} وِچ 365 دن 5 گھنٹے 48 منٹ تے 46 سیکنڈ ہَن۔ جس وجہ نال بکرم سمّت دے میہنہیاں دا حساب اگے پچھے ہندا رہندا ہے، جد کے ایس دے میہینے موسم دے حساب نال معٰنی رکھدےہَن۔ ایس مشکل نوں دیکھدے ہوئے ، گرونانک دی پیدائش 14 مارچ 1469 عیسوی توں ایہہ پنجابی کیلنڈر شروع کیتا گیا ہے، تے ایس دے میہنے دے ناں گروگرنتھ صاحب وچوں لئے گئے ہن جیہڑے کے کافی حد تک بِکرم سمّت نال ملدے جُلدے ہَن۔
Nanakshahi-calendar-1_zpsvlsqn18n.jpg
 

یوسف سلطان

محفلین
پنجاب تاریخ دی اکھ ہیٹھ​


2500 - 1500 قبل مسیح : ہڑپا ثقافت​

2500 - 700 قبل مسیح : آریائی تہذیب​

599 قبل مسیح : جین مت​

567 - 487 قبل مسیح : بدھ مت​

550 - 515 قبل مسیح : دریائے سندھ کے مغرب میں فارسی حملے​

326 قبل مسیح : الیگزینڈر کے حملے​

322 - 298 قبل مسیح : چندر گپتا موریا کادور​

273 - 232 قبل مسیح : اشوک کا دور​

125 - 160 قبل مسیح : (جاٹ باپ دادا کے طور پر جانا Scythians کی) کے طور پر Sakas کی تعداد میں اضافہ --------( Rise of the Sakas (Scythians known as Jat ancestors۔​

2 قبل مسیح : Sakas کی حکمرانی کے آغاز​

45 - 180 عیسوی : Kushanas کی حکمرانی​

320 - 550 عیسوی : گپتا سلطنت​

500 عیسوی : Hunnic حملے​

510 - 650 عیسوی : Vardhanas دور​

1192- 650 عیسوی : راجپوت دور​

713 - 1300 عیسوی : مسلم حملہ آور محمود غوری اور محمود غزنوی​

8th صدی عیسوی : عربوں کا سندھ اور ملتان پر تسلط​

1450 - 1700 عیسوی : مغل حکمران​

1469 - 1539 عیسوی : گرو نانک دیو جی ( 1st سکھ گرو)​

1539 - 1675 عیسوی : گرو انگد دیو جی سے گرو تیغ بہادر جی ( 8 سکھ گرو) کا دور​

1675 - 1708: عیسوی گرو گوبِند سنگھ جی (10th سکھ گرو)​

1699 عیسوی : خالصہ کی پیدائش​

1708 - 1715 عیسوی : بندہ بہادر کی فتوحات​

1716 - 1759 عیسوی : مغل گورنر کے خلاف سکھ جدوجہد​

1739 عیسوی : نادر شاہ کے حملے​

1748 -1769 عیسوی : احمد شاہ ابدالی کے نو حملے​

1762 عیسوی : 2nd کے ہولوکاسٹ (Ghalughara) احمد شاہ کی 6th کے حملے سے ----------2nd Holocaust (Ghalughara) from Ahmed Shah's 6th invasion ۔​

1764 - 1799 عیسوی : سکھ Misls کی حکمرانی​

1799 - 1839 عیسوی : مہاراجہ رنجیت سنگھ​

1845-1849 عیسوی : دو اینگلو سکھ کی جنگ کے بعد برطانوی سلطنت کا کنٹرول​

1849 عیسوی : برطانوی سلطنت کی طرف سے پنجاب کا رسمی الحاق​

1849 - 1947 عیسوی : برطانوی حکومت​

1947 عیسوی : 2 حصوں میں بھارت کی تقسیم، اس طرح پنجاب مشرقی حصے ہندوستانی پنجاب اور مغربی حصہ پاکستانی پنجاب بن گیا ۔​

1966 عیسوی : بھارتی پنجاب میں لسانی بنیاد پر 3 حصوں میں تقسیم (ہریانہ ، ہماچل اور پنجاب )
 

یوسف سلطان

محفلین
پنجابی زبان کے اجزائے ترکیبی: (اردو)
ماہرین لسانیات نے دنیا کی زبانوں کو نو خاندانوں میں تقسیم کیا ہے ان میں انڈو یورپین سب سے بڑا خاندان ہے جس میں یورپ اور ایشیا کی مشہور زبانیں مثلاً سنسکرت، لاطینی ،فارسی، انگریزی، جرمن وغیرہ شامل ہیں۔ پنجابی خالص ہند آریائی شاخ سے تعلق رکھتی ہے یا اس میں دوسرے خاندانوں کے اجزا بھی ملتے ہیں ۔جب تک کسی ملک کی تاریخ پیش نظر نہ ہو، یہ جائزہ لینا محال ہے۔ رگ وید کے مطالعہ سے پتہ چلتا ہے کہ آریاؤں کی آمد سے قبل سپت سندھوُ (پاکستان) میں کچھ اور قومیں آباد تھیں ، جنکے لئے ویدوں میں داس، اشورا، نشادا، پشاچہ اور راکھشش وغیرہ کے الفاظ استعمال کئے گئے ہیں۔ یہ بھی ہمیں بتایا گیا ہے کہ وہ عجیب زبان بولتے تھے۔ انکے رسم و رواج آریوں سے قطعا مختلف تھے۔ وہ قربانی نہیں دیتے تھے اور نہ دیوتاؤں کی پرستش ہی کرتے تھے ۔ گذشتہ چالیس پچاس برس میں ہڑپہ، موہنجودارو، کوٹ ڈیجی وغیرہ میں جو کھدائیاں ہوئی ہیں ان سے بھی اس نظریہ کو تقویت ملی ہے کہ آریاؤں کی آمد سے پیشتر یہاں کچھ اور قومیں آباد تھیں۔ اکثر اصحاب کاخیال ہے کہ اس تہذیب کے بانی دراوڑ یا انکے پیشرو تھے۔ بہرحال یہ محض قیاس آرائی ہے۔ چار پانچ ہزار سال قدیم تہذیب کے متعلق بیک جنبش قلم فیصلہ نہیں کیا جا سکتا۔ ڈاکڑ رادھا کمود مُکر جی اپنی کتاب ( Indus Civilization) میں اس مسئلہ پر خیال آرائی کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ اس علاقہ سے دستیاب ہونے والی کھوپڑیوں کا مطالعہ بے حد ضروری ہے۔ ہندوپاک برصغیر میں موہنجودارو ( سندھ) سیالکوٹ (پنجاب) نل( بلوچستان) بیانہ(آگرہ)تِینولی (جنوبی ہندوستان) وغیرہ مقامات سے معدودے چند کھوپڑیاں ملی ہیں۔ سیتارام کوہلی کے بیان کے مطابق موہنجودارو سے پندرہ کھوپڑیاں ملی ہیں۔ جو چار مختلف اقسام ٍ ظاہر کرتی ہیں۔ پہلی قسم میں ایسی کھوپڑیاں ہیں جو عراق عرب کی دریافت شدہ کھوپڑیوں سے مشابہت رکھتی ہیں،۔ اسکے علاوہ تینولی ( جنوبی ہندوستان) میں پائی جانے والی کھوپڑیوں اور لنکا کے ویداہا لوگوں کی کھوپڑیوں کے ساتھ بھی کسی حد تک ملتی ہیں۔دوسری قسم میں 6 کھوپڑیاں ہیں ، یہ بھی پہلی قسم کی مانند ہیں۔ لیکن ان میں پہلی قسم کی نسبت دماغی سختی کم معلوم ہوتی ہے، یہ ان سے بہت مشابہت رکھتی ہیں جو ائنا ( ترکستان) اور سیالکوٹ سے ملی ہیں۔ تیسری قسم منگولوالپائن ہے جسکا صرف ایک نمونہ ملا ہے۔ چوتھی قسم میں چار مختلف نوع کی کھوپڑیاں ہیں، جنہیں الپائن قسم سے تعبیر کیا جاتا ہے۔ تاہم ڈاکڑ مکر جی نے ان کھوپڑیوں کے مطالعہ سے یہ نتیجہ اخذ کیا ہے کہ ہمارے ملک میں سب سے پہلے حبشی ( نیگریٹو )نسل کے لوگ وارد ہوئے تھے ۔ان ہی لوگوں نے یہاں کمان ایجاد کی تھی ، ان کے بعد پروٹوآسٹرلائٹو نسل کے لوگ آئے۔آج سے نصف صدی پیشتر یہ نظریہ عام تھا کہ یہ لوگ آسڑیلیا سے ہندوستان میں آئے تھے یا جرمن سکالر شمڈٹ کے قول کے مطابق نیوگنی سے آئے تھے۔ لیکن جدید تحقیقات کی رو سے یہ نسل فلسطین کے قرب وجوار سے چلی تھے۔ اس نسل کے لوگ پنجاب سے لیکر نیوزی لینڈ اور مڈغاسکر سے ایسٹرآئلینڈ تک پھیلی ہوئی ہے۔ کول، بھیل، سنتھال وغیرہ قومیں اس نسل سے متعلق ہیں اور مُنڈا خاندان کی زبانیں بولتے ہیں۔ انکے بعد شمال مغربی راستوں کے ذریعہ دراوڑ نسل کے لوگ برصغیر ہندوپاک میں وارد ہوئے اور اپنے ہمراہ عراق و عرب، ایشیائے کوچک وغیرہ علاقوں کا تہذیب و تمدن لائے۔ سکلیڑ وغیرہ عالموں نے یہ بھی نظریہ پیش کیا ہے کہ شمال مغربی راستوں کی بجائے یہ پہلے جنوبی ہندوستان میں پہنچے تھے، اور پھر تمام ہندوستان پر چھا گئے۔ انکا خیال ہے کہ زمانہ ما قبل از تاریخ میں بحیرۂ عرب کی جگہ خشکی تھی، جو افریقہ سے ملی ہوئی تھی اور اس علاقہ کا نام "لیموریا" تھا، لیکن یہ نظریہ اب جھٹلایا جا چکا ہے اور یہی تسلیم کیا جا چکا ہے کہ دراوڑ بلوچستان سے ہوتے ہوئے ہندوستان میں آئے تھے کیونکہ بلوچستان کے کچھ علاقوں میں براہوئی نام کی ایک ایسی زبان بولی جاتی ہے جو دراوڑی خاندان سے تعلق رکھتی ہے ، صرف سر رابرٹ رِزمے نے اپنی کتاب "ہندوستان کے باشندے" میں تھوڑی سی ترمیم کے ساتھ کہ کول ، بھیل اور دراوڑ ایک ہی نسل سے ہیں ۔ ڈاکٹر مُکر جی کی تحقیقات کو ٹھیک ماناہے ،
مندرجہ بالا مختلف نسلوں کی آمد کے زمانے کا تعین نہیں کیا جاسکتا۔ بہر حال آج سے چار ہزار سال پیشتر آریہ یہاں پہنچ چکے تھے اور اگر ہم "ہندو ہسٹری" مصنف اکشوئے کمار مزمدار کی بات مان لیں تو آریوں نے 2100 ق م تک مشرقی افغانستان، کشمیر اور پنجاب وغیرہ پر قبضہ کر لیا تھا۔ آریوں کی جنم بھومی کے بارے میں شدید تر اختلافات ہیں، مثلا ً ویدوں میں چند ایک علاقوں کے اشارے ملتے ہیں، لیکن ان مقامات کو تعین کرنے میں اختلافات ہیں مثلا ً ایک جگہ "پری روپا" کا ذکر آیا ہے، ایک مصنف نے اسے یورپ قرار دیا ہے لیکن اسکے برعکس سیتارام کوہلی اسے ہڑپہ سے تعبیر کرتے ہیں اسی طرح ایک گروہ ایسا ہے سکنڈے نیویا کے علاقوں کو آریوں کا ٹھکانہ قرار دیتا ہے اس کے برعکس "رگ ویدک انڈیا" کے مصنف نے اپنا زور قلم اس پر صرف کر دیا ہے کہ آریہ لوگ ہندوستان کے اصل باشندے تھے اور کہیں باہر سے نہیں آئے تھے۔ سب سے دل لگتی بات ڈاکٹر مکرجی نے کی ہے کہ اگر آریہ باہر سے نہ آئے ہوتے تو وہ یہاں کے باشندگان کو داس، راکھشش وغیرہ ناموں سے کیوں پکارتے اور ان پر کڑی تنقید نہ کرتے۔ بہر حال رگ وید کو احاطہ تحریر میں لانے سے پیشتر آریہ لوگ کُبھ (کابل) سواستو (سوات) کرمُو (کُرم) گومتی ( گومل) سندھو (سندھ) سوسا(سوہان) وتِستا (جہلم) اسِکنی ( چناب) پُرشی (راوی) وِپاش (بیاس) شندری(ستلج) اور گنگا جمنا کی وادیوں میں قدم جما چکے تھے۔ اگر ہم کوشش کریں تو ویدوں اور پرانوں سے بعد کی تاریخ بھی مرتب کر سکتے ہیں۔ سب سے آخری پران وشنو پران ہے ، جس میں رام چندر جی ، انکے بھائی، بھرت اور انکے معاصرین کا ذکر ملتا ہے۔اسکے بعد ہندوستان کی تاریخ خاموش ہو جاتی ۔ اسکی شاید وجہ یہ کہ وہ علاقے جو اب پاکستان کہلاتے ہیں ، ایرانی سلطنت میں شامل کرلئے گئے تھے۔ ایرانی کتب تواریخ کے مطابق ہنی منشی خاندان کے ایرانی بادشاہ سیروش ( 530 ق م تا 558 ق م ) نے سب سے پہلے ادھر کا رخ کیا اور بہت سے علاقے کو زیرنگین کر لیا۔ اسکے بعد دارا ( 486 ق م تا 522 ق م) نے 517 ق م میں سکائیلاکس نامی ایک یونانی کو دریائے سندھ کی راہگذر دریافت کرنے کیلئے بھیجا۔ ہمیں یہ بھی پتہ چلتا ہے کہ اس وقت سپت سندھو (پاکستان) دو حصوں میں منقسم تھا اور دریائے سندھ کے مغربی کنارے یشکلاوتی اور مشرقی کنارے پر ٹیکسلا نام کی حکومتیں تھیں۔ ایرانیوں کے فورا ً بعد یونانی سکندراعظم (536 ق م) کی سرکردگی میں اس خطہ پر چڑھ دوڑتے ہیں اور 100 ء تک کسی نہ کسی رنگ میں یہاں مسلط رہتے ہیں ۔ اسی زمانہ میں یہاں کے باشندوں نے آرامی، کھروشتی اور یونانی رسم الخطوں سے آگاہی حاصل کی۔ یونانیوں کے بعد ساکا، پارتھین اور کشن قومیں ادھر کا رخ کرتی ہیں۔ سمدرگپت 320ء نے جب انکھیں بند کی ہیں تو تمام غیر ملکی قومیں اپنا اقتدار کھو چکی تھیں، اسی خاندان کے بادشاہ سکندگپت کی موت پر ایک دفعہ پھر ایک غیر ملکی قوم ہمارے ملک پر چڑھ آئی اور اس نے ہُن سرداروں تورمان اور مہرگل کی سرکردگی میں بعض علاقہ پر قبضہ کر لیا۔ اس مضمون میں اتنی گنجائش نہیں کہ اُن تمام حملہ آوروں کا ذکر بالتفصیل کیا جائے جو یکے بعد دیگرے یہاں وارد ہوئے اور اپنے کچھ نشانات چھوڑگئے۔ لیکن مختصرذکر کئے بغیر چارہ بھی نہیں ہے، کیونکہ جب تک ہم یہ تعین نہ کرلیں گے کہ کون اور کس نسل سے تعلق رکھنے والے لوگ یہاں آئے پنجابی زبان پر اُن کے اثر کی نشان دہی کرنا امر محال ہے ۔ اب مسلمانوں کی آمد کا مختصرا ً ذکر کر کے زبان کی طرف آتے ہیں۔ 720ء میں محمدبن قاسم اپنے لشکر کے ہمراہ سندھ میں وارد ہوا اسکے بعد 830ء میں مسلمانوں نے کابل فتح کیا تو اس جانب سے راستہ ِکھل گئے اور بزرگان دین اسلام کی تبلیغ کے لئے جوق در جوق آنے لگے۔ 1021ء میں محمود غزنوی نے پنجاب فتح کیا ۔ 1526ء میں مغل آئے اور متحدہ ہندوستان کے کونے کونے میں اسلام کی روشنی پھیل گئی ۔
موجودہ حالات میں حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جا سکتا کہ آریوں کی آمد سے قبل ہمارے علاقہ کی کون سی زبان تھی۔ کیونکہ ہڑپہ اور موہن جودارو سے دریافت شدہ تحریریں ابھی تک نہیں پڑھیں جاسکیں۔ لیکن مندرجہ بالا تاریخ کی روشنی میں ہم یہ نظریہ ضرور قائم کر سکتے ہیں کہ جو بھی زبان یہاں بولی جاتی تھی اس پر علی الترتیب مُنڈا، دراوڑ، سنسکرت، سیتھین، پہلوی، یونانی، پراکرتیں ، عربی ، فارسی، پشتو اور انگریزی زبانیں اثر انداز ہوئیں پہلی دو زبانیں بذاتِ خود علحٰدہ علحٰدہ خاندانوں کی سر چشمہ ہیں ۔ انکی زبانوں کا ہمارا مطالعہ نفی کے برابر ہے ۔ اس لئے ہم ان میں سے کسی کو بنیاد مان کر بات نہیں کرسکتے ۔ ان کے بعد سنسکرت زبان ہے ۔ اس پر علمائے لسانیات نے کافی تحقیق کی ہے۔ اس لئے اسی زبان کو پیش نظر رکھ کر پنجابی زبان کے متعلق کوئی واضح بات کی جا سکتی ہے۔ ڈاکٹر سیتی کمار چیٹرجی نے سنسکرت زبان کو تین ادوار میں تقسیم کیا ہے۔
پہلا دور 1500 ق م تا 600 ق م ہے ان کا خیال ہے کہ اسی دور میں چاروں وید لکھے گئے تھے اور سنسکرت زبان بولنے والے مقامی الفاظ کو اپنا چکے تھے، یہی وجہ ہے کہ ویدوں میں پھل، نیلا، بلق، دَل (خوبصورت) شام، پُوجنا وغیرہ الفاظ ملتے ہیں۔ لطف کی بات یہ ہے کہ یہ تمام الفاظ تھوڑے سے ردو بدل کے ساتھ دراوڑ خاندانوں کی زبانوں میں بھی ملتے ہیں، دوسرا دور 400 ق م تا 1000 ء ہے اس دور کی سنسکرت میں متحدہ ہندوستان کی مقامی زبانوں کے الفاظ کی کثرت سے آمیزش پائی جاتی ہے ۔ اس لئے پاننی اور ورارُچی وغیرہ کو سنسکرت کی گرامر کا خیال آیا۔ تیسرے دور میں سنسکرت بالکل نابود ہو گئی۔ مسٹرگراؤر نے "انڈین انٹی کوائری" کے اپریل 1872ء کے شمارہ میں ہندی کے متعلق ایسے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ مذکورہ بالا سنسکرت کے گرائمر نویسوں نے اس زبان میں غیر سنسکرتی الفاظ کو تین حصوں میں تقسیم کیا تھا
1۔ تدبھو یعنی جن کا اشتقاق سنسکرت سے ہو۔ چند الفاظ کی مثالیں دے کر واضح کیا جاتا ہے

