کعنان
محفلین
پنجاب فوڈ اتھارٹی کی دبنگ آفیسر عائشہ ممتاز کے ذاتی کچن میں گندگی کے ڈھیر، ویڈیو بھی سامنے آ گئی
12 ستمبر 2016لاہور (آن لائن) ٹھوکر نیاز بیگ پر واقعی پنجاب فوڈ اتھارٹی کی دبنگ آفیسر عائشہ ممتاز کے ذاتی کچن میں گندگی کے ڈھیر کچن میں بلیوں کی موجودگی اور گندے پانی سے اٹھتے ہوئے تعفن کے بھیکے نے سارا راز فاش کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کی ٹیم نے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی دبنگ اور جانی مانی آفیسر عائشہ ممتاز کے ٹھوکر نیاز بیگ کے آفس کا دورہ کیا جہاں عائشہ ممتاز کے زیر استعمال کچن کے بیسن کا ڈرین بند تھا جس کی وجہ سے فرش پر بھی کائی کے آثار نمایاں تھے جبکہ خالی ریپر بکھرے پڑے تھے، گندے برتن دھوئے بغیر ہی رکھے گئے جبکہ لا کر خراب ہونے کی وجہ سے الماریوں کو وائرلاک کیساتھ بند کیا گیا تھا۔
عائشہ ممتاز کے ذاتی کچن کے بیسن کا پائپ بند ہونے کی وجہ سے سنک میں پانی جمع تھا جس سے بدبو آ رہی تھی، کھانے کے ان دھلے برتنوں کو بلیاں چاٹ رہی تھیں اور چوہے گھوم رہے تھے جبکہ ڈسٹ بن کی حالت بھی دیدنی تھی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ کچن کو دیکھنے کے بعد پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیوں پر سوالیہ نشان لگ گیا۔
سب سے دلچسپ انکشاف یہ ہوا کہ یہ کچن کسی آفس بوائے کے ذمہ نہیں تھا بلکہ آفیسر خود ہی یہاں کھانا گرم وغیرہ کرنے آتے ہیں لیکن صفائی کیلئے کوئی انتظام نہیں کیا گیا جبکہ شہر بھر میں ہوٹلز ، بیکریاں اور دیگر شاپس سیل کرنیوالے پنجاب فوڈ اتھارٹی کے اپنے ہی کچن میں جگہ جگہ چائے کی استعمال شدہ چائے کی پتی بھی بکھری پڑی تھی ، اسی کچن کیلئے تین مرد اور دو آیا بھی موجود ہیں لیکن صفائی ستھرائی کا کوئی انتظام نہیں۔
ح