پنجابی طالبان کا ’ پاکستان میں جہادی سرگرمیاں‘ روکنے کا اعلان

پنجابی طالبان کا ’ پاکستان میں جہادی سرگرمیاں‘ روکنے کا اعلان
اے ایف پیتاریخ اشاعت 05 ستمبر, 2014
پشاور: پنجابی طالبان نے جمعے کے روز پاکستان میں اپنی کارروائیاں روکنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ تنظیم اب افغانستان پر توجہ مرکوز کرے گی۔
اس اعلان سے تحریک طالبان پاکستان کے اندر مزید پھوٹ پڑنے کا عندیہ ملتا ہے جسے حال میں ایک اور گروپ کے علیحدہ ہونے کا دھچکا سہنا پڑا ہے۔
گروپ کے سربراہ عصمت اللہ معافیہ نے ایک پمفلٹ میں کہا کہ ہم اپنی جہادی سرگرمیاں خطے کی بگڑتی ہوئی صورت حال اور پاکستان کی جہادی موومنٹ کی اندرونی صورت حال کے باعث افغانستان تک محدود کررہے ہیں۔
پنجاب طالبان پاکستان کے سب سے بڑے اور امیر ترین صوبے پنجاب میں سرگرم ہے۔
معاویہ کا کہنا ہے کہ گروپ افغانستان میں ملا عمر کی سربراہی میں کام کرے گا جبکہ پاکستان میں ان کا کردار اب صرف اسلام کی تبلیغ کا ہوگا۔
سیکورٹی تجزیہ کار طلعت مسعود نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ یہ اعلان ٹی ٹی پی کے لیے ایک بڑا دھچکا ہے جس میں پہلے ہی سے پھوٹ پڑی ہوئی ہے اور یہ تنظیم ٹوٹنے لگی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ٹی ٹی پی متعدد گروپوں نے ملا فضل اللہ کو بطور سربراہ قبول نہیں کیا ہے جس کے باعث سنجیدہ نوعیت کے اختلافات سامنے آرہے ہیں۔
ملا فضل اللہ کو نومبر میں حکیم اللہ محسود کی امریکی ڈرون حملے میں ہلاکت کے بعد تنظیم کا سربراہ منتخب کیا گیا تھا۔
جمعرات کو جماعت الاحرار نامی ایک ٹی ٹی پی گروپ نے تنظیم سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے عمر خالد خراسانی کو اپنا کمانڈر قرار دیا تھا۔

http://urdu.dawn.com/news/1009232
 
طالبان اسلامی نظام لانے کے دعویدار ہیں مگر ان سے بڑا اسلام دشمن کوئی نہ ہے اور نہ ہی انہوں نے اسلام کی کو ئی خدمت کی ہے بلکہ اسلام کو سب سے زیادہ نقصان طالبان نے پہنچایا ہے۔دہشت گردی کا اسلام سے کوئی تعلق نہ ہے اور یہ قابل مذمت ہے۔ اور نہ ہی اسلام میں دہشت گردی اور خودکش حملوں کی کوئی گنجائش ہے۔ دہشتگرد ملک اور قوم کی دشمنی میں اندہے ہو گئے ہیں. ان دہشت گردوں کا نام نہاد جہاد شریعت اسلامی کے تقاضوں کے منافی ہے۔ طالبان دورحاضر کے خوارج ہیں جو مسلمانوں کے قتل کو جائز قرار دیتے ہیں. بے گناہ انسانوں کا خون بہانے والے اسلام کے سپاہی نہیں اسلام کے غدار کیونکہ اسلام ایک بے گناہ فرد کے قتل کو پوری انسانیت کا قتل قرار دیتا ہے۔طالبان دہشتگردوں کا وجود نہ صرف پاکستان بلکہ امت مسلمہ کے لئے بھی مضر ہر۔
 
طالبان خود کو سنبھالا دینے کےلئے تبلیغ کا ڈھونگ رچا رہے ہیں، ثروت قادری
18 ستمبر 2014

لاہور(سٹاف رپورٹر) پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ ٓاپریشن ضرب عضب نے دہشتگردوں کی بارودی طاقت کو ختم کردیا ہے ، طالبان کمزور ہوچکے ہیں اپنے آپ کو سنبھالا لینے کےلئے تبلیغ کا ڈھونگ رچا رہے ہیں ،طالبان اب عوام کو گمراہ نہیں کرسکتے اسکولوں ،مزارات ،مدارس پر حملہ کرنے اور اپنا بناﺅٹی مذہب اسلحے کی نوک پر مسلط کرنے والے اب کونسی تبلیغ کریں گے ،عوام کا قتل عام کرنے والے تبلیغ کی آڑ میں ملک کے کسی کونے میں پناہ نہیں لے سکیں گے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے آپریشن ضرب عضب میں شہید ہونے والے ایف سی اہلکاروں اور فوج کے جوانوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کیا، طالبان اسلام اور پاکستان کے دشمن ہیں ان کے خلاف آپریشن جاری رکھاجائے اور پاکستان کے جس کونے میں یہ پائے جائیں قانون کو حرکت میں لایا جائے ،حکومت طالبان نامی وائرس سے ملک کو نجات دلانے کےلئے سخت اقدامات کرے ،طالبان نامی وائرس نے ملک کی معیشت کو تباہ کردیا ہے۔

http://dailypakistan.com.pk/back-page/18-Sep-2014/144516
 
Top