TadBho_zpsehyflbiu.jpg
تتسم یعنی سنسکرت ایسے الفاظ جو دوسری زبانوں میں بھی ملتے ہیں، لیکن انکا سنسکرت سے کوئی تعلق نہیں دیسی یعنی وہ مقامی الفاظ جو سنسکرت میں شامل ہو گئے۔ اسکی مثالیں ڈاکٹر چیٹرجی کے حوالے سے اوپر دی گئی ہیں۔ یہاں پہنچ کر ایک دو سوال ذہن میں اُبھرتے ہیں :۔
جن زبانوں کا (پنجابی، ہندی ، سندھی، بنگالی وغیرہ ) ہند آریائی خاندان کی بولیاں کہا جاتا ہے، ان کی عمر کیا ہے؟
اگر آریوں کی آمد سے قبل یہاں کے باشندوں کی زبان سنسکرت نہیں تھی تو اس میں تبدیلی کا طریق کار کیا تھا؟
وہ کون سی ایسی طاقتور زبان تھی جس سے سنسکرت ایسی جامع و مکمل زبان متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکی؟
جان بیمز کا خیال ہے کہ یہ زبانیں (پنجابی، ہندی وغیرہ) بہت قدیمی ہیں اور ان میں وہ عناصر بھی شامل ہیں جو کلاسکی سنسکرت میں نہیں ملتے۔ جے میور نے اپنی کتاب " اورجنل سنسکرت ٹیکسٹ" میں بہت سی مثالیں دی ہیں ان میں پنجابی الفاظ کے اضافہ کے ساتھ دیکھیں:۔​
suns_zpsv0i0ileg.jpg

اس طرح ڈاکٹر ارنسٹ ٹرمپ نے اپنی کتاب "سندھی زبان کی گرامر" میں اس بات کودُہرایا ہے کہ اسمیں غیر آریائی عناصر بہت ہیں۔ انکا کہنا ہے کہ شاید ایک دن ایسا آجائے جب ان عناصر کا پتہ لگا لیا جائے کہ ایک آریائی زبان (سندھی) میں یہ عناصر کہاں سے آ گئے۔ خیال ہے کہ یہ ان قدیم لوگوں کی زبانوں سے ہوں گے جسکا کھوج لگانا امر محال ہے ۔ لیکن قیاس ہے کہ وہ سِتھین (جنہیں آجکل دراوڑ کہا جاتا ہے) زبانوں سے ہو گا جنکا اب نام ونشان نہیں ملتا۔ اور وہ آریوں کی امد سے قبل تمام ہندوستان پر چھائے ہوئے تھے۔ ڈاکٹر ٹرمپ کا خیال تھاکہ تین چوتھائی سندھی الفاظ جو ٹ ، ٹھ، ڈ ،ڈھ سے شروع ہوتے ہیں وہ دراوڑوں کی یاد گار ہیں۔ اسی طرح ڈاکٹر وِلسن نے مرہٹی زبان کی لغات کے دوسرے ایڈیشن کے دیباچہ میں اس امر کی طرف اشارہ کیا ہے کہ مرہٹی زبان میں ستھین الفاظ ہئیت کی بجائے صوتی اعتبار سے زیادہ قریب ہیں۔
مندرجہ بالا آرا کے ساتھ ساتھ ہم پروفیسرلیسن کی رائے کو نظر انداز نہیں کر سکتے۔ وہ فرماتے ہیں کہ بہت سے الفاظ جو ہمیں (کالیداس وغیرہ کے ہاں) پراکرت کے معلوم ہوتے ہیں کوشش سے انکا منبع سنسکرت میں مل سکتا ہے، تاہم یہ ماننا ہو گا کہ کچھ الفاظ مقامی زبانوں سے بھی سنسکرت میں وَر آئے ہیں۔ لیکن وہ کم تعداد میں ہیں۔ان کا خیال ہے کہ مسخ شدہ سنسکرت کے دو خاندان ہیں، ایک بہت قدیم یعنی پالی اور سنسکرت ڈراموں کی پراکرت اور دوسرا وہ خاندان جو ہمارے دیکھتے دیکھتے، ہندی، پنجابی، سندھی وغیرہ میں بٹ گیا۔ اور اپنے منبع سے اسکا تعلق بالکل منقطع ہو گیا۔ پالی وغیرہ سنسکرت کی بیٹیاں ہیں، اور پنجابی وغیرہ نواسیاں۔ عبدالغفور قریشی نے اپنی کتاب "پنجابی زبان دا ادب تے تاریخ" میں مندرجہ ذیل مثالیں دے کر یہ واضع کیا ہے کہ پالی اور پنجابی آپس میں قریب ہیں۔​

