یعنی ایہہ کی مذاق کیتا جے کا قریب قریب اردو میں مفہوم یوں ادا ہوگا: یہ ابھی ابھی کیا مذاق کیا ہے۔
ٹھیک کہہ رہا ہوں؟
ایک مزے کی بات کہ غالب کے اردو کلام کا منظوم ترجمہ اسیر عابد مرحوم نے کیا تھا اور وہ اتنا خوبصورت ترجمہ ہے کہ لگتا ہے غالب پنجابی میں شاعری کر رہا ہے اور غالب کا بہترین ترجمہ پنجابی میں ہی کیا جا سکتا ہے۔
مہربانی کر کے کچھ غزلوں کا پنجابی ترجمہ اس پنجابی فورم پر پوسٹ کیجئے۔
اس کلام کی پنجابی تو بہت ہی مشکل لگی۔پہلی غزل ہی ٹائپ کی تھی۔ نقش فریادی ہے کس کی ۔ ۔ ۔ اگر احباب دلچسپی لیں گے تو مزید بھی ٹائپ کر دوں گا۔
اس کلام کی پنجابی تو بہت ہی مشکل لگی۔
میں 'یہ نہ تھی ہماری قسمت کہ وصالِ یار ہوتا' کا پنجابی ترجمہ پڑھنا چاہوں گا۔ اب اگر ٹائپ کیجئے گا تو اس غزل کا ترجمہ ٹائپ کیجئے گا۔
پنجابی اور سرائیکی میں جو یہ 'شالا' لفظ استعمال ہوتا ہے، کیا یہ انشاءاللہ کا مخفف ہے؟ مثلا شالا وسدا رہوے وغیرہ
میرے خیال میں ہمیشہ کہ معنی میں استعمال ہوتا ہے
شالا وسدا رہویں : یعنی ہمیشہ آباد رہو
السلام علیکم'انشااللہ' میں ایک مشروط کیفیت پنہاں ہے ، یعنی اگراللہ نے چاہا تو، یا اگر اللہ کی مرضی ہوئی تو۔ لیکن پنجابی میں 'شالا' کو ایک دعائیہ کلمے یا خواہش کےطور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ 'شالا وسدا رہویں' ، یعنی 'اللہ کرے تم آباد رہو' یا 'شالا وسدا رہوے ' یعنی 'اللہ کرے وہ آباد رہے۔'
مجھے بصد ادب، آبی ٹو کول کے دئیے گئے معانی سے اختلاف ہے۔
دوجے سجناں اگے وی آپنے وچار رلتی کرنی لئی بنتی اے۔ (دیگر احباب سے بھی اپنے خیالات شریک کرنے کی درخواست ہے)
پنجابی اور سرائیکی میں جو یہ 'شالا' لفظ استعمال ہوتا ہے، کیا یہ انشاءاللہ کا مخفف ہے؟ مثلا شالا وسدا رہوے وغیرہ
رباعی کے چوبیس اوزان اور اُن کی عربی ، فارسی ، اردو اور پنجابی میں مثالیںکیا پنجابی کے کسی شاعر نے فارسی طرز کی پیروی کرتے ہوئے فارسی اوزان میں شاعری کی ہے؟