پنجابی زبان و ادب سے متعلق سوالات

حسان خان

لائبریرین
پنجابی اور سرائیکی میں جو یہ 'شالا' لفظ استعمال ہوتا ہے، کیا یہ انشاءاللہ کا مخفف ہے؟ مثلا شالا وسدا رہوے وغیرہ
 
تلمیذ

لائبریرین
'انشااللہ' میں ایک مشروط کیفیت پنہاں ہے ، یعنی اگراللہ نے چاہا تو، یا اگر اللہ کی مرضی ہوئی تو۔ لیکن پنجابی میں 'شالا' کو ایک دعائیہ کلمے یا خواہش کےطور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ 'شالا وسدا رہویں' ، یعنی 'اللہ کرے تم آباد رہو' یا 'شالا وسدا رہوے ' یعنی 'اللہ کرے وہ آباد رہے۔'

مجھے بصد ادب، آبی ٹو کول کے دئیے گئے معانی سے اختلاف ہے۔
دوجے سجناں اگے وی آپنے وچار رلتی کرنی لئی بنتی اے۔ (دیگر احباب سے بھی اپنے خیالات شریک کرنے کی درخواست ہے)
 
آبی ٹوکول

محفلین

بلا شبہ میرے بھائی آپکا بتلایا ہوا معنی ہی درست ہوگا جبکہ میں نے تو لفظ شالا سن کر اس کے جو صوتی اثرات میرے ذہن پر مرتب ہوئے اس حوالہ سے لکھ دیا کہ میرے نزدیک اس معنی ہمیشہ ہے یعنی مجھے ایسا لگا جبکہ آپ کا بتلایا ہوا معنی حقیقت کے قریب بالتحقیق لگتا ہے عرض فقط اتنی ہے کہ اسی لفظ کا استعمال پنجابی ادب کے حوالے سے کئی ایک مثالوں کے ساتھ ہوسکے تو بیان کردیجیئے تاکہ تحقیق مزید کی جستجو نہ رہے والسلام
 
حسان خان

لائبریرین
حسان میاں کچھ سیاق و سباق بھی تحریر کریں اس مصرعے کے ساتھ پھر ہی شاید کچھ مدد کر سکوں۔

حضرت فرخ، میں پیر سید نصیر الدین نصیر صاحب کی ایک کتاب پڑھ رہا تھا، جس میں اُنہوں نے فرمایا تھا کہ بابا بلھے شاہ کے اس مذکورہ مصرعے کا جواب نہیں۔ کتاب میں بس یہی مصرع درج تھا۔ مجھے مطلب جاننے کا تجسس ہوا تو میں نے یہاں پوسٹ کر دیا۔ :)
 
اس مصرعے کا ترجمہ درکار ہے:
دِن اگّے دھرو دوال نی، میرا پیا گھر آیا، لال نی
آپنے تکے نال دسن لگاں جناب!
پئی شادی دے جیہڑے دن رکھے جاندے نیں او دوسری وار اگے کر دیو کیوں جے میرا پیا آ گیا اے
مطلب پئی موت نوں کہو تھوڑی دیر بعد آوے کیوں جے مینوں اپنے یار دا دیدار ہون لگا اے
بہتری دی گنجائش ہجے موجود اے
 
حسان خان

لائبریرین
حضرت فرخ، میں پیر سید نصیر الدین نصیر صاحب کی ایک کتاب پڑھ رہا تھا، جس میں اُنہوں نے فرمایا تھا کہ بابا بلھے شاہ کے اس مذکورہ مصرعے کا جواب نہیں۔ کتاب میں بس یہی مصرع درج تھا۔ مجھے مطلب جاننے کا تجسس ہوا تو میں نے یہاں پوسٹ کر دیا۔ :)
اے پیا جے کتاب دا لنک
 
حسان خان

لائبریرین
لیکن یہ جے اس طرح بھی استعمال ہوتا ہے:
ایہہ کی مذاق کیتا جے۔

یہاں تو جے اردو کے 'ہے' کی طرح استعمال ہو رہا ہے۔ اس پر کچھ روشنی ڈالیے۔
 
لیکن یہ جے اس طرح بھی استعمال ہوتا ہے:
ایہہ کی مذاق کیتا جے۔

یہاں تو جے اردو کے 'ہے' کی طرح استعمال ہو رہا ہے۔ اس پر کچھ روشنی ڈالیے۔
ادب دے طور تے وڈے بزرگاں نوں آکھیا جاندا اے نکے بچے نوں ناں وی آکھو تے کوئی حرج نئیں۔
ایہہ کی مذاق ای اوئے
 
فرخ منظور

لائبریرین
میرا خیال ہے قادری صاحب نے کافی حد تک ٹھیک مطلب بتا دیا ہے۔ لیکن سیاق و سباق کے ساتھ مزید وضاحت ہو سکتی تھی۔ یہ ایک پنجابی گیت ہے لیکن میں نے یہ گیت کم ہی سنا ہے اور اسے بلھے شاہ سے منسوب کیا جاتا ہے جبکہ بلھے شاہ کی کسی کتاب میں یہ گیت یا کافی میں نے نہیں پڑھی۔
 
فرخ منظور

لائبریرین
قادری بھائی، اس جے کا اردو متبادل کیا ہو گا؟ کہیں کہیں میں نے اسے اردو کے 'ہے' کی طرح بھی استعمال ہوتا دیکھا ہے۔

دراصل "ایہ کی مذاق کیتا جے" میں "جے" "ہے" اور "تھا" کے بیچ کے زمانے کو بیان کر رہا ہے۔ یعنی recent past جو کہ شاید کسی بھی زبان میں بیان نہیں کیا جاتا سوائے پنجابی کے۔
 
حسان خان

لائبریرین
دراصل "ایہ کی مذاق کیتا جے" میں "جے" ہے اور تھے کے بیچ کے زمانے کو بیان کر رہا ہے۔ یعنی recent past جو کہ شاید کسی بھی زبان میں بیان نہیں کیا جاتا سوائے پنجابی کے۔
ارے واہ! یہ تو بہت دلچسپ بات بتائی ہے آپ نے۔ اس کا تو قطعاً علم نہیں تھا۔
 
Top