pali_zpswieftliw.jpg
مندرجہ بالا طویل بحث سے یہ دو واضع نتائج اخذ کئے جا سکتے ہیں:
ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ پنجاب کی قدیم تریں زبان کون سی ہے کیونکہ ہڑپہ وغیرہ سے دستیاب شدہ تحریریں نہیں پڑھی جاسکیں۔
پنجابی ہند آریائی زبان ہے اور ہندی سندھی وغیرہ اسکی بہنیں ہیں۔ اب ہمیں دیکھنا یہ ہے کہ کون سے ایسے الفاظ ہیں جو پنجابی زبان سے ملتے ہیں جن کا تعلق ہند آریائی خاندانوں سے نہیں ہے۔ تاریخی اعتبار سے کوئی بھیل سنتھال قوموں کو یہاں کے قدیمی باشندے سمجھا جاتا ہے اور ان کی زبانوں کو منڈا خاندان کی زبانیں کہا جاتا ہے۔
ان کے بعددراوڑ خاندان یعنی تامل تلیگو ملیالم وغیرہ کی باری آتی ہے، ان زبانوں میں کثرت سے الفاظ ملتے ہیں جو لہجہ کی خفیف سی تبدیلی کے بعد پنجابی زبان میں مستعمل ہیں۔ یہاں انہی الفاظ کا ذکر کریں گے جن کے متعلق ڈاکٹر کالڈویل نے اپنی کتاب "دراوڑ زبانوں کی گرامر" یا دوسرے محققین واضح کر چکے ہیں کہ یہ اصل دراوڑ الفاظ ہیں اور ان کا سنسکرت سے دور کا بھی واسطہ نہیں۔ پنَو ( پنا۔ سونا) وَلا (وَلنا- گھیرنا) ولگ (وَل، خوبصورت) کنڈ ( کُھڈ، سوراخ) کُو(کُونا۔ بولنا) پیٹی (صندوق) پڑ (بوڑھا) جیسے پنجابی میں بولتے ہیں ( پڑ پیا ساک گیا ) وغیرہ وغیرہ ۔۔۔۔۔ پُر لطف بات یہ ہے کہ دراوڑ زبانوں میں ان الفاظ کی تمام حالتیں (اسم، صفت، و مصدر وغیرہ) مستعمل ہیں۔ لیکن ہمارے ہاں ایسا نہیں ہے۔ اسکے بعد دراوڑ خاندان کی ایک دوسری زبان پراہوئی کے الفاظ ہیں جو پنجابی زبان میں اُنہی معانی میں مستعمل ہیں مثلا ً کَچھ (بغل) پنّی (پنڈلی) لتّر (جوتا) لوڑ (ضرورت) لِدھ (مویشی کی غلاظت) چھلا (انگوٹھی) تھوم (لہسن) جوار (مکئی) تُوس (بدبو) وغیرہ ۔ اگر کوشش کی جائے تو ہمیں اور بہت سے الفاظ ایسے مل جائیں جو دونوں زبانوں میں مستعمل ہوں اور شایددونوں زبانوں کی گرامر میں بھی مشابہت مل جائے ۔ مندرجہ بالا مثالوں سے یہ بھی واضح ہو جاتا ہے کہ آریوں کی آمد سے پہلے یہاں دراوڑ قومیں آباد تھیں ۔ ان میں سے کچھ لوگ تو طاقتورحریف سے جان بچا کر جنوبی ہندوستان کی طرف چلے گئے جو باقی بچے وہ آریوں میں گھل مل گئے اور حملہ آوروں کی زبان اختیار کر لی، لیکن اپنی زبان کو بھی نہ بُھلا سکے اور انہیں کے نشانات اب الفاظ کی صورت میں ہم تک پہنچے ہیں ۔ پہلوی زبان کے الفاظ جو پنجابی زبان میں مستعمل ہیں ، واج (واجک۔ آواز) دت دات (داتر۔ تحفہ) وا (وات۔ ہوا) سونہہ (سوکت۔ سم) ان کے علاوہ موری اور موچنا بھی بعینہ پہلوی میں مستعمل تھے، لیکن اس نظریہ سے اختلاف ہو سکتاہے کہ پنجابی زبان سنسکرت اور پہلوی کی درمیانی کڑی ہے۔ خیال یہی ہے کہ یہ الفاظ ان دنوں کی یادگار ہیں جب ایرانی بادشاہوں نے پاکستان یعنی شمالی ہندوستان کے کچھ علاقے پر قنضہ کر لیا تھا۔
اب پشتو باقی رہ گئی ہے۔ عبدالغفور قریشی صاحب کی تحقیق کے مطابق ماڑی (بالائی منزل) پَوڑی (سِیڑھی) جندرا (قفل) گواہنڈی (پڑوسی) وغیرہ الفاظ پنجابی زبان میں پشتو سے لئے گئے ہیں۔ قریشی صاحب کی یہ تحقیق بھی قابل غور ہے کہ مرکزی پنجاب میں جو گلاب کو غلاب، لکھنا کو لِخنا یعنی گ کی بجائے ہم غ اور کھ کی بجائے خ بولتے ہیں، یہ افغان فارسی کے لہجہ کا اثر ہے۔ یہاں پنجابی زبان کے بقیہ اجزاء یعنی فارسی عربی اور انگریزی الفاظ کے متعلق اشارہ کرنے کی ضرورت نہیں کیونکہ ان زباانوں کے الفاظ کہیں کہیں اپنے تغیر شدہ اشکال کے باوجود آسانی سے پہچانے جا سکتے ہیں۔
( ایہہ مضمون محمد آصف صاحب دے مضمون دے حوالے نال لکھیا گیا ہے، جیہڑا کہ 27 ستمبر 1959 وِچّ روزنامہ امروز لاہور وِچّ چَھپیا سی)
 

یوسف سلطان

محفلین
سبق نمبر 1
الف ،ب دی پٹی
AlifBay_zpsz2ongj9l.jpg

AlifBay-1_zpsxtxkx9zm.jpg


پنجابی کو اردو نستعلیق کے ہجا کے اصولوں کو برقرار رکھتے ہوّے لکھا جاتا ہے تاکہ پڑھنے میں کوئی بُعد نہ پایا جائے ، مگر پھر بھی تلفظ دکھانے کے لئے کہیں کہیں ان اصولوں کو توڑ کر کچھ تبدیلیاں کی گئی ہیں ۔ آپ نے پنجابی کی الف بے پڑھی ہو گی یہ اردو سے زیادہ مختلف نہیں ہے ، لیکن جس طرح انگریزی (بلکہ کسی بھی زبان ) کے لفظ کو پڑھ کر آپ اس کا اصل تلفظ نہیں جان سکتے اسی طرح پنجابی کا اصل تلفظ آپ اس وقت تک نہیں جان سکتے جب تک آپ اسےکسی پنجابی بولنے والے سے نا سُنیں۔ پنجابی اردو کے لہجہ میں نہیں پڑھنی چاہیئے۔پنجابی کی “الف بے” اپنی علیحدہ خصوصیات رکھتی ہے اور اس کی آوازیں اپنی ہوتی ہیں اس “الف بے ” کو اردو ابجد کی آوازوں سے پڑھنا بالکل ایسا ہی ہو گا جیسے آپ انگریزی کو اردو کے لہجہ میں بول رہے ہوں۔
صوتی نقطۂ نظر سے ہر زبان کو دو حصّوں میں بانٹا جا سکتا ہے مصوّتہِ (Vowels) یعنی حرکاتی حروف اور مصّمتے (Consonant)یعنی حروف صحیح (سِکھنے حرف)۔ پنجابی میں بھی مصوّتہِ دو طرح کے ہیں:-

1- ا، و، ی (vowels )
2- بَھتّاں ( حرکات۔ اعراب ) (These signs are called “Bhataan” – short vowels)
زبر – zabar ( َ) زیر – zair( ِ ) پیش – paish( ُ) شد – shadd or Tashdeed ( ّ ) جزم – Jazam ( ْ) ہمزہ – hamzah ( ء ) موقوف جزم – Moqoof jazam ( ˘ ) نوکدار ٹوپی نما جزم – Nokedaar topi numa jazam ( ^ ) کھڑی زیر – Khari zair ( ٖ ) خطِ معدولہ – Khat-e-maddola ( _ )

ان کے علاوہ دوہرے مصوّتے اور اعراب بھی ہیں۔ پنجابی کی تمام بولیوں کی حرکات دکھانے کے لئے املاء میں کافی تراکیب موجود نہیں ، ان میں اضافہ کرنا بھی ٹھیک نہیں اس لئے موقوف جزم ، ہمزہ ، نوکدار ٹوپی نما جزم ، خطِ معدولہ ( جس ‘ و ‘ کے نیچے اُفقی لکیر ہوتی ہے اس واؤ کو واؤ مسروقہ بھی کہتے ہیں) اورکھڑی زیر کے استعمال سےتلفظ دکھایا جاتا ہے، کئی جگہ ایک کی جگہ دو دو حرکات ایک ہی وقت میں استعمال ہوتی ہیں۔
سالشی ‘ ڑ ‘ کو اس
Rray_zpsrbmqx7en.jpg
کے نیچے ایک نکتہ اورمُوردھنیا لام کے لئے اس کے نیچے ایک نقطہ
Rlaam_zpstmksvmsu.jpg
،موردھنیا میم کے لئے اس
Rmeem_zps7ciagyla.jpg
کے نیچے ایک نقطہ اور مردھنیا نون​
( ‘ اُلٹا نون ‘ یا ‘ اَڑنُون ‘ ) کے لئے نون میں اوپر نیچے دو نقطے
Rnoon_zpsfrguqyq2.jpg
استعمال کئے جاتے ہیں۔ ہمارے خیال میں یہ آوازیں خاص اصولوں کے تحت آتی ہے اور نقطہ کا اضافہ کر کے صرف اس کا فرق بتایا جاتا ہے اس لئے انہیں ابجد میں شامل نہیں ہونا چاہئیے ، اسی طرح جیسے زیر زبر ابجد کا حصًہ نہیں ہیں۔ ہمزہ جوکہ لفظ کے آخر میں لکھا جاتا ہے وہ تو جائز ہے پر جب ہمزہ سے پہلے کوئی ایسا حرف ہو، جو جوڑ سکتے ہوں تو ہمزہ شوشہ کے اُوپر ڈالنا چاہیے، مثلا ً
20_zpsoopk9y2x.gif

"ح"اور "ع" کی آواز پنجابی میں نہیں ہے لیکن لکھنے میں آتیں ہے تاکہ الفاظ آپنے ماخذ کے قریب رہیں۔)

( پنجابی کے اسباق کے لئے پنجابی ادبی بورڈ کے چھپے قاعدے ، ان کی چھپی پنجابی سے اردو ڈکشنری ،پنجابی اُچارن ڈکشنری اور پنجابی املاء کمیٹی کے فیصلہِ سے مدد لی گئی ہے۔)
 
آخری تدوین:

یوسف سلطان

محفلین
سبق نمبر2
الف منصوب یعنی زبر کی آواز

Zabar is used above any word
زبر (فتحہ) کسی بھی حرف پر ڈالی جاسکتی ہے۔ عام طور پر لکھتے ہوئے ہم زبر کا استعمال نہیں کرتے کیونکہ سمجھا جاتا ہے کہ وہ تمام سَکھنے یعنی حروف صحیح جن پر کوئی علامت نہ ہو وہ زبر والے ہوتے ہیں۔ اگر کسی لفظ میں ایک حرف پر کوئی علامت نہ ہو تو اس سے اگلے حرف جس پر بھی کوئی علامت نہ ہو تو اس کو جزم والا پڑھا جاتا ہے۔ جس الف کے اوپر زیر، زبر یا پیش ڈالی جائے اس الف کو " الف مقصُّورہ" کہتے ہیں۔ مثلا ً چَل ، گَھر
یہاں حرف کو ایک دوسرے سے جوڑنا دیکھایا گیا ہے۔ یہاں آپ یہ بھی دیکھیں گے کہ کچھ حرف جوڑ میں آ کراپنی حالت بدل لیتے ہیں۔​
بَ = با = ba
بَ + ا = بَا = baa
بَ + ا + ر = بَار = baar
کَ + ا + ٹ = کَاٹ = kaat
وَ + ں + گ = وَنگ = vang
گ + ء + ی = گئی= gai
اردو کی امالہ دار زبر کا تلفظ ، جو کہ "ہ" سے پہلے زبر ہونے پر ہوتا ہے ( مثلا ً کہنا کو کَیہنا کی طرح بُلانا) ، اس کے لئے پنجابی الف بے والی لکھائی میں اکثر اردو کی طرح ہی لکھا جاتا ہے ( مگر گورمکھی میں ایسی "ہ" کو زبر سے دکھا تے ہیں کیونکہ گورمکھی میں خط کے رسُوم کو مفہومی انداز میں چھوڑا نہیں جا تا بلکہ حرکاتی نشانیوں سے واضح کرنا پڑتا ہے )۔ البتہ اُن بولیوں میں جہاں امالہ دار زبر کے تلفظ کی بجائے ہاء پر ہلکی پیش کی آواز سے تلفظ دکھایا جاتا ہے اردو سے فرق ہو جاتا ہے مثلا “ بَہُ ، رَہُ وغیرہ۔ امالہ دار زبر دیگر الفاظ میں بھی کہیں کہیں رائج ہے مثلا ً گَھنٹا کو "گَھینٹا" لکھنے کی بجائے امالہ دار زبر سے ہی پڑھ لیا جاتا ہے تاکہ اردو ہجاء سے مماثلت رہے ورنہ " سَینٹا" کو بغیر یاء کے "سَنٹا " نہیں لکھیں گے۔​
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔​
سبق نمبر 3
یائے معروف مقصورہ یا الف مکسور یعنی زیر کی آواز
Zair is used under any word

حرکت زیر (کسرہ)" - ِ " کسی حرف کے نیچے ڈالی جاتی ہے ۔ اگر کسی لفظ میں ایک حرف پر زیر ہو تو اس سے اگلے حرف جس پر کوئی علامت نہ ہو تو اس کو جزم والا پڑھا جاتا ہے۔جس الف کے اوپر زیر، زبر یا پیش ڈالی جائے اس الف کو " الف مقصُّورہ" کہتے ہیں۔ اردو میں دو زیر اکٹّھی نہیں آسکتیں ، کیونکہ اس سے تنافر پیدا ہوتا ہے۔ عربی کے ارکان عروض میں بھی کوئی مثال اکٹّھی دو چھوٹی زیر کی نہیں ہے۔ مگر پنجابی میں ایسا ہو جانا ممکن ہے مثلا ً دِرِگھا۔
ج ِ+ ت = جِت = jit
پِ + لْ = پِل = pil
تِ + ل= تِل = til
چِ + ر = چِر= chir
دِ + ل = دِل = dil
کھِ + ل = کھِل = khil
اگر کسی لفظ میں چھوٹی یعنی گول "ی" لکھی جائے تو اسے "یائے معروف" کہتے ہیں مثلا ً کُڑی، مُرکی ۔ یائے معروف ہمیشہ زیر والے حرف کے بعد ( جو کے شوشہ کے نیچے دو نقطے ڈال کر لکھی جاتی ہے) یا لفظ کے آخر میں آتی ہے مثلا ً کھِیر ، ہِیر ، کُڑی
اگر لفظ میں بڑی "ے" آئے تو اسے یائے مجہول کہتے ہیں مثلا ً پڑھائے، آئے ۔ اگر "ے" سے پہلے آنے والے حرف پر زبر نہ ہو تو اس کی آواز "اے" کی طرح ہو گی ، اگر "ے" سے پہلے آنے والے حرف پر زبر ہو تو اس کی آواز " اَے" کی ہو گی مثلا ً خَیر، سَیر
"یائے مجہول" اور یائے معروف جب لفظ کے درمیان میں لکھی جائے تو ان کی شکل ایک جیسی ہوتی ہے ، تمیز کرنے کے لئے یائے معروف سے پہلے حرف پر زیر ضرور دینی چاہیئے۔
اردو میں مجہول یاء کے ساتھ دِکھائی گئی حرکات کے بعد خفّی یاء ( مع الف ) کا استعمال نہیں ہوتا، مگر پنجابی میں بعض اوقات ایسے جوڑ لکھائی میں دِکھانے پڑتے ہیں ، اس "ی" کو خط معدولہ سے لکھا جاتا ہے ۔ مثلاً :-
madola-17.gif

و + ی + ر = ویر = vair
وِ + ی + ر = وِیر = veer
ج + ی + ب = جیب = jaib
جِ + ی + پ = جیِپ = jeep
پ + ی + ٹ = پیٹ = pait
پ + ی + ٹ = پِیٹ = peet
ت + ی + ل= تیل = tail
مِ + ی + ل= مِیل=

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سبق نمبر 4
واؤ معروف مقصورہ یا الف مضموم یعنی پیش کی آواز
Paish is used above any word

پیش (ضمہ) "_ ُ " کسی بھی حرف کے اُوپر ڈالی جاتی ہے اور یہ "او" کی آواز دیتی ہے۔ جب کسی حرف پر پیش ہو اور اس کے بعد والا حرف "و" ہوتو پیش والے حرف کی آواز لمبی ہوجاتی ہے۔ جس الف کے اوپر زیر، زبر یا پیش ڈالی جائے اس الف کو " الف مقصُّورہ" کہتے ہیں۔​
ب ُ = بو = bo
ب ُ + و = بُو = boo
ب ُ + و + ر = بُور = boor
ثَ + و+ ر = ثَور = saur

---------------------​
واؤمجہُول : جس "واو" سے پہلے حرف پر "پیش" نہ ہو اسے واؤ مجہُول کہتے ہیں، ایسی واؤ کو واضح نہیں پڑھا جاتا مثلا ً دو۔ کو ۔ ہو
واؤمعروف: وہ واؤ جس کے پہلے حرف پر پیش ہو اسےواؤ معروف کہتے ہیں ، مثلا ً بُو
واؤموقوف: وہ واؤ جس کے اُوپر حمزہ ہو اسےواؤموقوف کہتے ہیں ، مثلا ً آؤ
واؤمعدُولہ : ایسی "و" جولکھنے میں تو آئے پر پڑھنے میں نہ آئے ، اُسے واو معدُولہ کہتے ہیں۔ اس کی شناخت کے لئے"و" کے نیچے علامت عن (افقی لکیر) لگائی جاتی ہے اردو میں یہ صرف "خ" کے بعد آتی ہے ، مثلا ً خود
(پنجابی کی کچھ بولیوں کی گمک کو لکھنے کے لئے حرف "ہاء" کے نیچے خطِ معدولہ ( مسروقہ ) ڈال کر لکھا جاتا ہے مثلاً
madola-19.gif

اور واؤمعدولہ کی اُفقی لکیر کو خفّی ہاء ، واؤ ، یاء کے نیچے ڈال کر آوازوں کو گِرا دیتے ہیں مثلاً
madola.gif
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔​
 
آخری تدوین:

یوسف سلطان

محفلین
سبق نمبر 5
آ ، مد، ء
مد ~ کی اپنی کوئی آواز نہیں ہے اس کو الف پر ڈالا جاتا ہے اور یوں الف کی آوازلمبی ہو جاتی ہے ، مد والا الف لفظ کے شروع میں آتا ہے مثلا ً آس، آپ۔
الف لفظ کے درمیان اور آخر میں آئے تو بھی اس کی آواز لمبی ہوتی ہے مگر اس پر مد نہیں ڈالی جاتی اور اسے " الف ممدودہ" کہا جاتا ہے۔ جب الف پر زبر ڈالی جائے تو اسے "الف مقصورہ" کہتے ہیں۔
پنجابی میں لفظ کےآخری مبدوء الف پر مد ڈالنا بہتر ہے تاکہ تلفظ سمجھ آ سکے
آ = aaa
جُوآ = joaa

یُوں تو بلی اکھر ( نبرہ والا لفظ ) (accent) کو عربی کی بڑی مد سے دکھایا جاتا ہے ، مگر بعض اوقات اسے حرف "ہ" زائد کر کے بھی بعض بولیوں جہاں حقیقت میں خفّی ہاء استعمال ہوتی ہے ، میں دکھایا جاتا ہے جیسے کہ یہ ایک طرح کی گمک ہو مثلا ً
madola.gif
۔ متبادل طریقہ کے طور پر بلی اکّھر کو عربی کی طرح یعنی ہمزہ پر ختم ہونے والے الفاظ کے جزو کی طرح سمجھ کر فالتُو ہمزہ سے دکھانا مَبنی بر دلیل نہیں ہے اور نہ ہی پنجابی کی اپنی سان پر پُوری اُترتی ہے۔
ہمزہ "ء " کا اصل استعمال حلقی گرفت (Glottal Catch) کے لئے ہی ہے، لیکن پنجابی کی بعض بولیوں میں گمک کو ایک طرح کے ہمزۃ القطع کے مشابہ دکھاتے ہیں ۔ اس لئے ایسی گمک کو ہمزہ موقوف (قواعدی لحاظ سے ، ورنہ اردو میں ا صواتی لحاظ سے کوئی حرف صحیح موقوف نہیں ہو سکتا (ء٘)سے ظاہر کیا جاتاہے۔ [/COLOR][/FONT][/RIGHT]
سِئ٘نگ = سِین٘گ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سبق نمبر 6:
تشدید ، فعل، مصدر:

اردو میں مشدّد حروف بطور لمبی آواز ہوتے ہی نہیں ، جیسے فمّ کو فم کہیں گے ، مگر پنجابی میں لمبے حروف لفظ کے اندر اور آخر دونوں جگہ تشدید سے آجاتے ہیں جیسے کانّا ۔ کنّ وغیرہ ۔یعنی شد ایسے حرف پر ڈالی جاتی ہے جسےکسی لفظ کے اند ریا آخر میں دو بار بولا جانا ہو۔تشدید والے حرف یعنی مشدّد پر تشدید کے ساتھ ساتھ زبر، زیر یا پیش میں سے کوئی علامت ضرور ہوتی ہے تاکہ پڑھتے وقت زبان سے اصل آواز نکلے، مثلا چِٹَّا ، کانّا ، کنّ وغیرہ
تَ + تّ + ا = تَتّا = tatta
یَ + ک ّ + ڑ = یکّڑ = yakker
پُ + تّ + ر = پُتّر = putter
چَ + ٹّ + ی = چٹّی = chatti
پَ + ٹّ + ی = پَٹّی = patti
عربی کی کھڑی زیر ( ٖ ) کو "اِی" کی لمبی آواز کے لئے استعمال کیا جاتا ہے جبکہ یہ لمبی زیر بغیر کسی "ی" کے اپنا کام کرتی ہے ، مثلا ً (سیوٖیاں)۔
مصدر کی علامت ( مصدر، جو کہ مادہ فعل کے ساتھ "نا" لگانے سے بنتا ہے ) پنجابی ، اردو روابط کو دیکھا جائے تو "پڑھیں سے پڑِھن اور پڑھائیں سے پڑھاوِن" کی اصواتی مماثلت میں فرق صرف نُون غنّہ اور سالم کا ہی ہے۔ پنجابی میں سِندھی یا کشمیری کی طرح مصدر کی علامت "ن" نہیں بلکہ "نا" ہے۔ مثلا ً ا وتھے نہ جانا ، کل ضرور آؤنا۔
فعل کی گردان میں جہاں اردو میں مثلا ً پڑھ/ پڑھا سے پڑھے /پڑھائے اور پڑھیں /پڑھائیں آتا ہے ، وہاں پنجابی میں پڑھیں کو پڑھن اور پڑھائیں کو پڑھاون بولتے ہیں۔
ہر وہ لفظ جو عربی، فارسی سے پنجابی میں آگیا ہو اس کی املا ایسے ہی کرنی چاہیئے جیسے اصل زبان میں ہے کیونکہ اس طرح سے ماخذ مُشتبہ ہو جاتا ہےمثلا ً شمع کی بجائے شماں، معلوم کی بجائے ملوم لکھنا غلط ہے۔ ہر وہ لفظ جو انگریزی سے پنجابی میں آ گیا ہو اس کی املا بھی اسی طرح ہونی چاہیئے مثلا ً کوٹ ، ٹکٹ وغیرہ۔
اردو میں شروع کا حرف ساکن نہیں ہو سکتا ، اس لئے "آگم" لاتے ہیں ، مگر پنجابی میں کچھ حروف شروع کے ساکن ہو سکتے ہیں مثلا ً نیارا، ترَے وغیرہ۔سکول کو اسکول یا سٹیشن کو اسٹیشن، سٹاف کو اسٹاف لکھنا ٹھیک نہیں۔
آخری حرف پر نشانی آ سکتی ہے جو کہ اردو میں موجود نہیں مثلا ً ترِیہ ِ ، راءِ وغیرہ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

یوسف سلطان

محفلین
سبق نمبر 7
پنجابی نُون کی اقسام:

مُوردھنیا نُون یعنی منحرفہ یااُلٹانون جس کو اَڑنُون بھی کہ دیتے ہیں، تلفظ میں واضح طور پر دِکھاتے وقت "
uta-noon.gif
" ( ɳ) سے لکھا جاتا ہے۔ایسے نون کو "نڑ" لکھنا قطعا غلط ہے ۔ گُنگُنا بولنے میں جس طرح "کُولا"سے کُون٘لا کہتے ہیں، اسی طرح بغیر گنگناپن کے"کُون بمعنی کونا،اور گنگناہٹ سے کُوڑ کوکُون٘ڑبمعنی جُھوٹ، بوڑا سے بون٘ڑا بمعنی ٹوٹے ہوئے دانت والا۔"دڑِیں" کو "دن٘ڑِیں"بھی بولتے ہیں مگر یہ "
uta-noon.gif
"کی آواز نہیں ہے۔
اِس کے علاوہ حنکی نُو (ɲ) اور لہاتیہ نُون (N) کو البتہ بالترتیب ن٘ی اور ن٘غ لکھ سکتے ہیں ۔
تمام نُونوں کی شبّہ غُنہ حالتیں ، یعنی جب وہ اپنی ٹولی یا ورگ کے حروف کےساتھ مدغم ہوں، تو علحٰدہ آوازیں ہوتی ہیں، جو کہ "ن" کے اُوپر نوکدار ٹوپی نما جزم ( نٛ) دے کر ظاہر کی جاتی ہے۔ اِن کی تفصیل یُوں ہے
Noon%201_zpsdxu8ktzv.gif

نوٹ :---- ہمارے ہاں شبّہ غنہ آوازیں انگریزی کی طرح مثلا ً king, ring نہیں آتیں، بلکہ انگریزی کی مثال single, finger کی مانند ورگ کے حرف سے مِل کر (ŋg) آتیں ہیں۔
بعض لوگ لاعِلمی سے منحرفہ نُون کو " ن٘+ڑ" سمجھ کر اس کی "ڑ" پہلے لکھ کر آخر میں اس کا نُون غنہ شامل کر دیتے ہیں، جو کہ غلط ہے، مثلا ً کڈّھڑاں ۔ چمکڑاں۔ جیڑاں۔ چاندڑِیں۔ چڑنگ۔ چُوپڑاں۔ اس معاملے میں کرِسٹو فَر شیکل کا مغالطہ اُس کی کتاب
The Siraiki Language of Central Pakistan --1.8.e
کے آرٹیکل سے ظاہر ہے جہاں منحرفہ نُون کے متعلق لکھتے ہیں کہ :--
"As an independent phoneme it is articulated as a nasal retroflex flap, i.e., as phonetic
( یہاں nasal کی بجائے nasalized چاہیئے، ورنہ اصطلاحاً غلط ہو گا)
جس کا مطلب یہ ہوا کہ منحرفہ نُون کی آواز حرف "ڑ" کو nasal twang (یعنی خیشُومی ڑ ) سے بُلانے کی ہے ، اِس طرح تو منحرفہ نُون کو Nasal آوازوں میں شمار ہی نہیں کر سکتے ۔ حالانکہ یہ حقیقت تسلیم شدہ ہے کہ منحرفہ نُون میں صرف ناک کا راستہ کُھلا ہوتا ہے اور خیشومی ڑ میں دہنی اور انفی دونوں راستے کُھلے ہوتے ہیں۔ یہی مغالطہ منحرفہ نُون کو غلط طور پر (ن +ڑ یعنی نڑ ) لکھنے کا باعث ہوا اور یوں لکھائی میں " نڑ" کی بھر مار ہو گئی۔

( پنجابی کے اسباق کے لئے پنجابی ادبی بورڈ کے چھپے قاعدے ، ان کی چھپی پنجابی سے اردو ڈکشنری اور پنجابی اُچارن ڈکشنری سے مدد لی گئی ہے۔)
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

یوسف سلطان

محفلین
سبق نمبر 8
پنجابی اعراب

پنجابی میں 15 مُفرد اور 17 مرکب اعراب ہیں۔ اس کے علاوہ دوہرے اعراب ۔۔۔۔ دھؤ ، کھائی، اُوئی وغیرہ ۔
( x= اردو یا پنجابی ، o = صرف پنجابی)

Vowels_zpshr9yxpeq.gif

آ٘ "short vowel "a
, Its sounds nearest to "a" in the English words "about ,total, above".
ت٘ریڈھا، آ٘سانی، اٹھتالی​
آ "Long vowel " ɑː "
Its sounds nearest to "a" in the English words "part, father, start, last
آکڑ، آکَھنا، پوآن٘دی، تال​
اے٘ "Half-Long vowel " eˑ "(یائے مجہول مقصورہ)
, Its sounds nearest to " a " in the English words " cake
سی٘ؤ٘ ، کے ، دے، جی٘ہا، دی٘نا، وی٘ئ٘ساں​
اَے "Short vowel " e "(یائے لین ، یائے ما قبل مفتوح ، یائے مجہول ممدودہ)
, Its sounds nearest to "a" in the English word "man
بَھیڑا ، بَیل ، ہَے، تَرے ، سَیر​
اِی٘ Short vowel " і "(یائے مجہول)
Its sounds nearest to "y" in the English word "happy
بِی٘ہ (twenty)، دی٘ن٘ہ (day, sun) ، میز​
اِی Long vowel "іː" (یائے معروف ممدودہ)
Its sounds nearest to "ee" in the English words "see, tree
چِیر ، ڈِھیل ، ٹِھیک ، کِھیر، وِیرا، تَرِیمت، وزِیر، کُڑی​
اِ Short vowel "ɪ"(یائے معروف مقصورہ ۔ الف مقصورہ)
Its sounds nearest to "i" in the English words "hit, sitting
چِر، بِلّی، وِکنا​
او٘ Half-Long vowel "oˑ" (واؤ مجہول مقصورہ)
Its sounds nearest to "o" in the English word "show
سو٘ہان٘ج٘نا ، ڈھول ، تول، سو٘چنا، جو٘ار،جو٘گا، موٹا​
اَو Short vowel "o" (واولین، واؤ ما قبل مفتوح، واؤ مجہول ممدودہ)
, Its sounds nearest to "o" in the English words "bought, Often
اوکھا ، کَون ، لَون، ہَولا، کَوڑا​
اُ short vowel "u"(واؤ معروف مقصورہ ۔ الف مقصورہ)
Its sounds nearest to " o and u" in English words "put, foot
مُل ، کُھر ، مُڑ، اُنٛگلی، جُتُّنا​
اُو Long vowel ""uː(واؤ معروف ممدودہ)
, Its sounds nearest to "oo" in English words "food, school".
مُول پُھول ، ڈُوب، چُوڑی، کُوڑ، شو​
مرکب حرکات کی آوازوں کی مثالیں یُوں ہیں :---​

awaz_zpsx9dgf4qd.jpg

زبر، زیر اور پیش کے علاوہ " ا۔و۔ی" بذات خود حرکاتی حروف کی طرح کام کرتے ہیں ، اس لئے ان پر کوئی اعراب نہیں ہوتی، اگر ان پر اعراب ڈالی گئی ہو تو اس لفظ میں یہ حرف صحیح ہو گا۔ کا۔ کے ۔ کی میں کاف پر مطلقا ً کوئی اعراب ہوتی ہی نہیں۔ تعمیر و ترقی جیسے الفاظ میں واؤ کی آواز بغیر ہمزہ کے "او" کی طرح ہوتی ہے اور "تعمیر" کی "ر" باقاعدہ موقوف بُلائی جاتی ہے۔ پیش اور زیر کا استعمال تلفظ دکھانے کے لئے کرنا چاہیئے البتہ زبرعموما ً نہیں ڈالی جاتی۔
 

یوسف سلطان

محفلین
سبق نمبر 9
گمک :

پاک و ہِند خاندان (زبان کے) کے 18 گروہوں میں سے ایک گرو ہ پنجابی کہلاتا ہے۔پنجابی زبان اردو کی طرح مرکب نہیں ہے، بلکہ یہ اس برصغیر کی اصلی زبان کے شجرہ کی ایک کڑی ہے جس کی ایک خاص صفت سے یہ نمایاں ہے ، اور وہ ہے گمک کی ادایئگی۔ وہ علاقے جو پنجابی زبان کے احاطہ کی حدود پر واقع ہیں اور جن پر اُنکی ملحقہ زبانوں کا اثر ہے، وہاں گمک صحیح معنوں میں ادا نہیں ہو سکتی، جس طرح مثلاً انگریزی کو ایک ہندوستانی اپنے ہی تلفظ کے لہجہ میں ادا کرے گا ( جب تک وہ خوب مہارت حاصل کرنے کی کوشش نہ کرے)، اِسی طرح اِن علاقوں میں گمک کی ادائیگی کا اُن کا اپنا ہی لہجہ ہوتا ہے وہاں ایک خاص قِسم کے سکتہ (hiatus)سے چڑھتی ہوئی گمک کو ادا کیا جاتا ہے، یا پھر پشاور اور ملتان کی طرف گرام گمک کو اردو کے ماڈرن مخلوط الہا کی نقل پر بولا جاتا ہے، مگر ملتان کی جانب مجہورہ مخلوط الہا کوقطعا نہیں بُلایا جاتا بلکہ اُن کا ماڈرن مخلوط الہا بھی اِتنا ڈِھیلا ہوتا ہے کہ حقیقت میں "ھ" (h) کی علحٰدہ آواز ہوتی ہے اور علحٰدہ حرکت رکھتی ہے۔
ب+ھ= بھ اور د+ھ =دھ یا اس جیسے حرف مرکب جانے جانے کی وجہ سے ابجد میں جگہ نہیں پا سکتے کیونکہ اصولاً مرکب حروف کسی ابجد میں شامل نہیں کئے جاتے ۔ ان آوازوں کے لئے جو عربی اور فارسی میں نہیں تھیں اردو میں یہ حروف اپنی مخصوص آواز کے لئے بنائے گئے تھے ، ان ہی کو پنجابی میں استعمال کیا گیا ہے۔ پنجابی املا کمیٹی کی میٹنگ جو 22 جون 1962ء کو ہوئی اس میں صوفی تبسم کہتے ہیں : -
" انج تاں سانوں ایہناں آوازاں دی املا بارے سوچنا چاہیدا ہے پر ایہناں نوں دو حرف نہیں کہنا چاہیدا ، ایہہ حرف سانوں اپنی زبان دیاں لوڑاں پوریاں کرن لئی آپ گھڑنے پئے۔ ایسے پاروں تاں میں اردو والیاں نوں کہندا آں کہ "دولہا" تے "تمہیں" دی املا انج غلط ہے ۔ ایہدی تھاں "دولھا" تے "تمھیں " ہونی چاہیدی ہے تاں جے پڑھن والے نوں پتہ لگ سکے کہ اوہنے "لھ" تے "مھ" دیاں آوازاں دا اچارن کرنا ہے" ۔
اسی کمیٹی کے فیصلے کے مطابق پنجابی زبان کی کچھ آوازیں جن کے لئے کوئی نیا حرف نہیں بنایا گیا کیونکہ یہ آوازیں وہ ہیں جنہیں صرف پنجابی ہی بول سکتا ہے۔ مثلاّ

13151918_1095947113782018_2390052804991885685_n_zpsteh5kmff.jpg

اس جیسی مخصوص آوازیں صرف ماجھے میں ادا کی جاتی ہیں ، باقی ملتان، سرگودھا، بہاول پور، پشاور جہاں پنجابی کی بولیاں ----- ملتانی ، شاہ پوری، ہندکو بولی جاتی ہیں ، وہاں پر "بَھادوں اور دَبھ" کی "بھ" اور "مجھ اور جھلّا کی "جھ" وغیرہ میں کوئی فرق نہیں ہے۔ اس لئے یہ اصول رکھا گیا ہے کہ مرکزی پنجابی والے بھ ، جھ ، دھ وغیرہ کی صرف ادائیگی ملتانی، ہندکو سے الگ رکھیں گے ۔ ایسا زبان کے وسیع مفاد کے پیشِ نظر کیا گیا ہے گورمکھی میں بھی ایسے ہی ہے۔ اس لئے اصول یہ رکھا گیا کہ "بھنگ اور لبھ کی بھ" ، "جھٹ اور سانجھ کی جھ " ، " دھون اور مدھ کی دھ" ، " ڈھولا اور وڈھ کی ڈھ" ، گھیو اور پنیگھ کی گھ" کی املا میں کوئی فرق نہیں ہے۔ (جوشوافضل الدین نے ایک بار "پنجابی دربار" میں تجویز پیش کی تھی کہ کہ ت + دھ کی آواز کے لئے دھ کے اوپر دو نقطے ( ڌھ) ڈالے جائیں جس طرح ڌھوکا، ڌھکا وغیر۔ مگر یہ بات تسلیم نہیں کی گئی۔)
پنجابی میں مہموسہ مخلوط الہا آوازیں ہمیشہ ثقیل مخلوط الہا ہوتی ہیں، اور مجہورہ مخلوط الہا آواز ہی مبدوء حالت میں اپنی مجہورہ آواز کو مہموسہ میں بدل کر اپنی حرکت کو گرام گمک میں کر دیتی ہیں مثلاً ڈھول ۔ دیگر جگہوں پر مجہورہ آواز تو قائم رہتی مگر ٹِیپ گمک وغیرہ پیدا ہو جاتی ہے مثلاً بُڈ ّھا ۔ اس ٹِیپ گمک کی آواز سے مغالطہ کھا کر عوام ایسی غلطی میں مبتلا ہو جاتے ہیں کہ مثلاً لفظ چَودھری کو لکھائی میں چَوہدری لکھ جاتے ہیں۔
مخلوط الہا آوازیں اردو کی طرح ادُھورے ملاپ والی آوازیں نہیں ہیں جیسا کہ اردو میں ( مجہورہ بھ۔ جھ ۔ دھ ۔ ڈھ ۔ گھ اور مہموسہ پھ ۔ تھ ۔ ٹھ ۔ چھ ۔ کھ ) اِن کو عام طور پر انگریزی کی طرح mad house اور light house میں ڈھ (نڈھال میں ) کو dh اور ٹھ ( ٹھہرنا میں ) کو th کی طرح بُلاتے ہیں ، گو ایسی حالتیں بھی ہیں کہ اِن کو بالترتیب مابعد الہا اور ثقیل مخلوط الہا بھی بُلاتے ہیں بلکہ بعض اوقات تو مخلوط "ھ" کی آواز ہی غائب ہو جاتی ہے مثلاً ہاتھ = ہات۔ جو لوگ اردو کی ادھورے ملاپ والی آوازوں کو مُفرد سمجھ کر لُغت وغیرہ میں علحٰدہ جگہ دیتے ہیں وہ حقیقت میں دیوناگری یا گورمکھی کی اندھا دُھندھ تقلید کرتے ہیں ، اور یُوں اردو اصواتیات سے بے بہرہ پن ظاہر کرتے ہیں۔ اِن کو دو چشمی "ھ" سے ملا کر لکھنے میں ابجد میں جگہ نہیں دے سکتے، بعینہ جیسے thin اور then میں t اور h ملانے سے مختلف آوازیں بننے سے th کو انگریزی الفابٹ میں جگہ نہیں مل سکتی۔
آدھی "ہ" کا استعمال : ہندی کے اکثر الفاظ جن میں "س" کی آواز ہوتی ہے پنجابی میں آ کر "ہ" میں تبدیل ہو جاتے ہیں جیسے "ایس" سے " ایہہ" ، "پِیسنا" سے پِیہنا" وغیرہ۔ یہ ٹھیک ہے کہ "ایس" کو "اس" لکھتے ہیں ، یوں "اس" کی بجائے پنجابی میں "اِہ" ہونا چاہیئے مگر ہم لوگ زیر زبر ڈالنے کی تکلیف کم ہی کرتے ہیں اس لئے اسے "ایہہ" لکھا جاتا ہے۔
چند الفاظ جو اکثر غلط لکھے جاتے ہیں ان کی صحیح اِملا :
ایہہ - ایہناں - ایہنوں - ایہدے - ایہو
اوہ - اوہناں - اوہنوں - اوہدے - اوہو
کیہ - کیہناں - کیہنوں - کیہدے - کیہو
جیہا - جیہناں - جیہنوں - جیہدے - جیہو
کیہڑا ۔ جیہڑا ۔ ویہڑا ۔ ویہن ۔ نہر ۔ شہر
چودھری ۔ گوانڈھی ۔ موڈھا

کیونکہ "ہ" کو پوری طرح نہیں بُلایا جاتا اس لئے اکثر "نہیں " کی بجائے " نئیں " لکھ دیتے ہیں جو صحیح املا نہیں ہے ، صحیح املا یوں ہے:-
نہ ۔ نہیں ۔ نہیوں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔​

سبق نمبر 10
پنجابی کس طرح لکھی اور پڑھی جائے:

١ ۔ پنجابی کی " الف بے " اَپنی آوازیں رکھتی ہے اور انہیں اردو کے لہجہ میں نہیں پڑھنا چاہیئے۔ کسی بھی لفظ کا تلفظ اورلکھائی وہی ہونی چاہیئے جو اس کے ماخذکے قریب ہوتاکہ ریسرچ سکالر لکھائی کو معیاری بنا سکے
۔٢ ۔ اس بات کا دھیان رکھنا چاہیئے کہ تسلیم شدہ املاء کو بدلا نہ جائے یا پنجابی کے الفاظ کی املاء کوعربی حروف کی املاء سےنہ بدلاجائے کیونکہ اس طرح ماخذ مُشتبہ ہو جاتا ہے مثلاً کھسرا کوخسرہ یا واہیاتی کوواحیاتی لکھنا غلط ہے۔
٣۔ ہر وہ لفظ جو فارسی ، عربی یا ترکی سے آیا ہے اس کی املا اسی طرح ہو گی جیسا کہ اصل زبان میں ہے ، مثلاً شمع ناکہ شماں۔
٤۔ ہر وہ لفظ جو انگریزی سے پنجابی میں آ گیا ہے اس کی املا ویسے ہی کرنی چاہیئے ، مثلاً کوٹ، ٹکٹ ۔
٥۔ لکھنا، آکھنا اور ویکھ جیسے الفاظ کے کھ کو غ اور خ سے بدلنا غلط ہے ۔
٦۔ پنجابی کی تمام بولیوں کی حرکات دکھانے کے لئے ہماری املاء میں کافی تراکیب موجودنہیں ، اور ان میں اضافہ کرنا بھی ٹھیک نہیں اس لئے بہتر یہی سمجھا جاتا ہے کہ زبر ، زیر اور پیش کے علاوہ موقوف جزم ، ہمزہ ، خطِ معدولہ اورکھڑی زیر کے استعمال سے الفاظ کا تلفظ دکھایا جائے۔
٧۔ کجھ الفاظ ایسے بھی ہُوتے ہیں جوادبی لکھائی میں استعمال ہُوتے ہیں لیکن ان کاعام استعمال فرق ہوتاہے مثلاً مکّھن = ماکھن
٨۔ ارد میں مشدّد حروف بطور لمبی آواز ہوتے ہی نہیں مثلاً فمّ کو فم کہتے ہیں، جب کے پنجابی میں لمبے حروف لفظ کے اندر اورآخر میں دونوں جگہ تشدید کے ساتھ آتے ہیں، مثلا ً بنّھدا- کانّا- کنّ۔ پنجابی میں دوہرے یعنی تشدید والے لفظ استعمال ہُوتے ہیں، پنجابی میں تشدید کا اختصار بلکل نہیں ہُوتا۔ مثلاً
کام --- کمّ ، اوُنچا --- اُچّا ، کُھلا --- کُھلّھا ، چاٹنا --- چٹّنا وغیرہ ، یہی وجہ ہے کہ اردو دان اس فرق کو فوراً پکڑ لیتا ہے۔
٩۔ پنجابی زبان کی کُچھ آوازیں ایسی ہیں جن کے لئے کوئی حرف نہیں گھڑا گیا ، ان کی ادائیگی کو نیچے بتایا جاتا ہے:-
13151918_1095947113782018_2390052804991885685_n_zpsteh5kmff.jpg

ان جیسی آوازیں وہ ہیں جن کی ادائیگی صرف ماجھے میں ہُوتی ہےاورزبان کے وسیع مفادات کے پیشِ نظر لکھنا ایک جیساہے اس لئے ان آوازوں کے لئے نئے حروف نہیں گھڑے گئے (جیسے جشوافضل الدین نے ایک بار پنجابی دربا ر میں تجویز پیش کی تھی ، مگر یہ بات آگے چل نہ سکی)۔
١٠۔ اردو میں حالتِ عاملہ کی نشانی "نے" ہے لیکن پنجابی میں یہ استعمال نہیں ہُوتی ، مثلاً
میں نے کیا تھا = میں کِیتا سی۔
اُس نے بھی کھایا = اُوں وی کھادا۔
١١۔ پنجابی میں مجہول حالت بنانے کے لئے ماخذ فعل کے ساتھ"اِی" کا اضافہ کیا جاتا ہے ، ایسا لہندی بولی میں عام ہے۔ مثلاً
اٹکنا = اٹکِینا ، مرنا = مریِنا
١٢ ۔ اگر لفظ کے شروع میں "ہ" ہو یا تاکیدی رکن (Syllable) "ہ" سےشروع ہو تو پڑھتے وقت یہ " ہ" کی بجائے "ع" کی آواز بن جاتی ہے۔ مثلاً ہے = اے، جب کے باقی حالتوں کی "ہ" یا تو سنائی ہی نہیں دیتی یا پھر"ہ" حذف کر کے اس سےپہلے کی حرکت ٹِیپ گمک سے بلائی جاتی ہے مثلاً پہلا، گھاہ، راہ ۔
١٣۔ دو رکن (Syllable) والے لفظ میں اگر پہلا رکن " آ یا او " پرختم ہوتو پڑھتےوقت دوسرے رکن سے پہلے خفیف "ہ" کی آواز آتی ہے مثلاً کھادا = کھاہدا
١٤۔ لفظ کے شروع میں اگر"لام" یا "الف" ہوتو عام بول چال میں یہ حذف ہو جاتے ہیں ، مثلاً لنگھانا = نگھانا
١٥۔ حالت اضافی کا لاحقہ اردو کے الفاظ " کا- کے - کی - کو " کی جگہ پر " دا - دے - دی - دو "استعمال ہُوتے ہیں۔
١٦۔ لفظ "جے" کو جمع حاضر کی ضمیر کی طرح استعمال کیا جاتا ہے مثلاً میں آیا جے ۔
١٧۔ کبھی کبھی حرف "س" بھی "ہ" میں بدل جاتا ہے ، مثلاً پَیسہ = پَیہہ
١٨۔ آدھی "ہ" کا استعمال : ہندی کے اکثر لفظ جن میں "س" کی آواز ہوتی ہے پنجابی میں آکر وہ "ہ" میں تبدیل ہو جاتی ہے ۔ جس طرح "ایس" سے ایہہ ، "اوس" سے اوہ ، "پِیسنا" سے پِیہنا وغیرہ ۔ یہ ٹھیک ہے کہ ایس کو اِس اور اوس کو اُس لکھتے ہیں اور اس طرح ان کی املا "اِہ" تے "اُہ" ہونی چاہیئے۔ لیکن زیر اور پیش کے چکّر میں نہیں پڑنا چاہیئے، کیونکہ زیرزبر ڈالنی ہم ہمیشہ بھول جاتے ہیں ، اس لئے ایسے الفاظ کی املا ایسے ہو گی :۔
ایہہ - ایہناں - ایہنوں - ایہدے - ایہو
اوہ - اوہناں - اوہنوں - اوہدے - اوہو
کیہ - کیہناں - کیہنوں - کیہدے - کیہو
جیہا - جیہناں - جیہنوں - جیہدے - جیہو
کیونکہ ہم "ہ" کو پوری طرح سے نہیں بُلاتے اس لئے "نہیں "کو ہم اکژ " نئیں " لکھ دیتے ہیں، صحیح املا ایسےہے :-
نہ، نہیں، نہیوں
رسم الخط، پنجابی اردو خط نستعلیق میں لکھی جاتی ہے اورکوشس کی جاتی ہے کہ نستعلیق کے ہجاء کے اصول قائم رکھے جائیں ، لیکن مجبوراً تلفظ دکھانے کے لئے کہیں کہیں ان اصولوں کو توڑ کر انہیں پنجابی کے لئے موزوں بنا لیا گیا ہے : ۔
١۔ یائے معکوس مرکب الفاظ میں بغیر ہمزے کے "اے" کی آواز دیتی ہے اجکل تو بِنا مرکب لفظ بھی بغیر ہمزے کے لکھے جاتے ہیں، مثلاً پاےدان - راے بیل ، لیکن پنجابی میں تلفظ دکھانے کے لئی ہمزہ لکھا جاتا ہے مثلاً سائے ۔
٢۔ لفظ کے آخر میں "مبدوء الف" ( واؤ دے بعد آن والا الف )کی آواز بغیر "مد" کے " آ " کی آتی ہے، لیکن پنجابی میں استعمال کرنا چاہئیے ، مثلاً کُنوآں، ہوآ۔
٣ ۔ اردو میں آخری حرف پر کوئی نشانی نہیں ہوتی جب کہ پنجابی میں کہیں کہیں استعمال ہوتی ہے، مثلاً تریِہِ۔
٤ ۔پنجابی کے الفاظ جن کے آخر میں " ہ " آتی ہے ان کو عام طور پر الف کے ساتھ لکھا جاتاہے مثلاً ساوہ = ساوا۔
٥ ۔ اردو میں دو زیریں بھی اکھٹی نہیں آسکتی لیکن پنجابی پنجابی میں آتی ہیں ، مثلاً گِرَہ = گِرِہ
٦ ۔ پنجابی میں مُوردھنیا لام بھی استعمال ہوتا ہے اورہجے دیکھاتے ہوئے لام کے نیچے ایک نقطہ ڈالا جاسکتا ہے، مثلاً
Ralna.jpg

٧ ۔ سالیشی ڑ کو اردو کی "ڑ" کے نیچے ایک نقطہ ڈال کردیکھایا جا سکتا ہے، مثلاً
Herar.jpg

٨ ۔ اردو کی امالہ دار زبر کا تلفظ جو"ہ" سے پہلے آنے والی زبر کا ہوتاہے اسے " ہ " کے اُوپر پیش ڈال کرلکھا جا تا ہے مثلاً بَہُ ، رَہُ ۔ یہ زبر کئی الفاظ میں استعمال ہوتی ہے لیکن یہ لفظ ان کی امالہ دار زبر سے ہی پڑھے جاتے ہیں ، تاکے ہجاء اردو کے ساتھ مماثلت رکھیں مثلاً گَھینٹا = گَھنٹا۔
٩ ۔ موقوف جزم ( ٘ ) نُون غنہ کی علامت ہے پر اس کا استعمال حرکت کو گھٹان یعنی مختصر کرنے کے لئےبھی کیا جاتا ہے مثلاً " " ۔ موقوف نُون کے لئےعام جزم ہی استعمال ہوگی۔
١٠۔ واؤ پر آنے والے ہمزہ کو بغیر "ؤ " کےشوشہ پر (ﺌ) ڈالا جاتا ہے مثلاً دِھؤنا کی بجائے دِھئنا۔
١١ ۔ نستعلیق میں مقصورہ حرکت والے حرف صحیح کے بعد نون غنہ کے ساتھ موقوف " ہ " کو دوچشمی لکھا جاتا ہے لیکن پنجابی میں یہ اصول توڑ بھی دیتے ہیں ، مثلاً
منھدی = منہدی ، مُنھ = مُنہ۔
۲١۔ کوشش کرنی چاہئیے کہ حرف "ہاء " پرختم ہونے والے الفاظ کا امالہ کرتے وقت حرف "ہاء " کو "یاء " سے بدلنے کی بجائے"ہاء " سے پہلے زیرڈال دِی جائے مثلاً جمعہِ کے دن۔
١٣ ۔اردو میں پہلا حرف ساکن نہیں ہوتا اس لئےشروع میں ( اس لئے " لاگم" لاتے ہیں) الف لگایا جاتاہے، لیکن پنجابی میں پہلا حرف ساکن ہو سکتا ہے مثلاً
اسٹیشن = سٹیشن، تْرَے ۔
۱۴مُوردھنیا نُون( نُون کی اقسام )یعنی منحرفہ یا اُلٹا نون جس کو اَڑنُون بھی کہتے ہیں کو تلفظ دکھانے کے لئے "ن" کے ایک نقطہ کی بجائے دو اوپر نیچے نقطے ڈالے جاتے ہیں مثلاً
Kanak.jpg
، منحرفہ نون " نڑ" کی شکل میں بھی لکھنے کی کوشش کی گئی پر یہ ٹھیک نہیں کیونکہ منحرفہ نون بولتے وقت صرف ناک کے راستے سے بولا جاتا ہے )۔ اس کے ساتھ ساتھ اَینُون یعنی
Hanki.jpg
لکھا جائے گا، شبہ غُنہ کی حالتوں ( اَتنُون ، اُلٹاواں نُون ، اجنُون ، اگنُون )کوحروف کے درمیان "ن" پر نوکدار ٹوپی نما جزم( نٛ )سے لکھا جائے گا۔
١٥ ۔ عربی کی کھڑی زیر کو 'اِی' کی لمبی آواز کے لئےاستعمال کیا جاتا ہے اور یہ بغیر "ی" کے اپنا کام کرتی ہے مثلاً
Sayviyaan.jpg

۶١ ۔ مصدر کے بعد نون غنہ کا اضافہ کرنا ٹھیک نہیں مثلاً دسنا دی بجائے دسناں ۔
١٧ ۔ اردو میں مجہول یاء کے ساتھ ڈالی گئی حرکات کے بعد خفّی یاء ( مع الف ) کا استعمال نہیں ہوتا ، لیکن پنجابی میں کبھی کبھی اس کا استعمال ہوتا ہے مثلاً
Si.jpg

١٨۔ ہمزہ کا اصل استعمال توحلقی گرفت (Glottal catch) کے لئےہے لیکن پنجابی کی کچھ بولیوں کی "بڑھتی گھٹیت" گمک لکھنی ہوتو جزم کو ہمزء موقوف (ء٘) ( قواعدی لحاظ سےورنہ اردو میں اصواتی لحاظ سے کوئی حرف صحیح موقوف نہیں ہوتا ) سےلکھتے ہیں، مثلاً
sieng.jpg

١٩۔ واؤمعدولہ کی اُفقی لکیر کو خفّی ہاء ، واؤ یا یاء کے نیچے ڈال کر آوازوں کو گِرا دیا جاتا ہے مثلاً
Tero.jpg

٢٠ ۔ گمک دا اظہار ، پنجابی کی کچھ بولیوں کی گمک کو لکھنے کے لئے حرف "ہاء" کے نیچے خطِ معدولہ ( مسروقہ ) ڈال کرلکھا جاتا ہے اور بڑھتی گھٹیت گمک کو ہمزہ موقوف (ء٘)سے لکھتے ہیں مثلاً
13151918_1095947113782018_2390052804991885685_n_zpsunvcjuso.jpg

( ایس مضمون کے لئے" پنجابی اُچارن ڈکشنری " اور"پنجابی املا کمیٹی 1962 " کے فیصلے سے مدد لی گئی ہے )
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سبق نمبر 11
اصطلاحات :

ذیل میں چند اصلاحات دی جاتی ہیں جنہیں تلفظ بتانے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے :-
فتح یا فتحہ : زبر ( َ)۔ مفتوح : جس پر زبر ہو۔ سَر ۔ مَل
کسر یا کسرہ : زیر ( ِ) ۔ مکسور : جس پر زیر ہو۔ سِر ۔ مِل
ضم یا فتحہ : پیش ( ُ )۔ مضموم : جس پر پیش ہو۔ سُر ۔ مُل
سکون : حرکت کا نہ ہونا ( ْ )۔ ساکن : جس پر سکون ہو۔
تشدید : ( ّ ) ۔ مشدّد : جس پر تشدید ہو۔
نُون معلنہ : ( ں ) وہ نُون جس کی آواز نکلے جیسے دن۔ نُون غنّہ : وہ نُون جس کی آواز ناک میں سے نکلے جیسے کہاں۔
ہائے مختفیہ ، ہائے مختفی : ( ہ ) جسے ہائے ہوز بھی کہتے ہیں ، جو کہ لفظ کے آخر میں آتی ہے اور اس سے پہلے حرف پر زبر ہوتی ہے جس کی وجہ سے اس کی آواز پوری نہیں نکلتی ، مثلا ً تھانہ۔ وہ ہا جس کی آواز الف کی نکلے جیسے بندہ ، بچّہ کی ہا۔ پنجابی الفاظ کو آخر پر "ہ" سے ختم کرنے کی بجائے عموماً الف پر ختم کیا جاتا ہے جیسے ساوہ = ساوا
ہائے ملفوظہ ، ہائے ملفوظی : وہ ہائے ہوز جو خوب کُھل کر صاف صاف پڑھی جائے ۔ وہ ہا جس کی آواز ہا کی نکلے جیسے راہ ، ماہ کی ہا۔
ہائے مخلوطہ ، ہائے مخلوط التلفظ: ( ھ ) ہائے دو چشمی کو کہتے ہیں جو دوسرے حرف کے ساتھ مل کر بولی جاتی ہے اور اس پر زیر ، زبر ، پیش نہیں ہوتا۔یہ ہائے الفاظ کے آخر اور بیچ میں آتی اور یہ شوشے سے نہیں لکھی جاتی ہے ۔ وہ ہا جس کی آواز پہلے حرف کے ساتھ نکلے جیسے بھائی کے بھ کی ہا ۔
حرف ہاء پر ختم ہونے والے الفاظ کے امالہ کے لئے حرف ہاء کو یاء سے بدلنے کی بجائے حرف ہاء سے قبل صرف زیر دے دیتے ہیں مثلا ً جُمعہِ کے دن۔
واو : سو ر۔ مول
واو معروف : وہ واؤ ساکن جس کے پہلے حرف پر پیش ہے اور اس واؤ کی آواز ہلکی نکلے جیسے کو ، شو۔ سُو ۔ مُول
واولین : وہ واؤ ساکن جس کے پہلے حرف پر زبر ہو جیسے غَور ۔ عَورت۔ سَو۔ مَول
واو معدولہ ، واؤ مسروقہ: (و۪) وہ واو جو لکھا جائے پر پڑھا نہ جائے جیسے خو۪د ، خو۪یش کا واؤ۔
یائے معروف : وہ یائےساکن جس کے پہلے حرف پر زیر ہو اور اس ی کی آواز بھر پور نکلے جیسے لڑکِی اور وزِیر کی ی ۔
یائے مجہول : وہ یائے ساکن جس کے پہلے حرف پر زیر ہو اور اس ی کی آواز ہلکی نکلے جیسے لڑکِے اور مِیز کی ے۔
یائے لین: وہ یائے ساکن جس کے پہلے حرف پر زبر ہو جیسے غَیر اور سَیر کی ے۔

term.gif

یائے مجہول ممدودہ: اَے
یائے معروف ممدودہ: اِی
واؤ مجہول ممدودہ: اَو
واؤ معروف ممدودہ: اُو
ضمہ مجہول: اُ
تائے ہندی: ٹ
جیم فارسی: ج
دال ہندی: ڈ
رائے ہندی: ڑ
کاف فارسی: گ
مہملہ : وہ حرف جس پر نقطہ نہ ہو۔
معجمہ : وہ حرف جس پر نقطہ ہو۔
فوقانیہ : وہ حر ف جس کے اوپر نقطہ ہو۔
تِحتانیہ : وہ حرف جس کے نیچے نقطہ ہو۔
موحدّہ : جس پر ایک نقطہ ہو۔
مثنّاۃ : جس پر دو نقطے ہوں۔
مثلثہ : جس پر تین نقطے ہوں
 
آخری تدوین:

یوسف سلطان

محفلین
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سبق نمبر 12
کُجھ لفظاں دی املا جیہڑے عام ورتوں وِچ آندے ہن:

”ح ” اور ”ع ” دی آواز پنجابی ( مشرقی تے مغربی دوناں ) وِچ موجود نہیں ہے، ایسے لئی گرومکھی لپی وچ ایہناں لئی کوئی حرف نہیں رکھیا گیا کیوں جے اوہ عربی تے فارسی لفظ بولدے نہیں جیہناں وچ ایہہ آوازاں ہن، پر مغربی پنجابی وچ اسی عربی تے فارسی دے الفاظ استعمال کردے ہاں تے ایہناں دےہجے اوہی لکھے جاندے ہن جیہڑے اوس زبان دے ہون تاکہ ریسرچ کرن والا جان سکے کہ ایہہ لفظ کتھوں آیا۔ کجھ لوک پنجابی وچ بولی جان والی آدھی ہ نوں ع نال بدل دیندے ہے جیہڑا پنجابی زبان تے ظلم ہے کیوں جے پنجابی وچ ع دی آواز ہے ہی نہیں، یا ایہہ وی دیکھن وچ آندا ہے کہ کجھ لوگ ایہہ ہلکھدے ہی نہیں ۔لفظ دی آخری ہ نوں الف نال بدلیا جا سکدا ہے مثلاً ساوہ = ساوا۔
پنجابی زبان دیاں کُجھ آوازاں اجیہاں ہن جیہناں لئی کوئی حرف نہیں گھڑیا گیا ، اوہناں دا ڈھکواں اُچارن تھلے دسیا جاندا ہے:-
13151918_1095947113782018_2390052804991885685_n_zpsteh5kmff.jpg

ایہو جہیاں آوازاں اوہ ہن جیہناں دا اچارن صرف ماجھے وِچّ ہُندا ہےتے زبان دے وسیع مفادات دے پیشِ نظر لکھنا اکو جیہا ہے ایس پاروں ایہناں آوازاں واسطے وادُھو نقطے پاون دی لوڑ نہیں (جیویں جشوافضل الدین ہوراں اک واری پنجابی دربا ر وِچّ تجویز پیش کیتی سی ، پر ایہہ گل اگانہہ نہ چل سکی)۔ کجھ لوگ پنجابی وچ بھرا لئی استعمال ہون والے لفط نوں “ پہاپا” لکھدے ہن جد کے ایس دے ہجے ایہہ ہن ” بھاپا”
مصدر دے آخر وچ نُون غُنہ لکھنا وی ٹھیک نہیں۔ ضمیری لاحقہ ” نیں ” نوں ” ہیں ” دی تھاں استعمال نہیں کرنا چاہیدا۔
13151918_1095947113782018_2390052804991885685_n_zpsjkjeiow1.jpg

”ح ” اور ”ع ” دی آواز پنجابی وِچ موجود نہیں ہے پر لکھن وِچ آندی ہے تا کہ لفظ دے اصل ماخذ دا سکالر نوں پتہ تھو لگ سکے۔
Punjabi_word-2_zpsb0e8tr2c.jpg

Punjabi_word-3_zps5aexozzr.jpg

Punjabi_word-4_zpsnab78vf2.jpg

Punjabi_word-5_zpsxqm8qmnu.jpg

Punjabi_word-6_zpsitunifwx.jpg

۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

یوسف سلطان

محفلین
آخری سبق
پنجابی سیکھیں :-

اردو بولنے والے کو پنجابی سیکھنی آسان ہے کیوں کر اُسے پنجابی کی ” الف بے” سیکھنی نہیں پڑتی ، صرف کسی پنجابی بولنے والے سے اس الف بے کا تلفظ سیکھنا پڑے گا۔ ہم یہاں یہ بتاتے چلیں کہ پنجابی میں ع اور ح کی آواز نہیں ہے یا یوں سمجھ لیں کہ یہ الفاظ پنجابی نے عربی، ترکی یا فارسی سے لئے ہیں، ان الفاظ کے ہجے وہی ( ماسوائے اُن الفاظ کے ہجوں کے جو بہت شروع میں لئے اور ان الفاظ کی شکل بھی بدل چکی ہے) رکھے جاتے ہیں جو اس کے اصل میں ہیں تاکہ سکالر جان سکے کہ ان الفاظ کا ماخذ کیا ہے۔ اب بھی کسی دوسری زبان مثلاّ انگریزی الفاظ کو پنجابی میں اسی طرح لکھیں گے جیسے اس زبان میں بولا جاتا ہے ، مثلاّ سکول کو سکول ہی لکھا جائے گا اسکول لکھنا غلط ہے، ایسے ہی شمع کو شماں لکھنا غلط ہے۔ جیسے بولا جائے ویسے لکھا جائے گُرومکھی کے لئے تو ٹھیک ہو سکتا ہے پر یہ اصول عربی خط کے لئے ٹھیک نہیں ہے۔
دوسری بات جو یہاں بتانی ضروری ہے وہ ہے ” گول ہا ” کی وہ آواز جو لفظ کے شروع میں ہو یا تاکیدی رکن (syllable) کے شروع میں آئے، بولتے ہوئے الف کے مشابہ ہو جاتی ہے، اسی لئے اکثر لوگ گول ہا لکھتے ہی نہیں مثلاّ ہے کو اے لکھ دیتے ہیں ،اس طرح کچھ لوگ گول ہا کو ہمزء سے بدل دیتے ہیں مثلاّ نہیں کو نئیں لکھتے ہیں یہ غلط ہے۔
اردو میں حالت عاملہ کی نشانی ” نے ” ہے ، مگر یہ پنجابی میں استعمال نہیں ہوتی۔بعض اشخاص غلطی سے ضمیری لاحقہ ”نیں ” کو ” ہیں ” کے معنوں میں استعمال کرتے ہیں یہ غلط ہے
tens%201_zpsfgqjsd1n.jpg

num-col_zpslpjz9n5p.jpg
اردو ۔۔۔۔۔۔ پنجابی
متعلق ۔۔۔۔۔ بارے
اوپر۔۔۔۔۔۔۔۔ اُپر،اُتے
آگے ۔۔۔۔۔۔۔ اَگے،ساہمنے
اور ۔۔۔۔۔۔ ہُور
پہلا ۔۔۔۔۔۔۔ پہلاں
پیچھے ۔۔۔۔۔۔۔۔ پچھے
نیچے ۔۔۔۔۔۔۔ تھلے،ہیٹھاں
لڑکا ۔۔۔۔۔۔۔ منڈ
بھائی ۔۔۔۔۔۔ بھرا،وِیر
لیکن ۔۔۔۔۔ پَر
انٹ ۔۔۔۔۔۔۔۔ اوٹھ
زمین ۔۔۔۔ زمین،بھوئیں
دشمن ۔۔۔۔۔۔ وَیری
دشمنی ۔۔۔۔۔ وَیر
آنکھ ۔۔۔۔ اکھ
گِر۔۔۔۔۔۔ ڈِگ، گِر
اس سے آگے ۔۔۔۔۔ ایس تُوں پراں
باپ ۔۔۔۔۔۔۔ پیو
پاؤں ۔۔۔۔۔۔ پَیر
لئے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لئی
کی طرف سے ۔۔۔۔۔۔ والوں
اٹھو ۔۔۔۔۔۔ اُٹھ
لڑکی ۔۔۔۔۔ کُڑی
جاؤ ۔۔۔۔۔۔ جا
بال ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ وال
ہاتھ ۔۔۔۔۔ ہَتھ
یہاں ۔۔۔۔۔۔ ایتھے
ادھر ۔۔۔۔۔ ایدھر
انچا ۔۔۔۔۔۔۔۔ اُچّا
کیسے ۔۔۔۔۔۔ کیویں
کتنے ۔۔۔۔ کنّے
کتنا ۔۔۔۔ کنّا
شوہر ۔۔۔۔۔۔ گھر والا ، میرا آدمی،مالک
اندر ۔۔۔۔۔۔ اندر وِچ، اندر وَ ل
اُچھلو ۔۔۔۔۔۔۔ کُد
کودو ۔۔۔۔۔۔۔۔ کدّو
ہنس ۔۔۔۔۔ ہَسّ
چلو ۔۔۔۔۔ چل
جیسا۔۔۔۔۔ جیہا
سنُو۔۔۔۔۔ سُن
میرا ۔۔۔۔۔ میرا
ماں ۔۔۔۔۔۔۔ ماں
منہّ ۔۔۔۔۔۔۔ مُنہّ
نزدیک ۔۔۔۔ نیرَے
کھبی بھی نہیں ۔۔۔۔۔۔۔ کدی وی نہیں
نہیں ۔۔۔۔ نہیں
ناک ۔۔۔۔۔۔۔۔ نک
ابھی ۔۔۔۔ ہُنیں
پرانا ۔۔۔۔۔۔ پُرانا
زمین پر۔۔۔۔۔ بُھنجے
ہمارا ۔۔۔۔۔۔ ساڈا
باہر ۔۔۔۔۔۔۔۔ باہر
لوگ ۔۔۔۔۔۔۔ لوک
کھیل ۔۔۔۔۔۔ کھیڈ
کہا ۔۔۔۔ کہیا
کہو ۔۔۔ کہو
دیکھو ۔۔۔۔۔۔ دیکھ
بہن ۔۔۔۔۔ بھٔین
کھبی کبھی ۔۔۔۔۔۔۔ کدی کدی
بیٹا۔۔۔۔۔ پُت،پُتر،کاکا
گر گیا (پانی وغیرہ )۔۔۔۔۔۔۔ دُلھ گیا
سیدھ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سِدھا
جن لوگوں نے ۔۔۔۔۔۔ جِہناں لوکاں
اُن کے ۔۔۔۔ اوہناں دا
اِن کا ۔۔۔۔۔۔ ایہناں دا
تب۔۔۔۔۔۔ اودوں
وہاں ۔۔۔۔ اوتھے
اودھر ۔۔۔۔۔۔ اودَھر
اِس طرف ۔۔۔۔۔ ایس وَل
پھینکو ۔۔۔۔۔ سِٹ،سُٹ
کو ۔۔۔۔ نوں
اُس کو/اُسے اوہنوں
اِس کو/اِسے۔۔۔۔۔ ایہنوں
مجھے ۔۔۔۔۔ مینوں
ہمیں ۔۔۔۔۔۔۔ سانوں
الٹی طرف مڑو ۔۔۔۔۔۔۔۔ کھبے مڑو
سیدھی طرف مڑو۔۔۔۔۔۔۔ سیدھے مڑو
راستہ ۔۔۔۔۔ راہ
کیا / جو کچھ ۔۔۔۔۔۔۔ کیہ/جو وی
کب ۔۔۔۔۔ کدوں
کہاں ۔۔۔۔۔۔۔ کِتھے
کونسا ،کونسے ۔۔۔۔ کیہڑا،کیہڑے
کون /جو۔۔۔۔۔۔۔ کون/جیہڑا
جس کو/جن کو۔۔۔۔۔۔ جس نوں
جن کا/جس/کا۔۔۔۔۔۔ جس دا
کیوں ۔۔۔۔ کیوں
بیوی ۔۔۔۔۔۔۔۔ گھر والی،بیوی
آے گا ۔۔۔۔۔۔۔۔ آؤگا
سے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ نال/نالوں
ساتھ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ نالے
ہم سے ۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔ ساتھوں/ساڈے توں/ساڈے نال
مجھ سے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ میتھوں/میرے توں/میرے نال
آپ سے ۔۔۔۔۔۔۔ تہانوں/تہاڈے نال/تہاڈے توں
عورت ۔۔۔۔۔۔۔ عورت،تیویں ،زنانی
تمہارا ۔۔۔۔۔۔۔ تہاڈا ۔۔
pun-2_zpsle45wqpw.jpg

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
آخری تدوین:

hiru

محفلین
یوسف سلطان صاحب تسی میری سائیٹ توں گھٹو گھٹ پندراں آرٹیکل کاپی کر کے ایتھے پیسٹ کیتے هوئے هے۔جے کوئی تهاڈی محنت ایس طراں چوری کر لیے تے تهانوں جو محسوس هووے گا اوهی مینوں محسوس هو رهیا هے دل کردا هے میں اپنی ویب نوں بند کردیاں محنت کرن دا کیهه فائده۔
Punjabi Language, Literature, History, پنجابی ,شاہ مکھی،,ਪੰਜਾਬੀ , पंजाबी,
 

یوسف سلطان

محفلین
یوسف سلطان صاحب تسی میری سائیٹ توں گھٹو گھٹ پندراں آرٹیکل کاپی کر کے ایتھے پیسٹ کیتے هوئے هے۔جے کوئی تهاڈی محنت ایس طراں چوری کر لیے تے تهانوں جو محسوس هووے گا اوهی مینوں محسوس هو رهیا هے دل کردا هے میں اپنی ویب نوں بند کردیاں محنت کرن دا کیهه فائده۔
Punjabi Language, Literature, History, پنجابی ,شاہ مکھی،,ਪੰਜਾਬੀ , पंजाबी,

السلام علیکم
ہیرو پائی جان میں معافی چاہنا واں اس وجہ توں۔میری زیادہ تر کوشش ایہو ہی ہوندی اے کہ پئی جیہڑی وی کوئی چیزجیتھوں وی شیئر کراں نال اوتھوں دا لنک ضرور دیاں۔ (ہور ہونا وی ایہو ای چاہی دا اے)۔ پتہ نہیں ایتھے میں کیوں ایڈی وڈی پول کر گیا۔ تسی یقین منو جدوں میں ایہہ آرٹیکل کاپی کر کے پیسٹ کیتے سن اُس ویلے وی میں ایس نیت نال نہیں کیتے سن کہ ایناں نوں میں لکھیا اے۔ بہر حال تسی ہون شروع توں ویکھ سکدے او۔ کہ ایتھے دی انتظامیہ نے تہاڈی سائٹ دا لنک دے دیتا اے۔
بلکہ اک ہور جگہ وی میں تہاڈی سائٹ توں کجھ مواد ایتھے کاپی کیتا سی۔تے اوتھے وی تہاڈی سائٹ دا لنک دے دیتا گیا اے۔
پنجابی قاعدہ
ہیرو پائی جان تسی میرے ورگیاں چوراں توں دل برداشتہ نہ ہوو، بلکہ ایس نوں ساڈی کم علمی سمجھ کہ درگزر کر دیا کرو، تے اپنی محنت جاری رکھو کیونکہ ایس دا اجر تہانوں رب دیوے گا۔ نالےاو سائٹ تے جو وی کم ہو ریا اے او قابل تعریف اے۔اللہ پاک تہاڈے علم اچ برکت دئے۔ میں اک واری فیر دلی معذرت چاہنا واں۔ تے اگوں توں ایس گل دا دھیان رکھاں گا۔کہ جیتھوں وی کوئی چیز کاپی کراں اس دا لنک ضرور دواں۔
 
آخری تدوین:
Top